تازہ ترین

Marquee xml rss feed

شیریں مزاری نے ایران میں سیاہ برقع کیوں پہنا؟ ایران میں خواتین کا سر کو ڈھانپ کر رکھنا سرکاری طور پر لازمی ہے، اس قانون کا اطلاق زوار، سیاح مسافر خواتین، غیر ملکی وفود ... مزید-وفاقی وزیر برائے تعلیم کا پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ اور پی این ایس درمان جاہ کا دورہ-پاکستانی لڑکیوں سے کئی ممالک میں جس فروشی کروائے جانے کا انکشاف لڑکیوں کو نوکری کا لالچ دیکر مشرق وسطیٰ لے جا کر ان سے جسم فروشی کرائی جاتی ہے، اہل خانہ کی جانب سے دوبارہ ... مزید-جدید بسیں اب پاکستان میں ہی تیار کی جائیں گی، معاہدہ طے پا گیا چینی کمپنی پاکستان میں لگژری بسوں اور ٹرکوں کا پلانٹ تعمیر کرے گی، 5 ہزار نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے-وفاقی وزارتِ مذہبی امور نے ملک میں ایک ساتھ رمضان کے آغاز کے لیے صوبوں سے قانونی حمایت مانگ لی ملک بھر میں ایک ہی دن رمضان کے آغاز کے لیے وزارتِ مذہبی امور نے صوبائی اسمبلیوں ... مزید-جہانگیر ترین یا شاہ محمود قریشی، کس کے گروپ کا حصہ ہیں؟ وزیراعلی پنجاب نے بتا دیا میں صرف وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہوں، کسی گروپنگ سے کوئی تعلق نہیں: عثمان بزدار-اسلام آباد میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد میں جمعرات کی شب ہونے والی طوفانی بارش کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، متعدد گاڑیوں، میٹرو ... مزید-گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے اراکین اسمبلی،وزراء اور راہنماؤں کے لیے دیے جانے والے اعشائیے میں جہانگیرترین کو مدعونہ کیا گیا 185میں سے صرف 125اراکین اسمبلی شریک ہوئے،پرویز ... مزید-بھارت کی جوہری ہتھیاروں میں جدیدیت اور اضافے سے خطے کا استحکام کو خطرات لاحق ہیں،ڈاکٹر شیریں مزاری جنوبی ایشیاء میں ہتھیاروں کی دوڑ سے بچنے کیلئے پاکستان کی جانب سے ... مزید-وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ضلع کرم میں میڈیکل کالج کے قیام اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا اعلان کردیا ضلع کرم میں صحت اور تعلیم کے اداروں کو ترجیحی بنیادوں ... مزید

GB News

ہربن کے عوام عمارتی لکڑی لے جانے نہیں دیتے، حکومت نوٹس لے،تھور قومی کمیٹی

Share Button

تھور قومی کمیٹی کے اراکین نے کہا ہے کہ ہربن کے عوام ہمارے صبر کا امتحان لے رہے ہیں عمارتی لکڑی پالیسی کا اعلان ہوئے پانچ سے چھ ماہ ہوئے ہیں تھور کے علاقے میں پڑی سات سے آٹھ لاکھ فٹ عمارتی لکڑی کو راولپنڈی اور درگئی لیجانے نہیں دے رہے ہیں بلکہ چلاس شہر سے جو ٹرک ہربن نالہ پہنچ جاتا ہے تو باقاعدہ ان لوگوں کو قسم اور طلاق کے مراحل سے گزار کر ٹرک کو چھوڑا جا رہا ہے ریاست کے اندر چند نام نہاد افراد کی بدمعاشی کو روکنے کیلئے ابھی تک ریاستی اداروں کا حرکت میں نہ آنا بہت بڑا سوالیہ نشان ہے مقامی ہوٹل میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تھور قومی کمیٹی کے اراکین نمبردار گل زر ، دلبر خان ، حاجی جمشید خان ، میرکاف ، میراتم ، ایوب نمبردار ، اطیل عرف جاوید و دیگر نے کہاکہ ہربن اور تھور کے عوام کا صرف آٹھ کلومیٹر زمین کا تنازع چل رہا ہے لیکن ہربن کے چند لوگ زمین کے تنازعے کو آڑ بنا کر کبھی عمارتی لکڑی کو روکنا اور کبھی عام لوگوں کو سفر پر روکنا اور کبھی تھور حدود کے اندر گھسنا وطیرہ بنایا ہوا ہے جو ناقابل برداشت ہے انہوں نے کہا کہ تھور کے علاقے میں سات سے آٹھ لاکھ فٹ عمارتی لکڑی پڑی ہے جس کا حکومت کو کئی ارب کا ریونیو جمع ہوگا جبکہ عوام کو اتنا فائدہ نہیں ہے بلکہ اپنی جو ذاتی جمع پونجی خرچ کی ہے وہ مشکل سے ہاتھ آئیگی انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کوہستان فی فٹ باسٹھ روپے غیر قانونی روٹ پرمٹ کے نام سے وصول کر رہا ہے اس کے علاوہ فی فٹ پچاس روپے بھتہ الگ لے رہے ہیں جو زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ اس سے قبل حکومت کی طرف سے دی جانیوالی عمارتی پالیسیوں میں ٹرکوں کی لوڈنگ کے دوران اتنی گنجائش رکھی جاتی تھی کہ اگر راستے میں چالیس پچاس روپے فی فٹ کے حساب سے راستے میں دے دیتے تو فرق نہیں پڑتا تھا لیکن اب کی بار دیہ گئی عمارتی پالیسی میں محکمہ جنگلات دیامر ایک فٹ زائد لکڑی لیجانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں تو پچاس روپے فی فٹ جبری بھتہ لینا سراسر زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے اپنے دورہ دیامر کے موقع پر کہا تھا کہ کوہستان میں عمارتی لکڑی کی باسٹھ روپے فی فٹ خیبر پختونخواہ حکومت سے ختم کرایا ہے لیکن تاحال اس پر عملدرآمد نہیں ہوا ہے اور عوام فی فٹ باسٹھ روپے دینے پر مجبور ہیں انہوں نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن ، فورس کمانڈر گلگت بلتستان ، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس حساس ترین مسئلے کا دس روز میں حل نکالیں ورنہ تھور کے مقام پر شاہراہ قراقرم کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بلاک کرینگے جس کی تمام تر زمہ داری وفاقی ، خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان حکومت پر عائد ہوگی۔

Facebook Comments
Share Button