تازہ ترین

Marquee xml rss feed

شیریں مزاری نے ایران میں سیاہ برقع کیوں پہنا؟ ایران میں خواتین کا سر کو ڈھانپ کر رکھنا سرکاری طور پر لازمی ہے، اس قانون کا اطلاق زوار، سیاح مسافر خواتین، غیر ملکی وفود ... مزید-وفاقی وزیر برائے تعلیم کا پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ اور پی این ایس درمان جاہ کا دورہ-پاکستانی لڑکیوں سے کئی ممالک میں جس فروشی کروائے جانے کا انکشاف لڑکیوں کو نوکری کا لالچ دیکر مشرق وسطیٰ لے جا کر ان سے جسم فروشی کرائی جاتی ہے، اہل خانہ کی جانب سے دوبارہ ... مزید-جدید بسیں اب پاکستان میں ہی تیار کی جائیں گی، معاہدہ طے پا گیا چینی کمپنی پاکستان میں لگژری بسوں اور ٹرکوں کا پلانٹ تعمیر کرے گی، 5 ہزار نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے-وفاقی وزارتِ مذہبی امور نے ملک میں ایک ساتھ رمضان کے آغاز کے لیے صوبوں سے قانونی حمایت مانگ لی ملک بھر میں ایک ہی دن رمضان کے آغاز کے لیے وزارتِ مذہبی امور نے صوبائی اسمبلیوں ... مزید-جہانگیر ترین یا شاہ محمود قریشی، کس کے گروپ کا حصہ ہیں؟ وزیراعلی پنجاب نے بتا دیا میں صرف وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہوں، کسی گروپنگ سے کوئی تعلق نہیں: عثمان بزدار-اسلام آباد میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد میں جمعرات کی شب ہونے والی طوفانی بارش کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، متعدد گاڑیوں، میٹرو ... مزید-گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے اراکین اسمبلی،وزراء اور راہنماؤں کے لیے دیے جانے والے اعشائیے میں جہانگیرترین کو مدعونہ کیا گیا 185میں سے صرف 125اراکین اسمبلی شریک ہوئے،پرویز ... مزید-بھارت کی جوہری ہتھیاروں میں جدیدیت اور اضافے سے خطے کا استحکام کو خطرات لاحق ہیں،ڈاکٹر شیریں مزاری جنوبی ایشیاء میں ہتھیاروں کی دوڑ سے بچنے کیلئے پاکستان کی جانب سے ... مزید-وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ضلع کرم میں میڈیکل کالج کے قیام اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا اعلان کردیا ضلع کرم میں صحت اور تعلیم کے اداروں کو ترجیحی بنیادوں ... مزید

GB News

سیکرٹری تعلیم کو فوری طورپر ہٹایا جائے، کیپٹن شفیع

Share Button

قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن(ر) محمد شفیع خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے محکموں کو اپنی جاگیر سمجھنے والے آفیسران کو کبھی معاف نہیں کریںگے، جن مقامی آفیسران کے لئے ہم غیر مقامی افسروں کے ساتھ لڑتے رہتے ہیں وہ اداروں میں افراتفری پھیلانے، اور عوامی نمائندوں کے بیچ غلط فہمیاں پیدا کرنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں کرتے ہیں، محکمہ تعلیم کے حوالے سے گلگت بلتستان اسمبلی کے رولنگز کے مطابق اقدامات کئے جائیں اور سیکریٹری تعلیم کو فوری طور پر ہٹاکر ڈی ایم جی کے آفیسر کو تعینات کریں، محکمہ تعلیم کو مقامی سیکریٹریز نے تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے جو کہ افسوسناک ہے ۔ کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے میرے ساتھ رابطہ کرکے معاملے کی وضاحت کی اور میرے دوبارہ آنے کے حوالے سے لاعلمی کااظہار کیا ، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں اداروں میں مقامی اور غیر مقامی کوٹہ کی بجائے میرٹ کو فالو کرنے کی پالیسی پر گامزن ہونے کی ضرورت ہے ، غیر مقامی آفیسران اپنی قابلیت اور اہلیت کی بنیاد پر اداروں کی زمہ داریاں سنبھالتے ہیں جبکہ مقامی آفیسران کوٹے کی بنیاد پر آتے ہیں جن میں سے سیکریٹری سروسزو تعلیم اختر حسین رضوی جیسے بعض آفیسران سوائے افراتفری پھیلانے، سازشیں کرنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں کرسکتے ہیں، علاقے کو بدنام کرنے والے ایسے آفیسران کے حوالے سے عوامی شعوری مہم بھی چلائیںگے تاکہ آئندہ کوئی بھی مقامی اور غیر مقامی کی آڑ میں ماورائے میرٹ کسی کی حمایت نہ کرسکے

Facebook Comments
Share Button