تازہ ترین

Marquee xml rss feed

بچے کی ولادت دوہری خوشی لائے گی بچے کی ولادت پر ماں کے لیے 6 اور باپ کے لیے 3 ماہ کی چھٹیوں کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا-وزیر اعظم عمران خان 21 نومبر کو ملائشیا کے دورے پر روانہ ہوں گے وزیر اعظم ، ملائشین ہم منصب سے ملاقات کے علاوہ کاروبای شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے-متعدد وزراء کی چھٹی ہونے والی ہے 100 روز مکمل ہونے پر 5,6 وفاقی وزراء اور متعدد صوبائی وزراء اپنی ناقص کارکردگی کے باعث اپنی وزارتوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے-نوازشریف،مریم نوازاورکیپٹن(ر)صفدرکی رہائی کےخلاف نیب اپیل کامعاملہ سپریم کورٹ نے نیب اپیل پر لارجر بنچ تشکیل دینے کا حکم جاری کردیا-ڈیرہ اسماعیل خان میں جشن عید میلاد النبی ؐکی تیاریاںعروج پرپہنچ گئیں-آئی جی سندھ نے حیدرآباد میں واقع مارکیٹ میں نقب زنی کا نوٹس لے لیا-عمر سیف سے چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا اضافی چار ج واپس لے لیا گیا-پنجاب کے 10ہزار فنکاروں کے لئے 4لاکھ روپے مالیت کے ہیلتھ کارڈ جاری کئے جائیں گے‘فیاض الحسن چوہان صوبے میں 200فنکاروں اور گلوکاروںمیں ان کی کارکردگی,اہلیت اور میرٹ کی ... مزید-پاکستان میں امیر اور غریب کے درمیان طبقاتی فرق اضافہ ہوگیا ہے ،ْ دن بدن فرق بڑھتا جارہاہے ،ْ ورلڈبینک-وزیراعظم جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق جلد اہم اقدامات کا اعلان کرینگے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے وزیراعظم عمران خان اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن ارکان پر مشتمل کمیٹی ... مزید

GB News

نیب کے دفتر کی تزئین وآرائش کس قانون کے تحت کرائی گئی، امجد ایڈووکیٹ

Share Button

پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور سابقہ دور سے بھی کرپٹ بن چکا ہے ،گلگت بلتستان میں وزیر اعلیٰ کے مخصوص افراد نے محکموں کو یرغمال بنایا ہوا ہے محکمہ واٹر اینڈ پاور اور تعمیرات عامہ میں ایک بھی ٹھیکہ یا کوئی اور کام میرٹ کے تحت نہیں ہوا ہے حفیظ الر حمن پہلے محکموں کو اپنی پرچی بجھواتا ہے اگر اس میں کام نہ ہو تو اپنے غنڈے بجھواتا ہے غنڈوں سے بھی کام نہ چلے تو فائرنگ کروا دیتا ہے ،انہوں نے کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے دفتر کے تزین و آرائش کس قانون کے تحت کرائی گئی ہے اور جس شخص کے ذریعے نیب آفس کا کام کرایا گیا ہے وہ گلگت بلتستان کا کرپٹ ترین شخص ہے ، انہوں نے کہاکہ نیب کے ڈائریکٹر پر فائرنگ کی انکوائری بند کیو ں کردی گئی ہے نیب کے آفیسران پر حفیظ الر حمن وزیر اعلیٰ بن کر کام کرنے کی کوشش کرتا ہے پھر بھی کام نہ نکلے تو ان پر فائرنگ کروا دیتا ہے،انہوں نے کہاکہ حفیظ الر حمن گلگت بلتستان کا عمران خان بنا ہوا ہے اور اس کی چاروں انگلیاں گھی میں ہیں اور سر کڑائی میں ہے، انہوں نے کہاکہ جن افراد نے محکمہ تعمیرات عامہ اور محکمہ پاور میں کرپشن کا غدر مچایا ہے ان کے ہاتھوں دیگر محکمے بھی یر غمال ہیں ،چیف انجینئرز ٹھیکوں کو پول کرنے کے حوالے سے تنخواہ لیتے ہیں اور یہ لوگ کوئی عوامی نوعیت کا کام نہیں کررہے ہیں، انہوں کہاکہ رات کو چیف انجینئر ز کے تبادلے کا نوٹیفیکیشن ہوتاہے تو وزیر اعلیٰ راتوں رات چیف سیکریٹری پر دبائو ڈال کر نو ٹیفیکیشن منسوخ کرایا جاتا ہے، انہوں نے کہاکہ چیف انجینئر ز اتنے عر صے سے ایک ہی جگہ پر برا جمان ہیں اور کس قانون کے تحت اتنے عرصے تک ایک ہی جگہ پر چیف انجینئرز کام کررہے ہیں انکا ایک ہی جگہ پر کام کرنا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ غیر قانونی طریقے سے کام کرکے حفیظ الر حمن کے مخصوص لابی کو نواز نا ہے،انہوں نے کہاکہ ہم چیف انجینئر ز اور سب انجینئرز کے عہدوں کو نہیں مانتے ہیں یہ لوگ صرف حفیظ الر حمن کو کرپشن کی راہیں ہموارکرنے کیلئے ہیں، انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام اس وقت سخت مشکلات سے دو چار ہیں لیکن وزیر اعلیٰ اپنے مخصوص افراد کو نواز نے کے علاوہ کوئی اور کام نہیںکررہے ہیں، حفیظ الر حمن گلگت بلتستان کا لاڈلا ہے اور گلگت بلتستان کا عمران خان بنا ہوا ہے،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت سے بھی گلگت بلتستان میں بھی کوئی فائدہ حاصل ہوا نہ ہی کوئی تبدیلی آئی ہے بلکہ مزید کرپشن ، لا قانونیت اور نا انصافی کو تقویت ملی ہے، انہوں نے کہاکہ کسی بھی آفیسر کو ٹرانسفر کیا جاتا ہے تو عدالتوں سے سٹے آرڈرز لیے جاتے ہیں گلگت بلتستان کی عدالتیں بھی انصاف مہیا کرنے میں ناکام رہی ہیں، بہت جلد جن جن محکموں میں کرپشن کا غدر مچایا گیا ہے اس حوالے سے وائٹ پیپرز شائع کردینگے۔

Facebook Comments
Share Button