تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیراعظم عمران خان نے پولیس افسر طاہر خان داوڑ کے اغواءاور قتل کی تحقیقات کا حکم دیدیا خیبرپختونخوا حکومت اور اسلام آباد پولیس مشترکہ تحقیقات کریں گی‘وفاقی دارالحکومت ... مزید-ایس پی طاہر داوڑ کی افغنستان حوالگی میں ان کے دوست سہولت کار ثابت ہوئے ملزم دوستوں نے جس وقت طاہر داوڑ کو غیر ملکی قوتوں کے حوالے کیا تو اُس وقت وہ نیم بیہوشی کی حالت میں ... مزید-امریکا کی سول اور فوجی قیادت افغان تنازع کے غیر عسکری حل پر یقین رکھتی ہے . ترجمان سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ افغانستان میں جاری جنگ میں 6 ہزار 3 سو 34 امریکی اور 1ہزار سے زیادہ اتحادی ... مزید-سندھ سے گرفتار خواجہ سعد رفیق کے پارٹنرقیصر امین بٹ کا سفری ریمانڈ سابق رکن اسمبلی نیب میں پیراگون کیس شروع ہونے کے بعد سے روپوش تھے-افغانستان نے ایس پی طاہر داوڑ کو قتل کر کے جنرل رزاق کا بدلہ لیا افغانستان میں قونصلیٹ کے اندر باقاعدہ ویڈیو موجود ہے جس میں شہید طاہر داوڑ پر تشدد کیا جا رہا ہے اور کہا ... مزید-سید علی گیلانی کا غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر اظہار تشویش نظر بندوں کو بڑے پیمانے پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حریت چیئرمین-بھارتی تحقیقاتی ادارے نے خاتون کشمیری رہنمائوںکے خلاف 4ماہ 10دن کی نظربندی کے بعد فرد جرم عائدکردی آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین ٹیوٹر، فیس بک، یو ٹیوب کے ... مزید-حقیقی زندگی کے ''ویر زارا'' جو اپنی محبت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہندو خاتون اور پاکستانی شہری گذشتہ 24 سال سے دبئی میں مقیم خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں-صدیق الفاروق نواز شریف کے قدموں میں گر پڑے نواز شریف کی احتساب عدالت میں پشی کے موقع پر قائد سے ملتے ہوئے صدیق الفاروق گر پڑے، دیگر لوگوں نے سہارا دے کر اٹھایا-کیمرے کی آنکھ نے عدالت میں بیماری کے بہانے کرنے والے ڈاکٹر عاصم کو پارک میں پکڑ لیا لاٹھی کے سہارے عدالت میں پیش ہونے والے ڈاکٹر عاصم ویڈیو میں بلکل ہشاش بشاش نظر آئے،ویڈیو ... مزید

GB News

امام حسین کی جدوجہد پوری انسانیت کیلئے تھی، حفیظ الرحمن

Share Button

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محرم الحرام کے مقدس مہینے کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ماہ مقدس ایثار، قربانی، جدوجہد، انسانی اقدار اور عوامی حقوق کا درس دیتا ہے۔ اسلامی سال کا پہلا دن محرم الحرام خلفیہ ثانی حضرت عمر فاروق کا یوم شہادت ہے۔حضرت عمر فاروق نے اپنے زندگی اسلامی تعلیمات کے فروغ کیلئے صرف کر رکھی تھی۔ حضرت عمر فاروق کی سیرت و کردار اور ان کے زہد و تقویٰ امت کیلئے مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے۔ حضرت عمر فاروق نے اپنے دور اقتدار میں نہ صرف اسلامی مملکت فتوحات کی عظیم مثال قائم کی بلکہ اسلامی مملکت کو تاریخ انسانی میں پہلی مرتبہ فلاحی مملکت بنانے کا آغاز کیا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ اس ماہ مقدس میں نواسہ رسول حضرت امام حسین کی شہادت اسلام اور انسانیت کی بقاء کیلئے تھی آپ کی جدوجہد دین محمدیۖ کی بقائ، انسانیت کی خدمت اور عوامی حقوق کیلئے تھی۔ نواسہ رسول حضرت امام حسین کی جدوجہد بلاتفریق مذہب و مسلک پوری انسانیت کیلئے تھی۔ محرم الحرام ہمیں حضرت عمرفاروق ،نواسہ رسول حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کی شہادتوں کیساتھ ساتھ ان کے مشن اور جدوجہد کی طرف بھی متوجہ کرتا ہے۔ ظلم کے سامنے ڈٹ جانا اور ظالم اور جابر کے سامنے کلمہ حق کہنا ماہ مقدس کا صحیح مفہوم ہے۔ خلیفہ دوئم حضرت عمر فاروق او رخاندان رسولۖ نے اپنے مقدس جانوں کا نذرانہ دے کر اسلام کو بچالیا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ محرم الحرام عبادت، ایثار، تحمل اور برداشت کا مہینہ ہے۔ اس ماہ مقدس میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ہم سب کو متحد ہوکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ محرم الحرام کا پیغام اتحاد بین المسلمین ہے۔ خلیفہ دوثم حضرت عمر فاروق اور حضرت امام حسین کے بتائے ہوئے اصولوں اور تعلیمات پر عمل کرنا باعث نجات ہے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ اسلامی سال کے پہلے مہینے محرم الحرام امن مسلمہ میں اخوت و محبت، اتحاد، انسانیت کی فلاح و بہبود، باہمی رواداری کو تعلیمات نبوی کی روشنی میں فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

Facebook Comments
Share Button