تازہ ترین

Marquee xml rss feed

شیریں مزاری نے ایران میں سیاہ برقع کیوں پہنا؟ ایران میں خواتین کا سر کو ڈھانپ کر رکھنا سرکاری طور پر لازمی ہے، اس قانون کا اطلاق زوار، سیاح مسافر خواتین، غیر ملکی وفود ... مزید-وفاقی وزیر برائے تعلیم کا پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ اور پی این ایس درمان جاہ کا دورہ-پاکستانی لڑکیوں سے کئی ممالک میں جس فروشی کروائے جانے کا انکشاف لڑکیوں کو نوکری کا لالچ دیکر مشرق وسطیٰ لے جا کر ان سے جسم فروشی کرائی جاتی ہے، اہل خانہ کی جانب سے دوبارہ ... مزید-جدید بسیں اب پاکستان میں ہی تیار کی جائیں گی، معاہدہ طے پا گیا چینی کمپنی پاکستان میں لگژری بسوں اور ٹرکوں کا پلانٹ تعمیر کرے گی، 5 ہزار نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے-وفاقی وزارتِ مذہبی امور نے ملک میں ایک ساتھ رمضان کے آغاز کے لیے صوبوں سے قانونی حمایت مانگ لی ملک بھر میں ایک ہی دن رمضان کے آغاز کے لیے وزارتِ مذہبی امور نے صوبائی اسمبلیوں ... مزید-جہانگیر ترین یا شاہ محمود قریشی، کس کے گروپ کا حصہ ہیں؟ وزیراعلی پنجاب نے بتا دیا میں صرف وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہوں، کسی گروپنگ سے کوئی تعلق نہیں: عثمان بزدار-اسلام آباد میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد میں جمعرات کی شب ہونے والی طوفانی بارش کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، متعدد گاڑیوں، میٹرو ... مزید-گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے اراکین اسمبلی،وزراء اور راہنماؤں کے لیے دیے جانے والے اعشائیے میں جہانگیرترین کو مدعونہ کیا گیا 185میں سے صرف 125اراکین اسمبلی شریک ہوئے،پرویز ... مزید-بھارت کی جوہری ہتھیاروں میں جدیدیت اور اضافے سے خطے کا استحکام کو خطرات لاحق ہیں،ڈاکٹر شیریں مزاری جنوبی ایشیاء میں ہتھیاروں کی دوڑ سے بچنے کیلئے پاکستان کی جانب سے ... مزید-وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ضلع کرم میں میڈیکل کالج کے قیام اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا اعلان کردیا ضلع کرم میں صحت اور تعلیم کے اداروں کو ترجیحی بنیادوں ... مزید

GB News

آرمی چیف کی تمام صوبوں میں نسٹ یونیورسٹی کے کیمپس قائم کرنے کی ہدایت

Share Button

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تمام صوبوں میں نسٹ یونیورسٹی کے کیمپس قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان ملک کی بہتری کے لیے کوشاں رہیں، وہ خود سے سوال کریں کہ وہ ملک کے لیے کیا کرسکتے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کا دورہ کیا ۔ آرمی چیف نے عالمی رینکنگ میں معیار بہتر ہونے پر یونیورسٹی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نسٹ پاکستان میں صفِ اول کی یونیورسٹی ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی کہ نسٹ جیسا نمائندہ ادارہ چاروں صوبوں میں ہونا چاہیے، کوئٹہ کے بعد نسٹ کے کیمپس تمام صوبوں میں قائم کیے جائیں۔انہوں نے اپنے خطاب میں طلبا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک کی بہتری کے لیے کوشاں رہیں، وہ خود سے سوال کریں کہ وہ ملک کے لیے کیا کرسکتے ہیں۔دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی، ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر نے پاک برطانیہ تعلقات کی بہتری کیلئے کام جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے پاک برطانیہ تعلقات کی بہتری کیلئے کام جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

Facebook Comments
Share Button