تازہ ترین

Marquee xml rss feed

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات امریکی صدارتی محل وائٹ ہاوس میں ہوئی، پرجوش انداز میں ایک دوسرے ساے مصافحہ بھی ... مزید-وزیراعظم کی جانب سے امریکی صدر سے مسئلہ کشمیر پر بات چیت کے بعد کشمیر میں بھی عمران خان کے چرچے عمران خان پہلے لیڈر ہیں جنہوں نے نہتے کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائی، علی گیلانی-وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کو دورہ پاکستان کی باقاعدہ دعوت دے دی ڈونلڈ ٹرمپ نے بنا کسی اعتراض کے دورہ پاکستان کی دعوت فوری قبول کر لی، دورے سے متعلق معاملات بعد ... مزید-امریکہ صدر امریکہ سے زیادہ پاکستانی رپورٹرز کو پسند کرنے لگے میں یہاں کچھ پاکستانی رپورٹرز کی موجودگی چاہتا تھا مجھے وہ اپنے ملک کے رپورٹرز سے زیادہ پسند ہیں، امریکی ... مزید-افغانستان کے معاملے پر پاکستان کے پاس وہ پاور ہے جو دیگر ممالک کے پاس نہیں امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر افغان جنگ سے باہر نکلنے کی راہ تلاش کر رہا ہے، پاکستان ماضی میں ... مزید-امریکی صدر نے وزیراعظم عمران خان کیلئے الیکشن مہم چلانے کی خواہش کا اظہار کردیا ہم دونوں اپنے ملکوں کی نئی قیادت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں، عمران خان کے پاس وقت ہے ... مزید-بھارت نے امریکہ سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالث بننے کی درخواست دینے کی تردید کر دی وزیراعظم نریندر مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کبھی ثالث بننے کی درخواست ... مزید-امریکی صدر سے ملاقات کے بعد عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق وزیراعظم کا بڑا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے پر بھی بات ہوگی: عمران خان ... مزید-اے ایس ایف کی پیشہ وارانہ کارکردگی اور سرگرمیاں قابل تعریف ہیں وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کی نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے دورہ کے موقع پر گفتگو-ہر گزرتے دن کے ساتھ وکلاء کی عزت کم ہو رہی ہے، وکلاء پیسہ کمانے کی طرف جانے کی بجائے لوگوں کی خدمت کریں پیسہ خود ان کے پیچھے آئے گا، اگرایک وکیل اور جج ایک دوسرے کو ماریں ... مزید

GB News

وزیراعظم ہائوس کو یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ

Share Button

حکومت نے وزیراعظم ہا ئو س کو پوسٹ گریجویٹ تعلیمی ادارے میں تبدیل کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومتوں کے شاہانہ طرز طریقے سے لوگ پریشان ہیں،حکمرانوں کا رہن سہن ایسا ہو کہ عوام کا پیسہ ضائع نہ ہو، وزیراعظم ہا ئو س ایک ہزار 96 کنال پر مشتمل ہے ،اس کا سالانہ خرچہ 47 کروڑ سالانہ ہے،مجموعی طورپر وزیراعظم اور گورنر ہا ئو سز پر 115 کروڑ روپے سالانہ خرچ آتا ہے،یہ ادارہ پاکستان میں تعلیمی لحاظ سے منفرد ہوگا،گورنرہا ئو س مری کو ہیریٹیج یونیک ہوٹل اور پنجاب ہا ئو س مری کو ٹورسٹ کمپلیکس بنایا جائے گا۔اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ حکومتوں کے شاہانہ طرز طریقے سے لوگ پریشان ہیں، ضروری ہے کہ حکمرانوں کا رہن سہن ایسا ہو کہ عوام کا پیسہ ضائع نہ ہو، اس کے لیے وزیراعظم نے خود فیصلہ کیا کہ وہ وزیراعظم ہاس میں نہیں رہیں گے اور گورنرز گورنر ہاسز میں نہیں رہیں گے۔شفقت محمود نے کہا کہ وزیراعظم ہا ئو س اس وقت ایک ہزار 96 کنال پر مشتمل ہے اور اس کا سالانہ خرچہ 47 کروڑ سالانہ ہے جب کہ مجموعی طورپر وزیراعظم اور گورنر ہا ئو سز پر 115 کروڑ روپے سالانہ خرچ آتا ہے لہذا اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم ہا ئو س کو اعلی درجے کا پوسٹ گریجویٹ تعلیمی ادارہ بنایا جائے گا، اس کے پیچھے زمین پر مزید تعمیر بھی کی جائے گی۔وزیر تعلیم نے کہا کہ پی سی ون بنے گا اور پلان تشکیل دیں گے، یہ ادارہ پاکستان میں تعلیمی لحاظ سے منفرد ہوگا۔شفت محمود نے بتایا کہ گورنرہا ئو س مری کو ہیریٹیج یونیک ہوٹل اور پنجاب ہا ئو س مری کو ٹورسٹ کمپلیکس بنایا جائے گا جب کہ راولپنڈی پنجاب ہا ئو س اور گورنر ہائوس کی عمارت کو تعلیمی ادارہ بنایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ گورنر ہاس لاہور کو ایک میوزیم اور آرٹ گیلری بنایا جائے گا، گورنر ہاس میں پارک کو عوام کے لیے کھولا جائے گا، 90 شاہراہ کو کرافٹ میوزیم میں تبدیل کیا جائے گا اور شاہراہ پر موجود ہال کو کنونشن سینٹر میں تبدیل کیا جائے گا جب کہ چنبا ہا ئو س کو گورنر آفس میں تبدیل کیا جائے گا،اسٹیٹ گیسٹ ہاس مال روڈ میں فائیو اسٹار ہوٹل بنایا جائے گا۔شفقت محمود نے کہا کہ گورنر ہا ئو س بلوچستان اور خیبرپختونخوا کو میوزیم میں تبدیل کیا جائے گا جب کہ کراچی کے گورنر ہا ئو س کو میوزیم میں تبدیل کرنے کی تجویز ہے، حکومت کے ساتھ مل کر گورنر ہاس پر فیصلہ کیا جائے گا۔وفاقی وزیر تعلیم نے بتایا کہ نتھیا گلی کے گورنر ہاس کو اعلی درجے کا رزارٹ بنا دیا جائے گا، باقی دیگر اہم سرکاری عمارتوں سے متعلق بھی فیصلے کیے جائیں گے، ایوان صدر سے متعلق فیصلہ بھی دوسرے مرحلے میں کیا جائے گا۔

Facebook Comments
Share Button