تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیراعظم عمران خان نے پولیس افسر طاہر خان داوڑ کے اغواءاور قتل کی تحقیقات کا حکم دیدیا خیبرپختونخوا حکومت اور اسلام آباد پولیس مشترکہ تحقیقات کریں گی‘وفاقی دارالحکومت ... مزید-ایس پی طاہر داوڑ کی افغنستان حوالگی میں ان کے دوست سہولت کار ثابت ہوئے ملزم دوستوں نے جس وقت طاہر داوڑ کو غیر ملکی قوتوں کے حوالے کیا تو اُس وقت وہ نیم بیہوشی کی حالت میں ... مزید-امریکا کی سول اور فوجی قیادت افغان تنازع کے غیر عسکری حل پر یقین رکھتی ہے . ترجمان سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ افغانستان میں جاری جنگ میں 6 ہزار 3 سو 34 امریکی اور 1ہزار سے زیادہ اتحادی ... مزید-سندھ سے گرفتار خواجہ سعد رفیق کے پارٹنرقیصر امین بٹ کا سفری ریمانڈ سابق رکن اسمبلی نیب میں پیراگون کیس شروع ہونے کے بعد سے روپوش تھے-افغانستان نے ایس پی طاہر داوڑ کو قتل کر کے جنرل رزاق کا بدلہ لیا افغانستان میں قونصلیٹ کے اندر باقاعدہ ویڈیو موجود ہے جس میں شہید طاہر داوڑ پر تشدد کیا جا رہا ہے اور کہا ... مزید-سید علی گیلانی کا غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر اظہار تشویش نظر بندوں کو بڑے پیمانے پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حریت چیئرمین-بھارتی تحقیقاتی ادارے نے خاتون کشمیری رہنمائوںکے خلاف 4ماہ 10دن کی نظربندی کے بعد فرد جرم عائدکردی آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین ٹیوٹر، فیس بک، یو ٹیوب کے ... مزید-حقیقی زندگی کے ''ویر زارا'' جو اپنی محبت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہندو خاتون اور پاکستانی شہری گذشتہ 24 سال سے دبئی میں مقیم خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں-صدیق الفاروق نواز شریف کے قدموں میں گر پڑے نواز شریف کی احتساب عدالت میں پشی کے موقع پر قائد سے ملتے ہوئے صدیق الفاروق گر پڑے، دیگر لوگوں نے سہارا دے کر اٹھایا-کیمرے کی آنکھ نے عدالت میں بیماری کے بہانے کرنے والے ڈاکٹر عاصم کو پارک میں پکڑ لیا لاٹھی کے سہارے عدالت میں پیش ہونے والے ڈاکٹر عاصم ویڈیو میں بلکل ہشاش بشاش نظر آئے،ویڈیو ... مزید

GB News

گیس،بجلی کی قیمتوں اور تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس میں اضافہ نہیں ہوگا،وفاقی کابینہ

Share Button

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت میٹرو بس پر سالانہ8ارب روپے سبسڈی دے رہی ہے، اس کے مستقبل کا فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی، بجلی اور گیس کی قیمتوں،تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کی شرح میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جارہا ، لاہور میٹرو 30ارب، پنڈی میٹرو45ارب ، ملتان میٹرو 29ارب ، پشاور میٹرو پر67ارب روپے لاگت آئی ، اورنج لائن ٹرین 250ارب روپے میں مکمل ہوگی، کابینہ اجلاس میں پی ٹی وی بورڈ آف گورنر زکی منظوری دی گئی ہے جس کا سربراہ وزیر اطلاعات، نائب سربراہ سیکرٹری اطلاعات ہوں گے، اسلام آباد میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن میں اب تک 7.5ارب روپے کی زمین واگزار کرائی جا چکی ہے،حکومت یوریا کھاد کی قیمتوں کو 2550سے کم کر کے 1650روپے پر لائے گی،پاکستان قرضوں پر سود کی مد میں روزانہ 500ارب روپے ادا کر رہا ہے۔وہ جمعرا ت کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ(پی آئی ڈی ) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر رہے تھے ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں بیگم کلثوم نواز کی وفات پر افسوس کیا گیا اور ان کے لئے دعائے مغفرت کی گئی ، اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں ملکی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی ، گزشتہ حکومت نے یوریا کھاد پیدا کرنے والی فیکٹریوں کو گرمیوں میں گیس کی پیداوار بند کردی جس کی وجہ سے مطلوبہ مقدار میں کھاد پیدا نہیں ہوسکی ، اس کیساتھ ساتھ انہوں نے کھاد برآمد کرنے کی بھی فیکٹریوں کو اجازت دے دی جس کے باعث ملک کے اندر کھاد کی قلت پیدا ہوگئی ،ہمیں کھاد کی کمی کو پورا کرنے کیلئے اب ایک لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے پڑے گی ۔کابینہ میں 15نومبر تک کھاد بنانے والی فیکٹریوں کو مکمل گیس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں میٹرو بس کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کی رپورٹ آگئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق لاہور میٹرو30ارب روپے میں بنائی گئی ،اس کا سالانہ کرایہ 91کروڑ آتا ہے اور خرچ 4.2ارب ہے ،لاہور میٹرو پر پنجاب حکومت سالانہ 4.2ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے ، راولپنڈی میٹرو بنانے میں 45ارب روپے لاگت آئی ، اس سے سالانہ 86کروڑ روپے کرایہ آتا ہے اور پنجاب حکومت اس پر سالانہ 2ارب روپے سبسڈی دیتی ہے ، ملتان میٹرو29ارب روپے میں بنائی گئی ، اس کا سالانہ کرایہ 5.4کروڑ ہے جبکہ 2ارب روپے کی سبسڈی دی جاتی ہے ۔حکومت پنجاب تین میٹرو بسز پر سالانہ 8ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے ، اب یہ پنجاب حکومت فیصلہ کرے گی کہ وہ ان کو جاری رکھے گی یا نہیں ، حکومت آج 8ارب روپے دینا بند کردے تو میٹرو اسی دن بند ہو جائے گی ۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے پشاور میٹرو منصوبہ شروع کیا جو 67ارب روپے میں مکمل ہو گا لیکن اس پر حکومت کو کوئی سبسڈی نہیں دینا پڑے گی ، لاہور میں اورنج لائن ٹرین کا کل خرچہ 250ارب روپے تک پہنچ گیا ہے ، اس پر بھی حکومت کو سالانہ 3.5ارب سے زائد سبسڈی دینا پڑے گی ۔فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں پی ٹی وی بورڈ آف گورنر زکی منظوری دی گئی ہے جس کا سربراہ وزیر اطلاعات ہوگا جبکہ سیکرٹری اطلاعات بورڈ کے وائس چیئرمین ہوں گے ، ارشد خان کو ایم ڈی پی ٹی وی نامزد کیا جاسکتا ہے جبکہ ہارون شریف سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ہوں گے ۔ پی ٹی وی بورڈ آف گورنرز میں 8 لوگوں کوشامل کیا گیا ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر بھی اس بورڈ کے ممبر ہوں گے ۔وزیراطلاعات نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں وزارت کیڈ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اسکے محکمے دوسرے محکموں کے حوالے کئے جائیں گے ، سی ڈی اے وزارت داخلہ کے ماتحت کام کرے گا،اسلام آباد میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا ہے اور اب تک 7.5ارب روپے کی زمین واگزار کرائی جا چکی ہے ،34ہزار 460کنال جگہ کو کمرشل استعمال میں لایا جائے گا ۔ وزیراعلیٰ ہائوس پنجاب کے پانچ سال کے اخراجات 290کروڑ روپے ،وزیراعظم ہائوس کے 230کروڑ اس کے علاوہ گورنر پنجاب نے پانچ سال کے دوران 1.9ارب روپے جبکہ گورنر سندھ نے 1.4ارب روپے خرچ کئے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر پانی کی قلت دور کرنے کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈیم فنڈ کا آغاز کیا ہے ، کابینہ نے چیف جسٹس کی کوششوں کا خیر مقدم کیا اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈیم فنڈ کیلئے حاصل رقم ٹیکس سے مستثنیٰ ہوگی ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ کچھ دنوں سے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں میڈیا پر چل رہی ہیں جن میں کوئی سچائی نہیں ، حکومت نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا اور تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کی شرح میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جارہا ۔ حکومت یوریا کھاد کی قیمتوں کو 2550سے کم کر کے 1650روپے پر لائے گی اور یوریا کھاد پر سبسڈی دیںگے۔ انکم آرڈیننس کو ترمیم کیلئے پارلیمنٹ میں بھیجا جائے گا جبکہ فنانس بل میں ترمیم کا کوئی ایجنڈا کابینہ میں زیر غور نہیں آیا ،ملک کے اندر معیشت ٹھیک ہو گی تو ہی پیٹرول اور دیگر ضروریات زندگی کی قیمتیں کم ہوں گی ، پاکستان قرضوں پر سود کی مد میں روزانہ 500ارب روپے ادا کر رہا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے لگژری گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیراعظم آفس کے ہیلی کاپٹر ایئر ایمبولینس کیلئے این ڈی ایم اے کو فراہم کئے جا سکتے ہیں ۔

Facebook Comments
Share Button