GB News

واٹس ایپ کا ایک اور نیا فیچر متعارف

Share Button

کیلی فورنیا: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایب نے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق موبائل فون کی معروف مسیجنگ ایپلیکشن واٹس ایپ کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین موجود ہیں جن کو سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنے کے لیے کمپنی مختلف اوقات میں نت نئے فیچرز متعارف کرواتی ہے۔

واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ’ویب بیٹا انفو‘ کے مطابق انتظامیہ نے ’پکچر ان پکچر موڈ‘ فیچر متعارف کرایا جس کی مدد سے صارفین اب دوستوں کی طرف سے بھیجی جانے والی ویڈیوز اور تصاویر بغیر ڈاؤن لوڈ کیے دیکھ سکیں گے۔

اطلاعات کے مطابق واٹس ایپ کا نیا فیچر (پی آئی پی) بیٹا ورژن والے صارفین استعمال کرسکیں گے، اس فیچر کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہے کہ فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام کے لنک سے بھیجی جانے والی ویڈیوز یا تصویر بھی ڈاؤن لوڈ کیے بغیر واضح نظر آئیں گی۔

کمپنی کی جانب سے پکچر ان پکچر موڈ فیچر فی الوقت بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے آزمائشی طور پر متعارف کرایا گیا تاہم اسے کامیابی کے بعد عام صارفین بھی استعمال کرسکیں گے۔

قبل ازیں واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے نے صارفین کو خوشخبری دی تھی کہ انتظامیہ کی جانب سے صارفین کے لیے جلد ’ڈارک موڈ‘ فیچر متعارف کرایا جائے گا جس کے بعد صارفین موبائل اسکرین کی ہلکی روشنی

میں بھی چیٹ کرسکیں گے اور یہ موبائل کی بیٹری کو بھی بڑھائے گا۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے مختلف اوقات میں جدید فیچرز متعارف کرواتی ہے تاکہ سماجی رابطے کی دنیا میں اس کا شمار صف اول میں ہی ہو, قبل ازیں واٹس ایپ نے رواں ماہ فروری میں گروپ آڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کرایا تھا جسے صارفین نے بے حد پسند کیا تھا۔

Facebook Comments
Share Button