GB News

می ٹو مہم کے شکار ساجد خان ’ہاؤس فل 4‘ سے آؤٹ، فرہاد سمجی اِن

Share Button

بالی وڈ میں بڑھتی می ٹو تحریک کے تحت ہدایت کار ساجد خان پر بھی جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے کامیڈی فلم ’ہاؤس فل4‘ کی ہدایت کاری فرہاد سمجی کریں گے۔

دو روز قبل ساجد خان پر اداکارہ سلونی چوپڑا، رشیل وائٹ اور بھارتی صحافی کرشمہ نے جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان سے غیر اخلاقی رویے سے بھی پیش آئے۔

بعد ازاں ساجد خان نے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک کہ سچ ثابت نہیں ہوجاتا وہ ’ہاؤس فل 4‘ کی ہدایت کاری سے کنارہ کشی اختیار کر رہے ہیں۔

تاہم اب بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’ہاؤس فل 4‘ کی ہدایت کاری فرہاد سمجی انجام دیں گے۔

اس حوالے سے فرہاد سمجی نے کہا کہ ’فلم کی عکس بندی کو ملتوی کرنا ٹھیک نہیں ہوگا کیونکہ فلم ایک مخصوص بجٹ میں بنتی ہے‘۔

فلم ’ہاؤس فل 4‘ میں اداکار اکشے کمار مرکزی کردار نبھائیں گے جنہوں نے ٹوئٹر پیغام میں فلم کے پروڈیوسرز سے درخواست کی تھی کہ جب تک قانونی فیصلہ نہیں ہوجاتا تب تک فلم کی عکس بندی کو ملتوی کردیا جائے۔

Facebook Comments
Share Button