تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ڈاکٹر صدیقی امریکی ریاست ٹیکسس میں واقع کارزویل جیل میں قید ہیں جہاں بہترین سہولیات میسر ہیں کارزویل جیل میں صرف خواتین قیدی زیرحراست ہیں، ڈاکٹر صدیقی عموما شلوار شلوار ... مزید-آصف زرداری نے پارٹی کارکنوں کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت کردی پیپلز پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی کو اپنے حلقوں میں کھلی عوامی کچہریاں بھی لگانے کی ہدایت-سابق صدر آصف علی زرداری کا قریبی ساتھی اور بھٹو ہاؤس کا انچارج عدالت میں رو پڑا غریب آدمی ہوں، وکیل کرنے کے بھی پیسے نہیں ہیں، نہیں جانتا کہ اکاؤنٹ میں اتنے پیسے کہاں سے ... مزید-اسد عمر کی وفاقی کابینہ میں دوبارہ شمولیت کا امکان سابق وزیر خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے، وزارت قبول کرنے کیلئے دوست احباب سے مشورے جاری-اگر این ایف سی ایوارڈ کے ساتھ پی ایف سی ایوارڈ کو حتمی شکل نہ دی گئی تو لوگوں کو اٹھارویں ترمیم سمیت این ایف سی ایوارڈ کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، مصطفی کمال-ایف بی آر نے واپڈا ٹائون میں واقع ڈیپارٹمنٹل سٹور کے اکاونٹس منجمد کر دئیے-عمران خان اپنے تمام فیصلے خود کرتے ہیں جہاں ضرورت محسوس ہو تبدیلی کر دیتے ہیں‘ صمصام بخاری وزیر اعظم نے عثمان بزدار کو میرٹ پر پنجاب کا وزیر اعلی مقرر کیا ہے انہیں ہٹانے ... مزید-کابینہ اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا،ڈاکٹر فر دوس عاشق عوان آئندہ بجٹ کو عوام دوست بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، اشیائے ضروریہ ... مزید-وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے 22 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دیدی وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اراکین کو باور کرایا ہے کہ وہ عوامی خدمت کے اقدامات ... مزید-لاہور ، وزیراعظم عمران خان کی آٹھ رکنی اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن ڈاکٹر عابد قیوم سلہری کا لاہور پریس کلب کا دورہ

GB News

ہم ایک مستحکم انداز میں ترقی کرنے والا پاکستان دیکھنا پسند کرتے ہیں، چینی وزیر اعظم

Share Button

بیجنگ (آئی این پی ) چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی صلاحیت کے مطابق ا مداد فراہم کریں گے،چین پاکستان سے عمدہ اشیا کی درآمدات کو فروغ دے گا ، ہم ایک مستحکم انداز میں ترقی کرنے والا پاکستان دیکھنا پسند کرتے ہیں ، سی پیک کی تعمیر اور چینی اداروں اور شخصیات کے تحفظ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاک چین تعلقات مسلسل گہرے اور مستحکم ہو رہے ہیں، سی پیک کو جامع انداز میں فروغ دیا جارہا ہے، پاکستان سی پیک کو ترقی کا اہم موقع سمجھتا ہے ، سی پیک کے منصوبوں، چینی اداروں اور شخصیات کی سیکورٹی کا تحفظ کرے گا،پاکستان ہمیشہ چین کا قابل اعتماد دوست رہے گا، پاکستان چین کے ترقیاتی تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔ چائنہ ریڈ یو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے سرکاری دورے پرآئے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے کہا کہ چین ہمیشہ سے پاکستان کو اولین سفارتی اسٹریٹجک ترجیح قرار دیتا ہے۔حالیہ برسوں میں چین اور پاکستان کے مابین دی بیلٹ اینڈ روڈ کے حوالے سے تعاون میں نمایاں پیش رفت ہوئی۔چین پاکستان کے ساتھ مل کر چین -پاک اقتصادی راہ داری کو واضح اورصاف شفاف انداز میں ترقی دینے کا خواہاں ہے۔ چین سی پیک کی تعمیر اور چینی اداروں اور شخصیات کی سلامتی کے تحفظ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔چین پاکستان سے عمدہ اشیا کی درآمدات کو فروغ دے گا اور منڈی تک رسائی کو بھی وسعت دینے پر تیار ہے نیز چین پاکستان کے ساتھ مالیات،زراعت اورماہی گیری کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک مستحکم انداز میں ترقی کرنے والا پاکستان دیکھنا پسند کرتے ہیں اور پاکستان کو اپنی صلاحیت کے مطابق مدد فراہم کریں گے تاکہ علاقائی امن ، استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ خدمات سرانجام دی جائیں ۔پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اس وقت دونوں ممالک کے تعلقات مسلسل گہرے اور مستحکم ہو رہے ہیں ۔ حکومتی اور عوامی سطح کے تعلقات بھی مضبوط ہونے جا رہے ہیں۔سی پیک کو جامع انداز میں فروغ دیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سی پیک کو ترقی کا اہم موقع سمجھتا ہے جس سے پاکستانی عوام کی فلاح بہبود اور اقتصادی و سماجی ترقی کو بڑی حد تک فروغ دیا جا رہا ہے۔پاکستان سی پیک کو مستحکم انداز میں ترقی دیتا رہے گا اور سی پیک کے منصوبوں، چینی اداروں اور شخصیات کی سیکورٹی کا تحفظ کرے گا۔پاکستان ہمیشہ چین کا قابل اعتماد دوست رہے گا۔چین نے گزشتہ چالیس برسوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور پاکستان چین کے ترقیاتی تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔

Facebook Comments
Share Button