تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ڈاکٹر صدیقی امریکی ریاست ٹیکسس میں واقع کارزویل جیل میں قید ہیں جہاں بہترین سہولیات میسر ہیں کارزویل جیل میں صرف خواتین قیدی زیرحراست ہیں، ڈاکٹر صدیقی عموما شلوار شلوار ... مزید-آصف زرداری نے پارٹی کارکنوں کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت کردی پیپلز پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی کو اپنے حلقوں میں کھلی عوامی کچہریاں بھی لگانے کی ہدایت-سابق صدر آصف علی زرداری کا قریبی ساتھی اور بھٹو ہاؤس کا انچارج عدالت میں رو پڑا غریب آدمی ہوں، وکیل کرنے کے بھی پیسے نہیں ہیں، نہیں جانتا کہ اکاؤنٹ میں اتنے پیسے کہاں سے ... مزید-اسد عمر کی وفاقی کابینہ میں دوبارہ شمولیت کا امکان سابق وزیر خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے، وزارت قبول کرنے کیلئے دوست احباب سے مشورے جاری-اگر این ایف سی ایوارڈ کے ساتھ پی ایف سی ایوارڈ کو حتمی شکل نہ دی گئی تو لوگوں کو اٹھارویں ترمیم سمیت این ایف سی ایوارڈ کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، مصطفی کمال-ایف بی آر نے واپڈا ٹائون میں واقع ڈیپارٹمنٹل سٹور کے اکاونٹس منجمد کر دئیے-عمران خان اپنے تمام فیصلے خود کرتے ہیں جہاں ضرورت محسوس ہو تبدیلی کر دیتے ہیں‘ صمصام بخاری وزیر اعظم نے عثمان بزدار کو میرٹ پر پنجاب کا وزیر اعلی مقرر کیا ہے انہیں ہٹانے ... مزید-کابینہ اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا،ڈاکٹر فر دوس عاشق عوان آئندہ بجٹ کو عوام دوست بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، اشیائے ضروریہ ... مزید-وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے 22 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دیدی وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اراکین کو باور کرایا ہے کہ وہ عوامی خدمت کے اقدامات ... مزید-لاہور ، وزیراعظم عمران خان کی آٹھ رکنی اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن ڈاکٹر عابد قیوم سلہری کا لاہور پریس کلب کا دورہ

GB News

پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دے دی

Share Button

ابوظہبی: نیوزی لینڈ نے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 47 رنز سے شکست دے دی۔

شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے 267 رنز کا ہدف دیا تاہم پاکستان ٹیم 48 ویں اوور میں 219 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور گرین شرٹس کو 47 رنز سے شکست ہوئی۔

نیوزی لینڈ کے 267 رنز کے ہدف میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخر زمان نے کیا لیکن بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے جوڑی کوئی کمال نہ کرسکی اور گرین شرٹ کی پہلی وکٹ فخر زمان کی گری جو ایک رنز بناکر ٹرینٹ بولڈ کا شکار بنے۔

ٹرینٹ بولڈ کی اگلی ہی گیند پر بابر اعظم سلپ پر روس ٹیلر کو کیچ دے بیٹھے جس کے بعد نئے آنے والے محمد حفیظ بھی پہلی ہی بال پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے اور ٹرینٹ بولڈ نے کیرئیر کی پہلی ہیٹ ٹرک کی۔

شعیب ملک اور امام الحق نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 63 رنز کا اضافہ کیا تاہم 71 کے مجموعی اسکور پر امام الحق 34 رنز بناکر فیروگسن کا شکار بنے۔

مجموعی اسکور میں 2 رنز کے اضافے کے بعد شعیب ملک بھی 30 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جنہیں گرینڈ ہوم نے آؤٹ کیا جب کہ پاکستان کی چھٹی وکٹ 85 رنز پر گری اور شاداب خان 7 رنز بناکر سودھی کا شکار بنے۔

کپتان سرفراز احمد اور عماد وسیم نے 103 رنز کی پارٹنرشپ کرکے ٹیم کی واپس میچ میں لے آئے لیکن 188 کے مجموعی اسکور پر سرفراز احمد 64 رنز بناکر گرینڈ ہوم کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

سرفراز کے بعد عماد وسیم بھی 50 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ حسن علی 16 اور شاہین آفریدی بغیر کوئی رن بنائے فیروگسن کا شکار بنے۔

قومی ٹیم 48 ویں اوور میں 219 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور قومی ٹیم کو پہلے ایک روزہ میچ میں 47 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کی جانب سے سرفراز 60 اور عماد وسیم 50 رنز بناکر نمایاں رہے۔

کیویز کی  جانب سے ٹرینٹ بولڈ اور فیروگسن نے 3، 3 اور گرینڈ ہوم نے 2 جب کہ سودھی اور ساؤتھی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

علاوہ ازیں کیویز کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کولن منرو اور جارج وارکر نے اننگز کا آغاز کیا۔

دونوں بلے بازوں نے 13 رنز جوڑے تو جارج وارکر ایک رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔

نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 36 جب کہ تیسری وکٹ 78 رنز کے مجموعے پر گری۔ کیویز وکٹ کیپر ٹام لیتھم اور راس ٹیلر نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 130 رنز بنائے اور اسکور 208 رنز تک پہنچا دیا۔

اس موقع پر محسوس ہو رہا تھا کہ نیوزی لینڈ باآسانی 300 رنز کا ہندسہ عبور کر لے گی لیکن ٹام لیتھم 41 ویں اوور کی دوسری گیند پر شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

اسی اوور میں شاداب نے نئے آنے والے ہنری نیکولز اور کولن ڈی گرینڈھوم کو آوٹ کردیا۔

نیوزی لینڈ کی ساتویں وکٹ 210 رنز پر اس وقت گری جب راس ٹیلر عماد وسیم کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ مہمان ٹیم کی آٹھویں وکٹ 252 اور نویں 254 رنز پر گری لیکن آخری وکٹ آخری 7 گیندوں پر 12 رنز کا اضافہ کیا اور مجموعے کو 266 تک پہنچا دیا۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور شاداب خان نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں جب کہ عماد وسیم ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کیا تھا۔

Facebook Comments
Share Button