تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ڈاکٹر صدیقی امریکی ریاست ٹیکسس میں واقع کارزویل جیل میں قید ہیں جہاں بہترین سہولیات میسر ہیں کارزویل جیل میں صرف خواتین قیدی زیرحراست ہیں، ڈاکٹر صدیقی عموما شلوار شلوار ... مزید-آصف زرداری نے پارٹی کارکنوں کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت کردی پیپلز پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی کو اپنے حلقوں میں کھلی عوامی کچہریاں بھی لگانے کی ہدایت-سابق صدر آصف علی زرداری کا قریبی ساتھی اور بھٹو ہاؤس کا انچارج عدالت میں رو پڑا غریب آدمی ہوں، وکیل کرنے کے بھی پیسے نہیں ہیں، نہیں جانتا کہ اکاؤنٹ میں اتنے پیسے کہاں سے ... مزید-اسد عمر کی وفاقی کابینہ میں دوبارہ شمولیت کا امکان سابق وزیر خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے، وزارت قبول کرنے کیلئے دوست احباب سے مشورے جاری-اگر این ایف سی ایوارڈ کے ساتھ پی ایف سی ایوارڈ کو حتمی شکل نہ دی گئی تو لوگوں کو اٹھارویں ترمیم سمیت این ایف سی ایوارڈ کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، مصطفی کمال-ایف بی آر نے واپڈا ٹائون میں واقع ڈیپارٹمنٹل سٹور کے اکاونٹس منجمد کر دئیے-عمران خان اپنے تمام فیصلے خود کرتے ہیں جہاں ضرورت محسوس ہو تبدیلی کر دیتے ہیں‘ صمصام بخاری وزیر اعظم نے عثمان بزدار کو میرٹ پر پنجاب کا وزیر اعلی مقرر کیا ہے انہیں ہٹانے ... مزید-کابینہ اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا،ڈاکٹر فر دوس عاشق عوان آئندہ بجٹ کو عوام دوست بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، اشیائے ضروریہ ... مزید-وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے 22 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دیدی وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اراکین کو باور کرایا ہے کہ وہ عوامی خدمت کے اقدامات ... مزید-لاہور ، وزیراعظم عمران خان کی آٹھ رکنی اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن ڈاکٹر عابد قیوم سلہری کا لاہور پریس کلب کا دورہ

GB News

پاک فوج گلگت بلتستان میں تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے،فورس کمانڈر

Share Button

سکردو (اسحاق جلال سے) فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود نے کہا ہے کہ پاکستان فوج گلگت بلتستان میں تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ بلتستان کے دور افتادہ اور بالائی علاقوں میں تعلیم و صحت کی سہولتیں پہنچانے کیلئے ہم پوری طرح کوشاں ہیں، شگر برالدو کے 10گائوں میں تعلیم اور صحت کی سہولتیں فوری پہنچائی جائیں گی اور یہاں کے لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر لیے جائیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شگر برالدو کے دورے کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کمانڈر 62 بریگیڈ بریگیڈیئر چوہدری اظہر منیر کاہوں ، قائم مقام کمشنر بلتستان نوید احمد ، ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین اور دیگر سول و عسکری حکام موجود تھے ، فورس کمانڈر نے اپنے خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام بڑے محب وطن ہیں یہاں کے لوگوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے جوانوں کے مختلف جنگوں میں نمایاں کارکردگی ، بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ کیا ، ان کی قربانیوں کو پاک فوج قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، میں بلتستان کے چپے چپے سے واقف ہوں یہاں کے مسائل کا مجھے بخوبی ادراک ہے ، عوام کی امنگوں کے مطابق مسائل حل کرنا پاک فوج کی اولین ترجیح ہے۔ دور افتادہ اور بالائی علاقوں میں پاک فوج میڈیکل کیمپ لگائے گی اور ان کیمپوں سے ریفر کردہ مریضوں کو سی ایم ایچ میں مفت علاج و معالجے کی سہولتیں دی جائیں گی، ضرورت پڑنے پر ایسے مریضوں کو اسلام آباد بھی ریفر کر دیا جائے گا، پاک فوج اب عوام کے پاس پہنچ گئی ہے اب ان کے مسائل حل ہوئے بغیر نہیں رہیں گے، ہماری پوری کوشش ہے کہ تعلیم و صحت کی ترقی کیلئے جامع منصوبہ ترتیب دیا جائے عوام کسی مسئلے پر پریشان نہ ہوں کیونکہ فوج عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اس موقع پر برالدو کے عوام کی طرف سے فورس کمانڈر کو یاک کا تحفہ پیش کیا گیا اور پاکستان زندہ باد ، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

Facebook Comments
Share Button