GB News

گلگت،جامع پلان نہ ہونے سے شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم

Share Button

گلگت شہر میں ٹریفک نظا م درہم بر ہم ہو چکا ہے جگہ جگہ ٹریفک جام ہونا روز کا معمول بن چکا ہے لیکن ٹریفک پولیس اہلکار خواب خرگوش میں ہیں ون وے ٹریفک میں دو طرفہ گاڑیوں کے بدولت گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں ون وے ٹریفک کے لیئے روڈ کو مختص کیا گیا ہے اس کے با وجود ایک طرف پارکنگ دوسری جانب دوطرفہ ٹریفک کے بدولت شہریوں کو شدید مسائل کا سامنا ہے اور ٹریفک پولیس اہلکار سب کچھ دیکھ کر بھی اندیکھا کر دیتے ہیں اور ٹریفک جام ہو نے کے بدولت ایمرجنسی حالات میں بھی شدید دشواریوں کا سامنا کرناپڑتا ہے اور مریضوں کو بھی اس سے شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔جبکہ این ایل آئی میں ون وے کا نظام ہونے کے با وجود بھی ٹریفک جام ہو نا روز کا معمول بن گیا ہے ۔ ون وے والی جگہوں پے ٹریفک پولیس کے اہلکا ر تعینا ت ہیں لیکن وہ لو گ اپنا کام کے ٹائم سوئے رہتے ہیں جس کی وجہ سے ون وے ٹریفک ٹو وے میں تبدیل ہوجا تی ہیں ۔شہریوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطا لبہ کیا ہے کہ ٹریفک پو لیس کی اس نااہلی کا نوٹس لیکر شہریوں کو عذاب سے نجات دلا یا جا ئے ۔

Facebook Comments
Share Button