GB News

چین انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہا ہے، پاکستان

Share Button

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے جنیوائ اجلاس کے تیسرے مرحلے میں انسانی حقوق کا جائزہ لینے کے موقع پر پاکستان نے چین کی بھرپور حمایت کی ہے۔اجلاس کے دوران پاکستان سمیت120ممالک نے اپنی مثبت رائے کا اظہار کیا کہ انہوں نے انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ میں چینی کامیابیوں کا جائزہ لیا ہے،اجلاس میں چینی وفد کی قیادت چین کے نائب وزیرخارجہ لی یو چنگ کر رہے تھے،اجلاس میں وفد کی طرف سے پاکستان اور دیگر دوست ممالک کی جانب سے چین کی بھرپور حمایت کو سراہا گیا۔موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نسلی گروپوں کے انسانی حقوق کے بارے میں مبینہ خدشات خاص طور پر سنکیانگ یغور کے خودمختار ریجن کے حوالے سے لی یو چن نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جدوجہد کرنے کے پیش نظر چینی حکومت نے سنکیانگ میں تربیتی منصوبے شروع کئے ہیں جن کامقصد مٹھی بھر لوگوں کی مدد کرنا ہے جو انتہا پسندی سے متاثر ہوئے ہیں تاکہ وہ دہشتگردی اور انتہا پسندانہ نظریات سے نجات حاصل کر سکیں۔

Facebook Comments
Share Button