GB News

بھارت کی ایٹمی آبدوز کا گشت عالمی امن کیلئے خطرہ ہے، دفتر خارجہ

Share Button

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق امریکا سے بات ہوئی ہے، امریکا کی جانب سے ان کی رہائی کا کوئی فیصلہ نہیں ہو، کسی کو پاکستان کی صلاحیتوں پر شک نہیں ہونا چاہیئے، بھارت کی ایٹمی آبدوز کا گشت کرنا عالمی امن کیلئے خطرہ ہے،برطانوی پارلیمنٹ کے پارلیمانی گروپ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا،اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے بعد دوسری عالمی رپورٹ ہے جس نے مقبوضہ کشمیر میں لاگو کالے قوانین کی نشاندہی کی ہے، رپورٹ میں تحقیقاتی کمیشن کو مقبوضہ کشمیر کے دورے کی تجویز دی گئی ہے۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میںبتایا کہ وزیر اعظم نے چینی ہم منصب کی دعوت پر چین کا دورہ کیا۔ دورے سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملی۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے چینی وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر بات ہوئی، ایرانی وزیر خارجہ سے امریکی پابندیوں سے متعلق بھی بات ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ چین میں سیکریٹری فنانس، اسٹیٹ بینک حکام اور سیکریٹری خارجہ موجود ہیں۔ چین کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ترجمان نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ کے پارلیمانی گروپ نے مقبوضہ کشمیر پر رپورٹ جاری کی۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے بعد دوسری عالمی رپورٹ جاری ہوئی، رپورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں لاگو کالے قوانین کی نشاندہی کی ہے۔ انہوںے کہا کہ رپورٹ میں تحقیقاتی کمیشن کو مقبوضہ کشمیر کے دورے کی تجویز دی گئی، رپورٹ میں بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو بے نقاب کیا گیا۔کھلے سمندر میں بھارتی ایٹمی آبدوز کے گشت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کسی کو پاکستان کی صلاحیتوں پر شک نہیں ہونا چاہیئے۔ بھارت کی ایٹمی آبدوز کا گشت کرنا عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق امریکا سے بات ہوئی ہے، امریکا کی جانب سے ان کی رہائی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ جب فیصلہ نہیں ہوا تو نہیں کہہ سکتے کہ رہائی کب تک ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ایلس ویلز سے وفود کی سطح پر گفتگو میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر بات ہوئی۔

Facebook Comments
Share Button