تازہ ترین

Marquee xml rss feed

نعیم الحق نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر ضبط کرنے کی دھمکی دے دی شہباز شریف اور اس کے چمچوں کی اتنی جرات کہ وہ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم پر ذاتی حملے کریں۔کیا وہ جیل میں ... مزید-وزیراعظم کا سانحہ ساہیول پر وزراء متضاد بیانات پر سخت برہمی کا اظہار آئندہ بغیر تیاری میڈیا پر بیان بازی نہ کی جائے انسانی زندگیوں کا معاملہ ہے کسی قسم کی معافی کی گنجائش ... مزید-5 ارب روپے قرض حسنہ کیلئے مختص کرنا خوش آئند ہے، فنانس بل میں غریب آدمی کو صبر کا پیغام دیا گیا ہے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا ... مزید-فنانس بل سے متوسط طبقہ کو ریلیف ملا ہے، عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہو گا، اپوزیشن کے پاس بات کرنے کو کچھ نہیں وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا ... مزید-صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس94 کے ضمنی الیکشن کے موقع پر سیکورٹی کو غیرمعمولی بنایا جائے، آئی جی سندھ-وزیر خزانہ اسد عمر کی طرف سے قومی اسمبلی میں پیش کردہ ضمنی مالیاتی (دوسری ترمیم) بل 2019 کا مکمل متن-جنوری کو ہونے والے ضمنی انتخابات کراچی کی سیاست میں نئی راہیں متعین کرے گا،مصطفی کمال پی ایس پی کسی فرد یا گروہ کا نام نہیں ہے بلکہ ایک تحریک کا نام ہے جو مظلوم و محکوموں ... مزید-ملک کا اقتصادی مستقبل کراچی کی معاشی ترقی میں مضمر ہے۔گورنر سندھ-سی پیک پاکستان اور چین کے مابین تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لئے مستحکم بنیاد، خطے کو منسلک کرنے میں اہم کردارادا کر رہا ہے، سی پیک تمام خطے میں امن و استحکام لانے میں ... مزید-احتساب عدالت اسلام آباد میں اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے مقدمے میں دو مزید گواہوں کے بیانات ریکارڈ

GB News

ممبران اسمبلی غریب ہیں تو اسمبلی کے باہر چندے کا بکس رکھ دیں، فتح اللہ

Share Button

پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے جنرل سیکر یٹری فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا دورہ چین سے گلگت بلتستان کے عوام کو فائدہ حاصل ہو گا اور جو محرومیاں سابقہ حکومتوں نے گلگت بلتستان کے عوام کو دی ہیں ان کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہی ختم کر نے کے لیئے بھر پور کردار ادا کرے گی۔عوام گلگت بلتستان کی مورثی سیاست میں تبدیلی چا ہتے ہیں اور باریاں لینے والوں نے عوا م کو بے وقوف بنا یا ہوا ہے اور اب عوام نے ان نوسر بازوں کو مسترد کر نا ہے اور پاکستان تحریک انصاف ہی گلگت بلتستان کے عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی۔انہوں نے کے پی این سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ جن جماعتوں نے گلگت بلتستان کے وسائل کو لوٹا ہے ان کا احتساب ہو گا اور بہت جلد احتساب کے اس عمل میں تیزی آئے گی اور نیب کو فعال ادارہ بنانے کے لیئے کام کیا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ جاتی سطح پر جو میرٹ کا جنازہ سابقہ دور حکومت اورمو جودہ دور حکومت میں نکا لا گیا ہے اس کی مثال سب کے سامنے عیاں ہے آئے روز ملازمین دھرنے دے رہے ہیں اوراراکین اسمبلی اپنے ٹی اے ڈی اور مراعات بڑھا نے کے لیئے قانون سازی کررہے ہیں انتہا ئی شرم کا مقام ہے کہ جو لوگ عوام کی نمائندگی کر نے کے لیئے اسمبلی میں بیٹھے ہوئے ہیں وہ عوم کو سہو لیات اورملازمین کو مستقل کرنے کے بجا ئے اپنے مراعات کے لیئے قانون سازی کر رہے ہیں۔اگر یہ لوگ اتنے ہی غریب ہیں تو اسمبلی کے باہر کو چندے کا بکس رکھ دیں تا کہ عوام ان پر ترس کھا کر ان کو چندہ دے سکیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے وسائل کا حق گلگت بلتستان کو ہے اور ما لکانہ حقوق کا حق بھی گلگت بلتستا ن کے عوام کو ہے اور پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے حق ملکیت اور حق حا کمیت کے لیئے بھر پور کام کرے گی اور مرکزی سطح پر بھی اس وقت گلگت بلتستان کے عوام کی نمائندگی ہو رہی ہے اور گورنر گلگت بلتستان غریب عوام کے لیئے صحت کارڈ ز اور مو بائل ایمبو لنس کی منظوری لا ئی ہے اس کے علاوہ ہاوسنگ سکیم پر کام ہو رہا ہے جو کہ مرکز میں تبدیلی کے اثرات ہیں جو گلگت بلتستان کے عوام کو بھی مل رہے ہیں اور آئندہ بھی پاکستان تحریک انصاف آئینی سطح پر عوامی امنگوں کے تحت ہی کام کرے گی اور جو عوام کے دیر ینہ مسائل ہیں ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر نے کی بھر پور کو شش کرے گی۔

Facebook Comments
Share Button