تازہ ترین

Marquee xml rss feed

نعیم الحق نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر ضبط کرنے کی دھمکی دے دی شہباز شریف اور اس کے چمچوں کی اتنی جرات کہ وہ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم پر ذاتی حملے کریں۔کیا وہ جیل میں ... مزید-وزیراعظم کا سانحہ ساہیول پر وزراء متضاد بیانات پر سخت برہمی کا اظہار آئندہ بغیر تیاری میڈیا پر بیان بازی نہ کی جائے انسانی زندگیوں کا معاملہ ہے کسی قسم کی معافی کی گنجائش ... مزید-5 ارب روپے قرض حسنہ کیلئے مختص کرنا خوش آئند ہے، فنانس بل میں غریب آدمی کو صبر کا پیغام دیا گیا ہے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا ... مزید-فنانس بل سے متوسط طبقہ کو ریلیف ملا ہے، عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہو گا، اپوزیشن کے پاس بات کرنے کو کچھ نہیں وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا ... مزید-صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس94 کے ضمنی الیکشن کے موقع پر سیکورٹی کو غیرمعمولی بنایا جائے، آئی جی سندھ-وزیر خزانہ اسد عمر کی طرف سے قومی اسمبلی میں پیش کردہ ضمنی مالیاتی (دوسری ترمیم) بل 2019 کا مکمل متن-جنوری کو ہونے والے ضمنی انتخابات کراچی کی سیاست میں نئی راہیں متعین کرے گا،مصطفی کمال پی ایس پی کسی فرد یا گروہ کا نام نہیں ہے بلکہ ایک تحریک کا نام ہے جو مظلوم و محکوموں ... مزید-ملک کا اقتصادی مستقبل کراچی کی معاشی ترقی میں مضمر ہے۔گورنر سندھ-سی پیک پاکستان اور چین کے مابین تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لئے مستحکم بنیاد، خطے کو منسلک کرنے میں اہم کردارادا کر رہا ہے، سی پیک تمام خطے میں امن و استحکام لانے میں ... مزید-احتساب عدالت اسلام آباد میں اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے مقدمے میں دو مزید گواہوں کے بیانات ریکارڈ

GB News

مولانا سمیع الحق کی شہادت ملک کیلئے بڑا سانحہ ہے،وزیراعلیٰ

Share Button

وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں مولانا سمیع الحق شہید کے بیٹے مولاناحامد الحق اور ان کے لواحقین سے مولانا سمیع الحق شہید کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا اور ان کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اس موقعہ پر وزیر اعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت ملک و قوم کے لئے بہت بڑا سانحہ ہے ان کی شہادت سے پیدا ہونے والا خلا پر نہیں ہو سکتا ہے مولانا سمیع الحق شہید نے پوری زندگی ملک و قوم کی خدمت اور جمہوریت کے لئے جدو جہد کی اور امن کے لئے بے مثال کردار ادا کیا ، جہاد افغا نستان ہو یا مسلم امہ پر آنے والی کوئی افتاد مولانا نے ہمیشہ صف اول میں رہ کر اسلام اور پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ کا کردار ادا کیا مولانا سمیع الحق بہت بڑے محب وطن تھے اور دینی اداروں کی صحیح معنوں میں ترجمانی کرتے رہے حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ سمیع الحق شہید جیسے جید عالم دین اور نامور سیاستدان کی شہادت کو ئی معمولی واقعہ نہیں ہے حکو مت پر لازم ہے کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے تاکہ محبان وطن کا جذبہ ماند نہ پڑ جائے ،وزیر اعلی نے اس سانحے کے بعد لواحقین، عقیدت مندوں اور چاہنے والوں کے صبر و استقامت کی تعریف کی کہ کوئی ایک کنکر بھی نہیں پھینکا گیا اور نہ عوام الناس کی زندگی اجیرن کی گئی ایسے ہی جذبے اور صبر کی اس وقت ملک کو ضرورت ہے ۔

Facebook Comments
Share Button