تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ڈاکٹر صدیقی امریکی ریاست ٹیکسس میں واقع کارزویل جیل میں قید ہیں جہاں بہترین سہولیات میسر ہیں کارزویل جیل میں صرف خواتین قیدی زیرحراست ہیں، ڈاکٹر صدیقی عموما شلوار شلوار ... مزید-آصف زرداری نے پارٹی کارکنوں کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت کردی پیپلز پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی کو اپنے حلقوں میں کھلی عوامی کچہریاں بھی لگانے کی ہدایت-سابق صدر آصف علی زرداری کا قریبی ساتھی اور بھٹو ہاؤس کا انچارج عدالت میں رو پڑا غریب آدمی ہوں، وکیل کرنے کے بھی پیسے نہیں ہیں، نہیں جانتا کہ اکاؤنٹ میں اتنے پیسے کہاں سے ... مزید-اسد عمر کی وفاقی کابینہ میں دوبارہ شمولیت کا امکان سابق وزیر خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے، وزارت قبول کرنے کیلئے دوست احباب سے مشورے جاری-اگر این ایف سی ایوارڈ کے ساتھ پی ایف سی ایوارڈ کو حتمی شکل نہ دی گئی تو لوگوں کو اٹھارویں ترمیم سمیت این ایف سی ایوارڈ کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، مصطفی کمال-ایف بی آر نے واپڈا ٹائون میں واقع ڈیپارٹمنٹل سٹور کے اکاونٹس منجمد کر دئیے-عمران خان اپنے تمام فیصلے خود کرتے ہیں جہاں ضرورت محسوس ہو تبدیلی کر دیتے ہیں‘ صمصام بخاری وزیر اعظم نے عثمان بزدار کو میرٹ پر پنجاب کا وزیر اعلی مقرر کیا ہے انہیں ہٹانے ... مزید-کابینہ اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا،ڈاکٹر فر دوس عاشق عوان آئندہ بجٹ کو عوام دوست بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، اشیائے ضروریہ ... مزید-وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے 22 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دیدی وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اراکین کو باور کرایا ہے کہ وہ عوامی خدمت کے اقدامات ... مزید-لاہور ، وزیراعظم عمران خان کی آٹھ رکنی اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن ڈاکٹر عابد قیوم سلہری کا لاہور پریس کلب کا دورہ

GB News

عطاالحق قاسمی کی تعیناتی غیر قانونی قرار، تنخواہ اور مراعات واپس لینے کا حکم

Share Button

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق ایم ڈی پاکستان ٹیلی ویژن کی تقرری کو غیرقانونی قرار د یتے ہوئے حکم دیا کہ 19 کروڑ78لاکھ 67ہزار491کا نصف عطاالحق قاسمی جبکہ20،20فیصد رقم پرویز رشید ،اسحاق ڈار اور 10 فیصد فواد حسن فواد ادا کریں ، اگرایم ڈی پی ٹی وی کا عہدہ خالی ہے تو اس پرمستقل ایم ڈی تعینات کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے عطاالحق قاسمی کی بطورایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کوغیرقانونی قرار دے دیا۔ عدالت عظمی کے دو رکنی بینچ نے آج محفوظ فیصلہ سنایا۔سپریم کورٹ نے ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، 48 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے تحریر کیا۔عدالت عظمی نے اپنے فیصلے میں کہا کہ عطا الحق قاسمی نے 8 کروڑ 82 لاکھ 46 ہزار360 روپے تنخواہ وصول کی، 15 کروڑ 22 لاکھ 92 ہزار301 روپے دیگر اخراجات میں استعمال کیے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گاڑی کے اخراجات میں ذاتی گاڑی مرسیڈیزای 200 پرخرچ کی رقم بھی شامل ہے جبکہ 14 لاکھ 60 ہزار کمرے کے کرایے کی مد میں خرچ کیے گئے۔سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ 19کروڑ78لاکھ 67 ہزار491 کا نصف عطاالحق قاسمی جبکہ 20،20 فیصد رقم پرویز رشید ،اسحاق ڈاراور10 فیصد فواد حسن فواد ادا کریں۔عدالت عظمی نے تفصیلی فیصلے میں عطا الحق قاسمی کے دیے گئے احکامات، تنخواہ اور حاصل مالی فوائد کو غیر قانونی قرار دیا۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکم دیا کہ اگرایم ڈی پی ٹی وی کا عہدہ خالی ہے تو اس پرمستقل ایم ڈی تعینات کیا جائے۔

Facebook Comments
Share Button