GB News

احتساب کا عمل نہیں رکے گا، وزیراعظم

Share Button

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کے کامیاب دورہ چین پر اطمینان کا اظہار کیا،اجلاس میں برطانیہ، نیدرلینڈ، سوڈان اورجکارتہ کے ساتھ معاہدوں کی منظوری دی گئی، نوجوانوں کے لیے ٹیکنیکل اورووکیشنل ٹریننگ کے معاہدوں، اہم اداروں کے سربراہان کی تقرری، پاکستان سری لنکا کوسٹ گارڈ سے متعلق وزارت ساحلی امور کے معاہدے،پاک سوڈان سیاحت اورجنگلی حیات کے تحفظ کے معاہدے، چینی سیلولر کمپنی کے ساتھ کمیونی کیشن ٹیکنالوجی ٹیلنٹ پروگرام اوراس کے علاوہ پاکستان اورنائیجیریا کے درمیان سفارتی تعلقات کے فروغ کی منظوری دی گئی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ جلاس کے آغاز پر کابینہ نے مولانا سمیع الحق کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی، وزیر اعظم نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ملک میں قیام امن کے لیے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اجلاس میں وفاقی کابینہ کو وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے متعلق بریفنگ دی گئی، وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کو دورہ چین سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دورہ چین توقعات سے زیادہ کامیاب رہا،چین نے پاکستان کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی، چین پاکستان کو زرعی شعبے میں پہلی بار مکمل تعاون دے گا۔ وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کے کامیاب دورہ چین پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امورکی جانب سے وفاقی کابینہ کو دھرنے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے دوران برطانیہ، نیدرلینڈ، سوڈان اورجکارتہ کے ساتھ معاہدوں کی منظوری دی گئی، نوجوانوں کے لیے ٹیکنیکل اورووکیشنل ٹریننگ کے معاہدوں کی بھی منظوری دی گئی۔وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم اداروں کے سربراہان کی تقرری کی بھی منظوری دے دی گئی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان سری لنکا کوسٹ گارڈ سے متعلق وزارت ساحلی امور کے معاہدے کی منظوری دی گئی اورپاک سوڈان سیاحت اورجنگلی حیات کے تحفظ کے معاہدے کی بھی منظوری دی۔اجلاس میں چینی سیلولر کمپنی کے ساتھ کمیونی کیشن ٹیکنالوجی ٹیلنٹ پروگرام اوراس کے علاوہ پاکستان اورنائیجیریا کے درمیان سفارتی تعلقات کے فروغ کی منظوری دی گئی۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی کے لیے ترک حکومت کا اعلی میڈل قبول کرنے اور ایئر کموڈورعامر شہزاد کے لیے عوامی جمہوریہ چین کی جانب سے میڈل کی منظوری بھی دی گئی۔وزیراعظم عمران کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں بیرون ملک متعدد پاکستانی شہریوں کو گرفتاری سے بچانے کے لیے اقدامات کی منظوری دی گئی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نئی نجی ایئرلائن کو لائسنس جاری کرنے اور نئے چیئرمین ٹی سی پی کے تقررکی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں وزارت خزانہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے چیف ایگزیکٹیو کے تقرر کی سمری منظور کی گئی، اسٹیٹ بینک تاجکستان مرکزی بینک کے درمیان نگرانی کی مفاہمت کی دستاویز کی منظوری بھی گئی۔وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں 2017 کے پارلیمنٹیرین اورٹیکس دہندگان کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کرنے اور کابینہ کی وزارت صنعت کی جانب سے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی تنظییم نوکی منظوری دی گئی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس وزیرِاعظم عمران خان کی زیرصدارت جاری ہے، وفاقی کابینہ کے اراکین کے بیرون ملک علاج پر پابندی عائد کر دی گئی۔پابندی کا اطلاق وفاقی وزرا وزرائے مملکت، معاونین خصوصی پر ہوگا، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کابینہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے آغاز پر مولانا سمیع الحق اور پاک فوج کے شہید کیپٹن کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا کی گئی۔ادھر وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احتساب کا عمل کسی صورت نہیں رکے گا ، تحریک انصاف ہو یا کوئی اور جماعت احتساب نہیں رکے گا ، پارلیمنٹ کے اندر اورپارلیمنٹ کے باہر احتساب ہوگا ، احتساب کے عمل سے تحریک انصاف کا وزیر بھی نہیں بچ پائے گا ، وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کو دورہ چین سے متعلق آگاہ کیا ۔ اجلاس میں وزیراعظم نے ارکان کو حکومتی پالیسیوں کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ وزیراعظم نے کابینہ کو دورہ چین اور اقتصادی صورتحال پر اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ چین اور سعودی عرب ہماری مدد کر رہے ہیں اور دھرنے کے بعد کی صورتحال پر غور کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جس طرح دھرنے سے نمٹے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کیا ، ہم اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں ۔

Facebook Comments
Share Button