تازہ ترین

Marquee xml rss feed

گوادر میں پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ترین ائیرپورٹ تعمیر کرنے کی تیاریاں مکمل وزیراعظم عمران خان 29 مارچ کو ساحلی شہر میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، منصوبہ سی پیک ... مزید-بلاول بھٹو 26مارچ کو کراچی سے ٹرین مارچ کا آغاز کریں گے، خورشید شاہ اٹھارہویں ترمیم کی حفاظت کے لیے قانون کےدائرے میں رہ کر جو بھی کر سکتے ہیں کریں گے، بلاول بھٹو زرداری-460ارب جرمانہ ملک ریاض نے نہیں، عوام نے ادا کرنا ہے، محمود صادق ملک ریاض کوعدالت سے ڈیل میں اب بھی 700 ارب منافع ہوگا، بحریہ ٹاؤن پر دباؤ بڑھنے سے کام ٹھپ ہوا تو لوگوں نے ... مزید-مفتی تقی عثمانی پر حملہ کرنیوالے ملزمان بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے،آئی جی سندھ-آئی ایس پی آر اور پاک فضائیہ کی جانب سے یومِ پاکستان 2019 کی مناسبت سے آفیشل نغمے جاری کردیے پاکستان زندہ آباد کے عنوان سے جاری کیے گئے نغمے میں وطن کے محفافظوں کو ... مزید-فیس بک کا بغیر اجازت نامناسب تصاویر اپ لوڈ یا شیئر کرنے والے صارفین کو بلاک کے نئے اقدامات کا اعلان کسی کی نامناسب تصاویر اس کی اجازت کے بغیر شیئر کرنا نقصان دہ ہے، ہم ... مزید-وزیراعلیٰ سندھ کا مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں شہید اہلکار کے نابینا بچوں کے علاج کرانے اور مفت تعلیم کا اعلان-یوم پاکستان : گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر حاضری دی،ملکی سلامتی کیلئے دعاکی-سعودی ولی عہد کی مہمان نواز کرنے والے ملازمین میں ایک کروڑ اعزازی تنخواہ دیئے جانے کا انکشاف-ملائیشیا پاکستان کی دفاعی صنعت سے بے حد متاثر، پاکستان کے اینٹی ٹینک میزائل خریدنے میں دلچسپی کا اظہار گزشتہ روز ملائیشیا کے وزیراعظم نے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی ... مزید

GB News

عامر خان کی ’سارے جہاں سے اچھا‘ میں کام سے معذرت، شاہ رخ خان فلم میں کاسٹ

Share Button

بالی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور اداکار عامر خان نے مصروفیت کے باعث فلم ’سارے جہاں سے اچھا‘ میں کام کرنے سے معذرت کرلی، جس کے بعد یہ پروجیکٹ اب بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کریں گے۔

بھارتی نیوز ویب سائٹ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق عامر خان نے ایک تقریب میں انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ’یہ ایک بہترین پروجیکٹ ہے اور اسے نہ کرنے پر دکھ بھی ہو رہا ہے‘۔

رپورٹ کے مطابق عامر خان اس وقت فلم ’مہابھارت‘ کے پروجیکٹ میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے فلم ’سارے جہاں سے اچھا‘ کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ ’مجھے فلم کا اسکرپٹ بہت پسند آیا یہی وجہ ہے کہ میں نے اس فلم کے لیے شاہ رخ خان کو فون کیا اور کہا کہ وہ ایک دفعہ اسکرپٹ ضرور پڑھیں، انہیں فلم کی کہانی پسند بھی آئی اور مجھے بہت خوشی ہے کہ وہ اسے کرنے کے لیے راضی بھی ہوگئے‘۔

’سارے جہاں سے اچھا‘ بائیوپک فلم ہے جو پہلے بھارتی خلاء باز راکیش شرما کی زندگی پر بنائی جا رہی ہے، جس کی کہانی راجابلی نے لکھی ہے۔

فلم آئندہ برس فروری میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عامر خان اور امیتابھ بچن کی میگا بجٹ فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ ریلیز کی گئی تھی جس نے باکس آفس پر ریلیز کے پہلے روز کمائی کا ریکارڈ بنایا تھا لیکن اس کے بعد فلم کوئی بڑا چھکا مارنے میں ناکام رہی۔

میگا بجٹ فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کی ناکامی پر عامر خان فلم بینوں سے معافی بھی مانگ چکے ہیں۔

Facebook Comments
Share Button