تازہ ترین

Marquee xml rss feed

یہ تاثر قائم کر دیا گیا ہے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرو یا پھر جیل جاؤ، بلاول بھٹو کا بابر اعوان کی بریت پر ردِ عمل حکومت کا صوبوں کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں ہے، یہ صوبائی ... مزید-اگر سیلز ٹیکس واپس ہی کرنا ہے تو پھر لیتے کیوں ہیں؟ عبدالرزاق داؤد ایک دم صفر سے 17فیصد ٹیکس لگانے سے مسائل پیدا ہوں گے،ہم ہمیشہ ریونیو کے پیچھے گئے صنعتی ترقی کے پیچھے ... مزید-نیب نے بابر اعوان کو معاف نہیں کیا، ہمایوں اختر خان بابر اعوان کی بریت کا فیصلہ احتساب عدالت کا ہے، رہنما پاکستان تحریکِ انصاف-حضرو میں ماں اپنی بیٹی کی عزت بچانے کی کوشش میں جان کی بازی ہار گئی حملہ آور نے بیٹی کی جان بچانے کی کوشش کرنے والی خاتون کو چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کیا، بعد ازاں خاتون ... مزید-چند سالوں میں پیٹرول ناقابل یقین حد تک سستا جبکہ اس کا استعمال بھی نہ ہونے کے برابر ہو جائے گا دنیا کی بڑی بڑی کمپنیاں اب بجلی سے چلنے والی ہائبرڈ گاڑیاں تیار کر رہی ہیں، ... مزید-وزیراعلی سندھ سے برٹس ٹریڈ کمشنر فار پاکستان، مڈل ایسٹ کی وزیراعلی ہائوس میں ملاقات-گراں فروشی، ملاوٹ اور غیر معیاری اشیاکی فروخت کے خلاف کاروائی جاری رکھی جائے، وزیراعلی-لیبر تنظیموں کا اپوزیشن کی متوقع احتجاجی تحریک سے مکمل لاتعلقی کا اعلان ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے حکومت اور قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں ‘لیبرتنظیمیں اپوزیشن ... مزید-ناقص معاشی پالیسیوں کے ذمہ دار ہم سے 10 ماہ کا حساب مانگ رہے ہیں، جب تک معیشت بہتر نہیں ہو جاتی ہم ان سے ان کے 40 سالوں کا حساب مانگتے رہیں گے‘ ماضی میں ذاتی مفادات کے لئے ... مزید-نیب لاہور نے ہسپتالوں کے مضر صحت فضلہ سے گھریلو اشیاء کی تیاری کے حوالے سے میڈیا رپوٹس کا نوٹس لے لیا متعلقہ اداروں کے حکام بریفنگ کیلئے طلب ‘ ملوث عناصر کے خلاف ٹھوس ... مزید

GB News

نجم سیٹھی اور سابق فاسٹ بولر وقار یونس کے درمیان لفظی جنگ

Share Button

نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اپنے دور کے بہترین فاسٹ بولر وقار یونس کے حوالے سے ایک انٹرویو کے دوران بیان دیا جس کا جواب وقار نے ٹوئٹر پر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی اور بھورے والا ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق فاسٹ بولر وقار یونس کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوگئی۔

نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اپنے دور کے بہترین فاسٹ بولر وقار یونس کے حوالے سے ایک انٹرویو کے دوران بات کی جس پر وقار یونس چراغ پا ہوگئے۔

ایک انٹرویو میں سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ وقار یونس پر کئی جانب سے اعتراضات کے باوجود انہوں نے وقار یونس کو کوچ بنایا لیکن وہ اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔

اس پر وقار یونس نے سوشل میڈیا پر جواباً کہا کہ ‘دیکھو سفارشی ہونے کا الزام کون لگا رہا ہے’۔

سابق کوچ اور کپتان وقار یونس نے نجم سیٹھی کی بات پر سوشل میڈیا پر طنزیہ کہا کہ ‘سفارشی ٹولا۔۔ یہ دیکھو کہ یہ بول کون رہا ہے، کمال کرتے ہو آپ بھی نجم سیٹھی صاحب کچھ بھی بولتے رہتے ہو، کرکٹ میں اب آپ کا دور ختم ہوگیا، اب آپ اپنی گندی سیاست کے ساتھ چمٹے رہیے’۔

Facebook Comments
Share Button