تازہ ترین

Marquee xml rss feed

حکومت اور تحریک لبیک پاکستان میں بیک ڈور رابطے تحریک لبیک کے 322 رہنماؤں اور کارکنان کو رہا کر دیا گیا-سپریم کورٹ کا علیمہ خان کو 29.4 ملین روپے جمع کروانے کا حکم-چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا تھر کا دورہ چیف جسٹس کے دورے کے دوران کئی اہم انکشافات سامنے آ گئے-خواجہ سعد رفیق ریلوے خسارہ کیس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں پیشی سابق وزیر ریلوے کو نیب اور پولیس کی تحویل میں عدالت میں لایا گیا-سپریم کورٹ نے پاکپتن اراضی کیس میں جے آئی ٹی تشکیل دے دی تین رکنی جے آئی ٹی کے سربراہ خالد داد لک ہوں گے جب کہ تحقیقاتی ٹیم میں آئی ایس آئی اور آئی بی کا ایک ایک رکن بھی شامل ... مزید-لاہور میں پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی 168 پر ضمنی انتخاب‘نون لیگ اور تحریک انصاف میں مقابلہ پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے سے 5 بجے تک جاری رہے گی-نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت‘فیصلہ محفوظ کیے جانے کا امکان نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی جواب الجواب دے رہے ہیں‘حسن، حسین کی پیش دستاویزات کو انڈورس ... مزید-صدر مملکت عارف علوی کی عمرہ کی ادائیگی صدر مملکت کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ بھی کھولا گیا-گوگل پر احمق (Idiot) لکھیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصاویردیکھیں کمپنی نے کانگریس کی کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر مبینہ الزام کو مسترد کردیا-آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

GB News

نفرت انگیز مواد کے تدارک کے لیے فیس بُک انتظامیہ سے تعاون چاہتے ہیں: فواد چوہدری

Share Button

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فیس بک سے نفرت انگیز مواد پھیلانے والے ذرائع کی نشاندہی کے لیے فیس بک سے تعاون کے خواہاں ہیں۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے فیس بک کے نائب صدر برائے پبلک پالیسی سائمن ملنر نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نفرت انگیز مواد کے تدارک کے لیے فیس بُک انتظامیہ سے تعاون چاہتے ہیں، ای کامرس کے فروغ کے لیے بھی فیس بک انتظامیہ سے تعاون چاہتے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملاقات میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے فیس بک سے تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم آزادی اظہار رائے پر پختہ یقین رکھتے ہیں، نفرت اور تشدد پھیلانے والے مواد کے تدارک سے متعلق ہم مشترکہ خیالات رکھتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور مسلم امہ کے لیے تشویش کا باعث صرف ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منافی اور نفرت پھیلانے والا مواد ہے اور نفرت پھیلانے والے مواد کے خلاف ہمارے قوائد بڑے واضح ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت عالمی سطح پر اس طرح کے مواد کے تدارک کے لیے پُرعزم ہیں، نفرت انگیز مواد پھیلانے والے ذرائع کی نشاندہی کیلئے فیس بک سے تعاون کے خواہاں ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے فیس بک کے آپریشنل یونٹ کی پاکستان میں قیام کی تجویز بھی دی۔

Facebook Comments
Share Button