تازہ ترین
GB News
بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ہالی وڈ گلوکار نک جونس کی شادی کے بعد ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے تصاویر منظر عام پر آگئیں۔
پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی گزشتہ دنوں بھارت کے تاریخی شہر جودھپور کے عمید بھوان پیلس میں ہوئی جس میں ان کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی۔
دونوں شخصیات کی شادی ہندو اور عیسائی مذہبی رسومات کے مطابق انجام پائی جبکہ شادی سے پہلے مہندی اور سنگیت کی تقریبات بھی منعقد کی گئیں۔
پریانکا چوپڑا اور نک جونس شادی کےبعد جودھپور شہر سے روانہ ہوگئے ہیں اور جوڑے کے 2 استقبالیہ ہوں گے جس میں فلمی ، سیاسی اور سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔
نو بیاہتے جوڑے کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جو کہ جودھپور ائیرپورٹ سے روانگی کے موقع پر لی گئی ہیں۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹار جوڑی ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے ائیرپورٹ میں داخل ہورہی ہے۔
پریانکا چوپڑا نے سی گرین ساڑھی جب کہ نک جونس نے خاکی رنگ کی پینٹ شرٹ زیب تن کر رکھی تھی۔