تازہ ترین

Marquee xml rss feed

پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی مظہر عباس انتقال کر گئے مظرہ عباس راں کو گذشتہ روز صحت کی خرابی پر پنجاب اسمبلی سے اپستال منتقل کیا گیا تھا-حکومت پاکستان کا رواں برس حج پر 40 ہزار روپے سبسڈی دینے پر غور سبسڈی کی منظوری کے بعد فی کس حج اخراجات 4 لاکھ 20 ہزار روپے ہو جائیں گے-خاتون کو شادی کی تقریب میں اپنے کزن نذیر احمد کو کھانے کی پلیٹ دینا مہنگا پڑ گیا شکی شوہر نے بیوی پر کاروکاری کا الزام دیا، بھائیوں کے ساتھ مل کر خاتون کو قتل کرنے کی کوشش ... مزید-اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی حمزہ شہباز نے نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا-امریکی گلوکار ایکون بھی پاکستان میں ڈیمز کی تعمیر کی حمایت میں سامنے آ گئے پاکستانی مہمند فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ایکون نے اپنے ویڈیو پیغام میں دنیا بھر کے پاکستانیوں ... مزید-سندھ سے پیپلز پارٹی کا صفایا ہونے والا ہے ، فاطمہ بھٹو کو گورنر لگایا جائے گا پیپلزپارٹی سے متعلق سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے بڑی خبر دے دی-وزیراعظم نے ندیم افضل چن کو اپنا ترجمان مقرر کرنے سے پہلے کیا ہدایت کی؟ وزیراعظم عمران خان نے مجھے ہدایت کی ہے کہ لہجے میں عاجزی و انکساری لاؤ متکبرانہ رویہ نہیں ہونا ... مزید-خان صاحب آپ سے ایک بات کرنی ہے میرا بچہ بیمار ہے لیکن اس کے لیے یہاں بیڈ موجود نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بے نظیر بھٹو شہید اسپتال انتظامیہ کو فوراََ روتے ہوئے باپ ... مزید-سپریم کورٹ آف پاکستان نے اٹھارہویں ترمیم سے متعلق محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا سپریم کورٹ نے اٹھارہویں ترمیم سے متعلق سندھ حکومت کی درخواست مسترد کر دی-پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی اتحادی اختر مینگل کا اپوزیشن کے اجلاس میں جا کر بیٹھنا موجودہ حکومت کے لیے سیاسی خطرہ ہے۔ عامر متین

GB News

تیسر ا ٹیسٹ: پہلے روزنیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 7 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنا لیے

Share Button

ابوظہبی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز 7 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنا لیے۔

شیخ زاید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کیویز کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ٹام لیتھم اور جیت راول نے اننگز کا آغاز کیا۔

دونوں بلے بازوں نے 24 رنز کی شراکت قائم کی تو ٹام لیتھم شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بھی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، انہوں نے اپنے ڈیبیو پر پہلی وکٹ حاصل کی۔

اوپننگ بلے باز جیت راول نے 45 رنز کی اننگز کھیلی، جنہیں یاسر شاہ نے آؤٹ کیا جب کہ روس ٹیلر بھی بغیر کوئی رنز بنائے یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کا مجموعی اسکور 72 تک پہنچا تو کریز پر نئے آنے والے بلے باز ہینری نکولس بھی ایک رنز بنا کر یاسر شاہ کی گھومتی ہوئی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

پانچویں وکٹ پر کپتان کین ولیمسن اور بی جے واٹلنگ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 104 رنز کی شراکت قائم کی۔

کین ولیم سن 89 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر اسد شفیق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ بلال آصف نے گرینڈ ہوم کو 20 اور ٹم ساؤتھی کو دو رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔

پہلے روز کا کھیل ختم ہوا تو بی جے واٹلنگ 42 اور سمر ویل 12 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے 236ویں کھلاڑی ہیں جنہیں ٹیسٹ کیپ دی گئی، انہیں انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر محمد عباس کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف 12 رکنی قومی ٹیم محمد حفیظ، امام الحق، اظہر علی، بابراعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، کپتان سرفراز احمد، حسن علی، یاسر شاہ، بلال آصف، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف پر مشتمل ہے۔

کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ تیسرے ٹیسٹ کے لیے تیار ہیں اور یہ ہمارے لئے اہمیت کا حامل ہے، ہمیں اس بات کا اندازہ ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم مشکل حریف ہے تاہم دبئی ٹیسٹ کی جیت نے ہمارا حوصلہ بلند کیا ہے۔

Facebook Comments
Share Button