تازہ ترین

Marquee xml rss feed

یہ تاثر قائم کر دیا گیا ہے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرو یا پھر جیل جاؤ، بلاول بھٹو کا بابر اعوان کی بریت پر ردِ عمل حکومت کا صوبوں کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں ہے، یہ صوبائی ... مزید-اگر سیلز ٹیکس واپس ہی کرنا ہے تو پھر لیتے کیوں ہیں؟ عبدالرزاق داؤد ایک دم صفر سے 17فیصد ٹیکس لگانے سے مسائل پیدا ہوں گے،ہم ہمیشہ ریونیو کے پیچھے گئے صنعتی ترقی کے پیچھے ... مزید-نیب نے بابر اعوان کو معاف نہیں کیا، ہمایوں اختر خان بابر اعوان کی بریت کا فیصلہ احتساب عدالت کا ہے، رہنما پاکستان تحریکِ انصاف-حضرو میں ماں اپنی بیٹی کی عزت بچانے کی کوشش میں جان کی بازی ہار گئی حملہ آور نے بیٹی کی جان بچانے کی کوشش کرنے والی خاتون کو چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کیا، بعد ازاں خاتون ... مزید-چند سالوں میں پیٹرول ناقابل یقین حد تک سستا جبکہ اس کا استعمال بھی نہ ہونے کے برابر ہو جائے گا دنیا کی بڑی بڑی کمپنیاں اب بجلی سے چلنے والی ہائبرڈ گاڑیاں تیار کر رہی ہیں، ... مزید-وزیراعلی سندھ سے برٹس ٹریڈ کمشنر فار پاکستان، مڈل ایسٹ کی وزیراعلی ہائوس میں ملاقات-گراں فروشی، ملاوٹ اور غیر معیاری اشیاکی فروخت کے خلاف کاروائی جاری رکھی جائے، وزیراعلی-لیبر تنظیموں کا اپوزیشن کی متوقع احتجاجی تحریک سے مکمل لاتعلقی کا اعلان ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے حکومت اور قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں ‘لیبرتنظیمیں اپوزیشن ... مزید-ناقص معاشی پالیسیوں کے ذمہ دار ہم سے 10 ماہ کا حساب مانگ رہے ہیں، جب تک معیشت بہتر نہیں ہو جاتی ہم ان سے ان کے 40 سالوں کا حساب مانگتے رہیں گے‘ ماضی میں ذاتی مفادات کے لئے ... مزید-نیب لاہور نے ہسپتالوں کے مضر صحت فضلہ سے گھریلو اشیاء کی تیاری کے حوالے سے میڈیا رپوٹس کا نوٹس لے لیا متعلقہ اداروں کے حکام بریفنگ کیلئے طلب ‘ ملوث عناصر کے خلاف ٹھوس ... مزید

GB News

نوجوان مثبت سوچ رکھیںگے تو گلگت بلتستان ترقی اور خوشحالی کے میدان میں آگے بڑھے گا ،فورس کمانڈر

Share Button

سکردو(چیف رپورٹر)فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان نے کہاہے کہ پاکستان اور گلگت بلتستان لازم وملزم ہے دونوں میںبڑ اگہرا رشتہ ہے نوجوان مثبت بات کریں اور وطن عزیز کیلئے سوچیں مثبت سوچ رکھیںگے تو خطہ ترقی اور خوشحالی کے میدان میں آگے بڑھے گا بلا شبہ گلگت بلتستان پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر قراقرم ڈس ایبلٹی فورم کے زیر اہتمام سکردو میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ معذور افراد کسی میدان میں خود کو تنہاء نہ سمجھیں ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے خصوصی افراد کو بھر پور سہولیات فراہم کریں گے انہیں علاج ومعالجے کی تمام سہولیات پہنچائی جائیں گی معذور لوگ معاشرے پر بوجھ نہیں بلکہ وہ ہمارے وی آئی پی ہیں پشاور میں وہیل چیئر ٹورنامنٹ کیلئے معذور وں کو تین لاکھ 60ہزار روپے دیں گے اور ان کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی ہم معذور وں کی میزبانی کرنا چاہتے تھے لیکن آج وہ ہمارے میزبان بن گئے جس پر ان کے مشکور ہیں انہوں نے کاکہا کہ علاقے کے نوجوانوں کو فنی تربیت دی جارہی ہے ہم جلد ہی 50سے سو افراد کو ہنر سکھائیں گے انہوں نے کہا کہ معذور افراد کے مسائل مل کر حل کریں گے ان کے حقوق کا تحفظ ہمارا فرض اولین ہے ان کے ساتھ کبھی کوئی زیادتی نہیں ہونے دیں گے ہر میدان میں انہیں سپورٹ کیا جائے گا یہ لوگ اہل ہیں ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی قراقرم ڈس ایبلٹی فورم کے نمائندے حسن بلتی نے کہاکہ فورس کمانڈر وہ عظیم شخصیت ہیں جنہوں نے ہر وقت خصوصی افراد کی مدد کی ہے ہم ان کے لئے ہمیشہ دعا گو رہیں گے کے ڈی ایف کے چیئر مین باقر حاجی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا بعدازاں فورس کمانڈر میجر جنرل احسان محمود نے خصوصی افراد کو تحائف پیش کئے اور ان کے فن کی خوب تعریف کی تقریب کے اختتام پر فورس کمانڈر شرکاء میں گل مل گئے کافی دیر تک خصوصی افراد کے ساتھ موجود رہے لوگوں نے فورس کمانڈرکے ساتھ سلفیاں بنوائیں ۔

Facebook Comments
Share Button