تازہ ترین

Marquee xml rss feed

حکومت اور تحریک لبیک پاکستان میں بیک ڈور رابطے تحریک لبیک کے 322 رہنماؤں اور کارکنان کو رہا کر دیا گیا-سپریم کورٹ کا علیمہ خان کو 29.4 ملین روپے جمع کروانے کا حکم-چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا تھر کا دورہ چیف جسٹس کے دورے کے دوران کئی اہم انکشافات سامنے آ گئے-خواجہ سعد رفیق ریلوے خسارہ کیس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں پیشی سابق وزیر ریلوے کو نیب اور پولیس کی تحویل میں عدالت میں لایا گیا-سپریم کورٹ نے پاکپتن اراضی کیس میں جے آئی ٹی تشکیل دے دی تین رکنی جے آئی ٹی کے سربراہ خالد داد لک ہوں گے جب کہ تحقیقاتی ٹیم میں آئی ایس آئی اور آئی بی کا ایک ایک رکن بھی شامل ... مزید-لاہور میں پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی 168 پر ضمنی انتخاب‘نون لیگ اور تحریک انصاف میں مقابلہ پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے سے 5 بجے تک جاری رہے گی-نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت‘فیصلہ محفوظ کیے جانے کا امکان نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی جواب الجواب دے رہے ہیں‘حسن، حسین کی پیش دستاویزات کو انڈورس ... مزید-صدر مملکت عارف علوی کی عمرہ کی ادائیگی صدر مملکت کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ بھی کھولا گیا-گوگل پر احمق (Idiot) لکھیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصاویردیکھیں کمپنی نے کانگریس کی کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر مبینہ الزام کو مسترد کردیا-آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

GB News

معذور افراد کو تمام قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی،چیف سیکرٹری

Share Button

سکردو ( محمد اسحاق جلال ) چیف سکریٹری گلگت بلتستان کیٹن(ر) خرم آغا نے کہاہے کہ معذور افراد کو تمام قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور ان کے حقوق کا ہر لحاظ سے تحفظ کیا جائیگا خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں معاشرے کو چلانے کیلئے خصوصی افراد ہمارے دست وبازو ہیں ان کی فلاح وبہبود کیلئے ہم اپنے فرائض انجام دیں گے معذور ں کے عالمی دن کے موقع پر سکردو میں قراقرم ڈس ایبلٹی فورم کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کمشنرز اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو خصوصی افراد کے مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ان کی ضروریات پوری کی جائیں گی خصوصی افراد کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے انہیں کسی موقع پر نظر انداز نہیں کیا جائیگا معذور افراد خود کو تنہا نہ سمجھیں ان کووسائل فراہم کریں گے ڈسٹرک بار ایسو سی ایشن سکردو کے صدر یاسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ خصوصی افراد کے حقوق کا تعین آئین اور قانون کے مطابق تمام حقوق اور مراعات ملنی چاہئیں خصوصی افراد کے کیسز ہم بغیر فیس لڑیں گے ان کی ہر قسم کی قانونی معاونت بھی کریں گے خصوصی افراد کے حقوق کیلئے باقاعدہ قانون سازی کرنا ہو گی کیونکہ سینٹ اور قومی اسمبلی کے قوانین کا اطلاق گلگت بلتستان میں نہیں ہوتا ان قوانین کویہاں ایڈاپٹ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ معذور وں کے حقوق کا حقیقی معنوں میں تحفظ کیا جاسکے دریں اثناء فورس کمانڈر میجر جنرل احسان محمود ، چیف سکریٹری کیپٹن(ر) خر آغا نے معذور افراد کو روایتی چوغے پہنائے اور ان کی کار ردگی کی بڑی تعریف کی ۔

Facebook Comments
Share Button