تازہ ترین

Marquee xml rss feed

یہ تاثر قائم کر دیا گیا ہے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرو یا پھر جیل جاؤ، بلاول بھٹو کا بابر اعوان کی بریت پر ردِ عمل حکومت کا صوبوں کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں ہے، یہ صوبائی ... مزید-اگر سیلز ٹیکس واپس ہی کرنا ہے تو پھر لیتے کیوں ہیں؟ عبدالرزاق داؤد ایک دم صفر سے 17فیصد ٹیکس لگانے سے مسائل پیدا ہوں گے،ہم ہمیشہ ریونیو کے پیچھے گئے صنعتی ترقی کے پیچھے ... مزید-نیب نے بابر اعوان کو معاف نہیں کیا، ہمایوں اختر خان بابر اعوان کی بریت کا فیصلہ احتساب عدالت کا ہے، رہنما پاکستان تحریکِ انصاف-حضرو میں ماں اپنی بیٹی کی عزت بچانے کی کوشش میں جان کی بازی ہار گئی حملہ آور نے بیٹی کی جان بچانے کی کوشش کرنے والی خاتون کو چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کیا، بعد ازاں خاتون ... مزید-چند سالوں میں پیٹرول ناقابل یقین حد تک سستا جبکہ اس کا استعمال بھی نہ ہونے کے برابر ہو جائے گا دنیا کی بڑی بڑی کمپنیاں اب بجلی سے چلنے والی ہائبرڈ گاڑیاں تیار کر رہی ہیں، ... مزید-وزیراعلی سندھ سے برٹس ٹریڈ کمشنر فار پاکستان، مڈل ایسٹ کی وزیراعلی ہائوس میں ملاقات-گراں فروشی، ملاوٹ اور غیر معیاری اشیاکی فروخت کے خلاف کاروائی جاری رکھی جائے، وزیراعلی-لیبر تنظیموں کا اپوزیشن کی متوقع احتجاجی تحریک سے مکمل لاتعلقی کا اعلان ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے حکومت اور قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں ‘لیبرتنظیمیں اپوزیشن ... مزید-ناقص معاشی پالیسیوں کے ذمہ دار ہم سے 10 ماہ کا حساب مانگ رہے ہیں، جب تک معیشت بہتر نہیں ہو جاتی ہم ان سے ان کے 40 سالوں کا حساب مانگتے رہیں گے‘ ماضی میں ذاتی مفادات کے لئے ... مزید-نیب لاہور نے ہسپتالوں کے مضر صحت فضلہ سے گھریلو اشیاء کی تیاری کے حوالے سے میڈیا رپوٹس کا نوٹس لے لیا متعلقہ اداروں کے حکام بریفنگ کیلئے طلب ‘ ملوث عناصر کے خلاف ٹھوس ... مزید

GB News

گلگت چترال روڈ کو سی پیک میں شامل کرائیں گے، مراد سعید

Share Button

گورنر گلگت بلتستان راجہ جلا ل حسین مقپون نے وفاقی وزیرمملکت مواصلات مرادسعیدسے ملاقات کی ۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی سمیت دیگر اہم امور پرگفتگو ہوئی ۔ وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے گورنر گلگت بلتستان کو یقین دلایا کہ گلگت تاچترال تا چکدرہ روڑ کو سی پیک میں شامل کرنے کے لیئے سفارشات بھیجی گئی ہیں ہم اہم منصوبے کوشامل کرائیں گے۔ این ایچ اے کی اگلے اجلاس کے ایجنڈے میں اس میگا منصوبے کی باقائدہ منظوری کے لیئے سرفہرست شامل کیا گیاہے اور کم وقت میں اس منصوبے کو مکمل کیا جائے گا تاکہ گلگت بلتستان کے عوام قراقرم ہائے وے کے ساتھ ایک اور متبادل روڑ سے بھی مستفید ہوسکیں۔ گورنر گلگت بلتستان کی درخواست پر وفاقی وزیر برائے مواصلات نے کہا کہ قراقرم ہائے وے کے کمپن سیش کی مد میں بقایہ معاوضوں کو جلد ادا کیا جائے گا تاکہ متاثرین کے مالی مشکلات کو دور کیاجا سکے ۔وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ گلگت تا سکردو روڑ منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور کمپن سیشن بھی جلد از جلد ادا کیا جائے گا اور گلگت بلتستان میں دیگر اہم مواصلاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیئے وفاقی حکومت اپنے سارے وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپو ن کی بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے ملاقات ۔ملاقات میں گلگت بلتستان میں بی آئی ایس پی کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔گورنر گلگت بلتستان نے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان پاکستان کے دور دراز علاقوں میں شامل ہوتا ہے اور اس علاقے کے غریبو ں اور بیواوں کی مالی مشکلات دور کرنے کے لیئے بی آئی ایس پی کا کوٹہ بڑھایا جائے ۔ چیئرپرسن نے کہاگلگت بلتستان کے غریبوں اور بیواوں کے مسائل کو حل کرنے لے لیئے کوٹہ بڑھایا جائے گا اور مارچ کے مہینے سے دوبار ہ سروے کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ مستحق لوگ اس پروگرام کا حصہ بنیں اور اس پروگرام میںشفافایت کو یقینی بنایا جائے گا۔

Facebook Comments
Share Button