تازہ ترین

Marquee xml rss feed

حکومت اور تحریک لبیک پاکستان میں بیک ڈور رابطے تحریک لبیک کے 322 رہنماؤں اور کارکنان کو رہا کر دیا گیا-سپریم کورٹ کا علیمہ خان کو 29.4 ملین روپے جمع کروانے کا حکم-چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا تھر کا دورہ چیف جسٹس کے دورے کے دوران کئی اہم انکشافات سامنے آ گئے-خواجہ سعد رفیق ریلوے خسارہ کیس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں پیشی سابق وزیر ریلوے کو نیب اور پولیس کی تحویل میں عدالت میں لایا گیا-سپریم کورٹ نے پاکپتن اراضی کیس میں جے آئی ٹی تشکیل دے دی تین رکنی جے آئی ٹی کے سربراہ خالد داد لک ہوں گے جب کہ تحقیقاتی ٹیم میں آئی ایس آئی اور آئی بی کا ایک ایک رکن بھی شامل ... مزید-لاہور میں پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی 168 پر ضمنی انتخاب‘نون لیگ اور تحریک انصاف میں مقابلہ پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے سے 5 بجے تک جاری رہے گی-نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت‘فیصلہ محفوظ کیے جانے کا امکان نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی جواب الجواب دے رہے ہیں‘حسن، حسین کی پیش دستاویزات کو انڈورس ... مزید-صدر مملکت عارف علوی کی عمرہ کی ادائیگی صدر مملکت کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ بھی کھولا گیا-گوگل پر احمق (Idiot) لکھیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصاویردیکھیں کمپنی نے کانگریس کی کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر مبینہ الزام کو مسترد کردیا-آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

GB News

اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لئے عارضی بنیادوں پر لیکچرز تعینات کریں گے، کیپٹن(ر) خرم آغا

Share Button

گانچھے ( محمد علی عالم ) چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کیپٹن(ر) خرم آغا نے کہا کہ التوا کا شکار مختلف اداروں کے پی سی فور کو جلد منظور کریں گے ۔ آسامیاں جلدپرکی جائیںگی۔کالج میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے عارضی بنیادوں پر لیکچرز تعینات کریں انکی تنخواہ کے لئے فنڈز جاری کریں گے ویدر الاؤنس کو پرانے طرز پر بحال کریں گے نئے نظام کو بہتری کے لئے کیا تھا تاہم اس سے مزید خرابی پیدا ہو گئی انہوں نے کہا کہ ضلع میں سب جیل کا قیام عمل میں لائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ گانچھے کے موقع پر خپلو میں مختلف وفد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا گانچھے امن و امان کے لحاظ سے پورے ملک کے لئے مثالی ضلع ہے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محمد خرم آغا خپلو پہنچے تو ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر اور ایس پی عبد الخالق نے استقبال کیا چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے خپلو میں ضلعی انتظامیہ کے سربراہان کی اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے گانچھے کے بارے مکمل بریفنگ دی اور عوامی مسائل سے آگاہ کیا چیف سیکرٹری خرم آغا نے سرکاری اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کو ریلیف دیں عوامی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں ریسکیو 1122 کی تنخواہوں کا مسئلہ حل کیا ہے ضلع کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں انکے حل کے لئے جلد اقدامات کریں گے دورے کے موقع پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے مختلف مکاتب فکر کے علمائ، فلاحی کمیٹی کے وفد اور سیاسی جماعتوں کے وفد نے ملاقات کی اور عوامی مسائل سے آگاہ کیا وفد نے چیف سیکرٹری کو بتایا کہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی شدید کمی ہے ہسپتال میں ڈاکٹر کی کمی اور سپشلسٹ ڈاکٹر کی عدم تعیناتی سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جو چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے فوری حل کرنے کے لئے یقین دہانی کرائی۔بعدازاں انہو ں نے ڈی ایچ کیو خپلو کا دور ہ کیا اور وارڈز میں داخل مریضو ں کی خیر یت در یا فت کی اس مو قع پر ڈی ایچ کیو ایم ایس ہسپتا ل کو ہدا یت کیا کہ مریضو ں کی ہر ممکن علا ج و معا لجہ کی طر ف تو جہ دیں اور ادویا ت کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں چیف سیکریٹر ی نے ڈاکٹر و ں کی کمی کو دور کر نے کی یقین دہا نی بھی کر ائی بعد ازاں حا ل ہی میں منظو ر شد ہ سکیم بعنو ا ن ڈی پی ایس سا ئٹ کا بھی معا ئنہ کیا اور افتتاحی تختی کی نقا ب کشا ئی کی اور سنگ بنیا د رکھا ۔
چیف سکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا مختصر دورے پر کھرمنگ پہنچے ڈپٹی کمشنر کھرمنگ عباس علی اور اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ شہریار شیرازی نے استقبال کیا انہوں نے مختلف دفاتر کا دورہ کیا عمائدین و سرکردگان سے بھی ملاقات کی ہیڈ آف ڈیپارٹمنس سے بھی ملے چیف سکریٹری ڈپٹی کمشنر آفس طولتی پہنچے تو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی کھرمنگ کے مختلف علاقوں کے عمائدین و سرکردگان نے چیف سکریٹری سے ملاقات کے دوران انہیں کئی مطالبات سامنے رکھے مطالبات میں عمائدین و سرکردگان نے کہا کہ کارگل بارڈر بند ہونے کے باعث کئی دہائیوں سے منقسم خاندان اپنے عزیزوں سے ملنے کے لئے بے تاب ہیں کرتارپور بارڈر کی طرح کارگل بارڈر بھی عوام کے لئے کھول دیا جائے تاکہ منقسم خاندان ایک دوسرے سے مل سکیں ساتھ ہی تجارتی مقاصد بھی حاصل کر سکے جبکہ کارگل جنگ کے متاثرین تا حال مکمل بحالی اور معاوضوں کی ادائیگی کے منتظر ہیں انہیں بھی انصاف ملنا چاہئے ۔عمائدین کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین مایوردو کے لئے بھی خاطر خواہ امداد نہیں دی جارہی ہے ان کے بھی پریشانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے جبکہ کھرمنگ کو ضلع بنے عرصہ ہوا ہے اور ہیڈ کوارٹر کا بھی تعین ہوا ہے لیکن ابھی تک میونسپل ایریا کا تعین ابھی تک نہیں ہوا ہے اس کے لئے اقدامات اٹھائیں کھرمنگ کا سب سے پرانا ہائی سکول مہدی آباد کو اپ گریڈ کیا جائے۔عمائدین نے چیف سکریٹری سے کھرمنگ میں ایک اور سب ڈویژن بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے بعد میں پاکستان مسلم لیگ کھرمنگ کے صدر سید محسن رضوی اور دیگر نے ان تمام مطالبات کو قرار داد کی شکل میں چیف سکریٹری کو پیش کر دیا ہے چیف سکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا نے عمائدین کے تمام مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ۔

Facebook Comments
Share Button