تازہ ترین

Marquee xml rss feed

پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی مظہر عباس انتقال کر گئے مظرہ عباس راں کو گذشتہ روز صحت کی خرابی پر پنجاب اسمبلی سے اپستال منتقل کیا گیا تھا-حکومت پاکستان کا رواں برس حج پر 40 ہزار روپے سبسڈی دینے پر غور سبسڈی کی منظوری کے بعد فی کس حج اخراجات 4 لاکھ 20 ہزار روپے ہو جائیں گے-خاتون کو شادی کی تقریب میں اپنے کزن نذیر احمد کو کھانے کی پلیٹ دینا مہنگا پڑ گیا شکی شوہر نے بیوی پر کاروکاری کا الزام دیا، بھائیوں کے ساتھ مل کر خاتون کو قتل کرنے کی کوشش ... مزید-اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی حمزہ شہباز نے نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا-امریکی گلوکار ایکون بھی پاکستان میں ڈیمز کی تعمیر کی حمایت میں سامنے آ گئے پاکستانی مہمند فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ایکون نے اپنے ویڈیو پیغام میں دنیا بھر کے پاکستانیوں ... مزید-سندھ سے پیپلز پارٹی کا صفایا ہونے والا ہے ، فاطمہ بھٹو کو گورنر لگایا جائے گا پیپلزپارٹی سے متعلق سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے بڑی خبر دے دی-وزیراعظم نے ندیم افضل چن کو اپنا ترجمان مقرر کرنے سے پہلے کیا ہدایت کی؟ وزیراعظم عمران خان نے مجھے ہدایت کی ہے کہ لہجے میں عاجزی و انکساری لاؤ متکبرانہ رویہ نہیں ہونا ... مزید-خان صاحب آپ سے ایک بات کرنی ہے میرا بچہ بیمار ہے لیکن اس کے لیے یہاں بیڈ موجود نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بے نظیر بھٹو شہید اسپتال انتظامیہ کو فوراََ روتے ہوئے باپ ... مزید-سپریم کورٹ آف پاکستان نے اٹھارہویں ترمیم سے متعلق محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا سپریم کورٹ نے اٹھارہویں ترمیم سے متعلق سندھ حکومت کی درخواست مسترد کر دی-پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی اتحادی اختر مینگل کا اپوزیشن کے اجلاس میں جا کر بیٹھنا موجودہ حکومت کے لیے سیاسی خطرہ ہے۔ عامر متین

GB News

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس: معاملے کی تحقیقات ایف آئی اے کرے گی ،جسٹس ثاقب نثار

Share Button

اسلام آباد( آن لائن )چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس ثاقب نثار نے جعلی بینک اکانٹس کیس کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ اومنی گروپ کی دھمکیوں کی آڈیو ریکارڈنگ موجود ہے اس لیے مجید فیملی سے جیل میں موبائل فون اس لیے چھینے گئے ہیں۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کو بتایا کہ بینکوں اور اومنی گروپ کو قرضوں کی ادائیگی پر سیٹلمنٹ معاہدے پیش کرنے ہیں ۔ بینک کے وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ چینی کے 25 لاکھ تھیلے غائب ہونا مجرمانہ فعل ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ یہ فراڈ ہوا ہے تو سول اور فوجداری فورم سے رجوع کریں، لگتا ہے بینک گارنٹی کے لیے ساری کارروائی کاغذی تھی، بینک کے جو لوگ ملوث ہیں ان کے خلاف بھی پرچہ درج کرائیں، قرضہ اور گارنٹی معاملے میں جو ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات ایف آئی اے کرے گی اور عدالت کا یہی حکم ہے۔اومنی گروپ کے وکیل شاہد حامد نے کہا کہ گروپ کسی کا نادہندہ نہیں ہے، اس کی شوگر ملیں بند ہونے سے کسان پریشان ہیں۔اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ شوگر ملز کو عدالت ٹیک اوور کرے گی ،کسان کا نقصان نہیں ہونے دیں گے۔عدالت نے کہا کہ اومنی گروپ نے بینک کو رکھی گارنٹی میں بھی بدنیتی کی، گروپ کے خلاف فوجداری کارروائی کا بینک خواہش مند ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ پرچہ درج ہو جس وقت سمجھوتہ ہونا ہوگا ہو جائے گا، اومنی گروپ صرف وقت حاصل کرنا چاہتا ہے، سمجھوتہ کرنا ہے تو 5 ارب روپے بینک کو ادا کر دیں۔اس موقع پر اومنی گروپ کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت تھوڑا وقت دے دے، مجھے موکل سے ہدایات لینا ہیں، عبدالغنی مجید سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنی ہے۔عدالت نے عبد الغنی مجید اور حسین لوائی کے وکلا کو ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ اومنی گروپ کے وکلا اپنے موکلان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنا چاہتے ہیں، موکلان ملاقات کرکے عدالت کو آگاہ کریں۔اومنی گروپ کے وکیل نے عدالت سے کیس (آج) جمعرات تک ملتوی کرنے کی درخواست کی جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ رات تک بیٹھے ہیں، کینٹین کھلی ہے وہاں جائیں چائے پئیں، آپ نے مقدمے میں کتنی فیس لی، اگر بتا دوں تو لوگ حیران ہوجائیں گے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اومنی گروپ کی دھمکیوں کی آڈیو ریکارڈنگ موجود ہے، مجید فیملی سے جیل میں موبائل فون اس لیے چھینے گئے ہیں

Facebook Comments
Share Button