تازہ ترین

Marquee xml rss feed

حکومت اور تحریک لبیک پاکستان میں بیک ڈور رابطے تحریک لبیک کے 322 رہنماؤں اور کارکنان کو رہا کر دیا گیا-سپریم کورٹ کا علیمہ خان کو 29.4 ملین روپے جمع کروانے کا حکم-چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا تھر کا دورہ چیف جسٹس کے دورے کے دوران کئی اہم انکشافات سامنے آ گئے-خواجہ سعد رفیق ریلوے خسارہ کیس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں پیشی سابق وزیر ریلوے کو نیب اور پولیس کی تحویل میں عدالت میں لایا گیا-سپریم کورٹ نے پاکپتن اراضی کیس میں جے آئی ٹی تشکیل دے دی تین رکنی جے آئی ٹی کے سربراہ خالد داد لک ہوں گے جب کہ تحقیقاتی ٹیم میں آئی ایس آئی اور آئی بی کا ایک ایک رکن بھی شامل ... مزید-لاہور میں پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی 168 پر ضمنی انتخاب‘نون لیگ اور تحریک انصاف میں مقابلہ پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے سے 5 بجے تک جاری رہے گی-نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت‘فیصلہ محفوظ کیے جانے کا امکان نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی جواب الجواب دے رہے ہیں‘حسن، حسین کی پیش دستاویزات کو انڈورس ... مزید-صدر مملکت عارف علوی کی عمرہ کی ادائیگی صدر مملکت کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ بھی کھولا گیا-گوگل پر احمق (Idiot) لکھیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصاویردیکھیں کمپنی نے کانگریس کی کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر مبینہ الزام کو مسترد کردیا-آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

GB News

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ، گلگت بلتستان آئینی اصلاحات ایجنڈے میں شامل

Share Button

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج)جمعرات کو ہوگا۔گلگت بلتستان کو صوبہ بنائے جانے کا معاملہ، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق، گیس کی صنعتوں کو سپلائی کا معاملہ،پاکستان اور کینیڈا کی انسداد منشیات فورس کے درمیان معاہدے کی منظوری سمیت اجلاس میں20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج)جمعرات کو ہوگا جس میں 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ کابینہ اجلاس میںگلگت بلتستان کو صوبہ بنائے جانے کا معاملہ ایک بار پھر ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ کابینہ اپنے گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی عملدراری کا جائزہ بھی لے گی۔وفاقی کابینہ گزشتہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کریگی،اجلاس میں گیس کی صنعتوں کو سپلائی کا معاملہ،اکنامک افئیرز ڈویڑن سے متعلقہ ڈویڑنوں میں معاملات کی منتقلی کا جائزہ اوراجلاس میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کے بورڈ آف ٹرسٹی کی تشکیل نو کی منظوری بھی دی جائے گی۔

Facebook Comments
Share Button