تازہ ترین

Marquee xml rss feed

بحرین کے دورے کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈران چیف سے ملاقات کی-ساہیوال کے پر درد واقعے نے ننھی زینب کے والد کو بھی غمزدہ کر دیا ننھی زینب کے والد امین انصاری مقتول خلیل کے یتیم بچوں کے ساتھ وقت گزارنے ان کے گھر پہنچ گئے-کنٹرول لائن کے ساتھ جندروٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ ، ایک خاتون سمیت تین شہری زخمی ہو گئے، آئی ایس پی آر-قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل، (کل) صبح 11 بجے کی بجائے شام ساڑھے چار بجے ہوگا-اسلام آباد ، گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن کا نظام متعارف کرا دیا گیا-ٹیکس فائلرز کیلئے بینکوں سے رقوم نکلوانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس مکمل طور پر ختم، 1300 سی سی تک کی گاڑیاں نان فائلر بھی خرید سکے گا ، 1800 سی سی اور اس سے زائد کی گاڑیوں پر ٹیکس ... مزید-نعیم الحق نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر ضبط کرنے کی دھمکی دے دی شہباز شریف اور اس کے چمچوں کی اتنی جرات کہ وہ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم پر ذاتی حملے کریں۔کیا وہ جیل میں ... مزید-وزیراعظم کا سانحہ ساہیول پر وزراء متضاد بیانات پر سخت برہمی کا اظہار آئندہ بغیر تیاری میڈیا پر بیان بازی نہ کی جائے انسانی زندگیوں کا معاملہ ہے کسی قسم کی معافی کی گنجائش ... مزید-وزیر خزانہ اسد عمر کی طرف سے قومی اسمبلی میں پیش کردہ ضمنی مالیاتی (دوسری ترمیم) بل 2019 کا مکمل متن-5 ارب روپے قرض حسنہ کیلئے مختص کرنا خوش آئند ہے، فنانس بل میں غریب آدمی کو صبر کا پیغام دیا گیا ہے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا ... مزید

GB News

بگ بیش لیگ میں ٹاس کیلئے نیا طریقہ متعارف

Share Button

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں ٹاس کے لیے روایتی سکہ اچھالنے کی جگہ نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا گیا ہے۔

بگ بیش لیگ میں اب ٹیموں کے کپتان ٹاس کے لیے سکے کی جگہ بلا اچھالیں گے اور ’ہیڈ‘ اور ’ٹیل‘ کی جگہ ’ہلز‘ یعنی بلے کی ابھار والی جگہ یا ’فلیٹ‘ یعنی بلے کی سیدھی سطح پکاریں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے بگ بیش لیگ کے سربراہ کم مک کونی نے ٹاس کے لیے نئے طریقہ کار کو زبردست لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی بی بی ایل ہے، ٹاس کا یہ طریقہ گلی محلے اور ساحل پر ہونے والی کرکٹ میں اختیار کیا جاتا ہے۔

کم مک کونی کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کو یہ طریقہ کار پسند نہیں آیا لیکن ایسے افراد کو میں چیلنج کرتا ہوں کہ بتائیں انہوں نے آخری بار کب ٹاس کے لیے سکہ اچھالنے کو غور سے دیکھا تھا۔

Facebook Comments
Share Button