تازہ ترین

Marquee xml rss feed

بحرین کے دورے کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈران چیف سے ملاقات کی-ساہیوال کے پر درد واقعے نے ننھی زینب کے والد کو بھی غمزدہ کر دیا ننھی زینب کے والد امین انصاری مقتول خلیل کے یتیم بچوں کے ساتھ وقت گزارنے ان کے گھر پہنچ گئے-کنٹرول لائن کے ساتھ جندروٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ ، ایک خاتون سمیت تین شہری زخمی ہو گئے، آئی ایس پی آر-قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل، (کل) صبح 11 بجے کی بجائے شام ساڑھے چار بجے ہوگا-اسلام آباد ، گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن کا نظام متعارف کرا دیا گیا-ٹیکس فائلرز کیلئے بینکوں سے رقوم نکلوانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس مکمل طور پر ختم، 1300 سی سی تک کی گاڑیاں نان فائلر بھی خرید سکے گا ، 1800 سی سی اور اس سے زائد کی گاڑیوں پر ٹیکس ... مزید-نعیم الحق نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر ضبط کرنے کی دھمکی دے دی شہباز شریف اور اس کے چمچوں کی اتنی جرات کہ وہ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم پر ذاتی حملے کریں۔کیا وہ جیل میں ... مزید-وزیراعظم کا سانحہ ساہیول پر وزراء متضاد بیانات پر سخت برہمی کا اظہار آئندہ بغیر تیاری میڈیا پر بیان بازی نہ کی جائے انسانی زندگیوں کا معاملہ ہے کسی قسم کی معافی کی گنجائش ... مزید-وزیر خزانہ اسد عمر کی طرف سے قومی اسمبلی میں پیش کردہ ضمنی مالیاتی (دوسری ترمیم) بل 2019 کا مکمل متن-5 ارب روپے قرض حسنہ کیلئے مختص کرنا خوش آئند ہے، فنانس بل میں غریب آدمی کو صبر کا پیغام دیا گیا ہے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا ... مزید

GB News

فاق فی الفور موجودہ حالات میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت کو ایک میز پر لائے،اورنگزیب ایڈووکیٹ

Share Button

گلگت (پ ر) وفاق فی الفور موجودہ حالات میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت کو ایک میز پر لائے۔آزاد کشمیر کے کچھ سیاسی قائدین کے غیر ذمہ دارانہ بیانات اور سرتاج عزیز کمیٹی رپورٹ پر وفاق کے آئے روز تبدیل ہونے والے موقف سے گلگت بلتستان کی عوام میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے،ان خیالات کا اظہار وزیر قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے چند سیاسی قائدین سرتاج عزیز کمیٹی کی سفارشات کے وفاق کی جانب سے مسترد کئے جانے پہ اپنی کامیابی کے شادیانے بجا رہے ہیں ہیں جوکہ گلگت بلتستان و ریاست پاکستان کے کسی طرح مفاد میں نہیں،انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اورتنازعہ کشمیر کے دوسرے فریق دشمن ملک بھارت کو پروپیگنڈے کا موقع ملاجوکہ اٹل حقیقت ہے اور اس سے پردہ پوشی نہیں کی جاسکتی ،سپریم کورٹ آف پاکستان میں سماعت گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے حوالے سے زیر بحث درخواستوں میں وفاق کے آئے روزتبدیل ہونے سے مؤقف میں موجودہ صورتحال کو گھمبیر کردیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ جی بی اسمبلی اجلاس میں کچھ ممبران کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے وہ انکی ذاتی رائے ہو سکتی ہے لیکن گلگت بلتستان کی عوام آئینی حیثیت کا حل سیاسی دلائل ،بات چیت اور تاریخ تنازعہ کشمیر کو سامنے رکھتے ہوئے آئینی حیثیت کا فی الفور تعین کو ضروری سمجھتی ہے اور موجودہ حالات میں جی بی اور کشمیر کی سیاسی قیادت کے مابین پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کسی بھی صورت ریاست پاکستان اور تنازعہ کشمیر کی بابت عالمی سطح پر اپنائے جانے والے موقف کے حق میں نہیں ،اس صورتحال میں مرکزی حکومت فی الفور جی بی اور کشمیر کی کسی بھی سیاسی قیادت کو ایک ٹیبل پہ لائے اور جی بی کی آئینی حیثیت کے تعین میں مذید تاخیر نہ کی جائے

Facebook Comments
Share Button