تازہ ترین

Marquee xml rss feed

بحرین کے دورے کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈران چیف سے ملاقات کی-ساہیوال کے پر درد واقعے نے ننھی زینب کے والد کو بھی غمزدہ کر دیا ننھی زینب کے والد امین انصاری مقتول خلیل کے یتیم بچوں کے ساتھ وقت گزارنے ان کے گھر پہنچ گئے-کنٹرول لائن کے ساتھ جندروٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ ، ایک خاتون سمیت تین شہری زخمی ہو گئے، آئی ایس پی آر-قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل، (کل) صبح 11 بجے کی بجائے شام ساڑھے چار بجے ہوگا-اسلام آباد ، گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن کا نظام متعارف کرا دیا گیا-ٹیکس فائلرز کیلئے بینکوں سے رقوم نکلوانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس مکمل طور پر ختم، 1300 سی سی تک کی گاڑیاں نان فائلر بھی خرید سکے گا ، 1800 سی سی اور اس سے زائد کی گاڑیوں پر ٹیکس ... مزید-نعیم الحق نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر ضبط کرنے کی دھمکی دے دی شہباز شریف اور اس کے چمچوں کی اتنی جرات کہ وہ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم پر ذاتی حملے کریں۔کیا وہ جیل میں ... مزید-وزیراعظم کا سانحہ ساہیول پر وزراء متضاد بیانات پر سخت برہمی کا اظہار آئندہ بغیر تیاری میڈیا پر بیان بازی نہ کی جائے انسانی زندگیوں کا معاملہ ہے کسی قسم کی معافی کی گنجائش ... مزید-وزیر خزانہ اسد عمر کی طرف سے قومی اسمبلی میں پیش کردہ ضمنی مالیاتی (دوسری ترمیم) بل 2019 کا مکمل متن-5 ارب روپے قرض حسنہ کیلئے مختص کرنا خوش آئند ہے، فنانس بل میں غریب آدمی کو صبر کا پیغام دیا گیا ہے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا ... مزید

GB News

آئینی حیثیت تب ملے گی جب ممبران اسمبلی اور سیاسی افراد میں کشمیری لیڈر شپ جیسی قومی غیرت پیدا ہوگی، مولانا سلطان رئیس

Share Button

گلگت (نمائندہ خصوصی) عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین مولانا سلطان رئیس نے کہا ہے کہ جن حکمرانوں سے عارضی سیٹ اپ نہیں چلایا جارہا آئینی صوبے کے خواب سجانے لگے ہیں آئینی حیثیت تب ملے گی جب گلگت بلتستان کے ممبران اسمبلی اور سیاسی افراد میں کشمیری لیڈر شپ جیسی قومی غیرت پیدا ہوگی آج ہی اسمبلی کے مراعات اور عیاشیوں سے مستعفی ہوجائیں پھر دیکھیں وفاق گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگا۔ انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ایک طرف مفادات کا لالچ اور دوسری جانب عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے کشمیری قیادت کا کندھا استعمال کیا جارہاہے ایک ہی ریاستی ڈوری کے ذریعے سے کشمیری اور جی بی لیڈر شپ کو ہانکا جاتا ہے دونوں خطوں کے وفاقی جماعتیں وفاقی منشور پر گلگت بلتستان کے عوام چلانے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں لیکن اس بار گلگت بلتستان کے عوام یہ طے کرچکے ہیں کہ اپنی باریوں کے انتظار میں پیکجز لانے والوں کا احتساب کریں گے اور بنیادی حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کو تیز کیا جائے گا حالیہ دنوں کشمیر کے ایسے لوگوں کے بیانات کو لیکرگلگت بلتستان میں سیاست چمکارہے جن کی خود کشمیر میں کوئی حیثیت نہیں ہے اور بعض لوگ اپنی ماضی کی عینک کو دوبارہ سے لگا کر فرقہ وارانہ بنیادوں پر عوام کو بہکایا جارہا ہے جب کہ گلگت بلتستان اور کشمیر کا مسئلہ ریاست پاکستان کا مسئلہ ہے ریاست کی مداخلت کے بغیر دونوں خطوں میں پرندہ پر نہیں مارسکتاانہوں نے کہا کہ 5فروری ریاستی طور پر مقبوضہ کشمیر مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے منایا جاتا ہے اس دن سے آزاد کشمیر کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔

Facebook Comments
Share Button