تازہ ترین

Marquee xml rss feed

پی ٹی اے نے پرانے موبائلوں کی خرید و فروخت پر ٹیکس لگا دیا پاکستان ٹیلی کمیونیشن اتھارٹی نے تاجروں کو پابند کیا ہے کہ پرانے موبائل بیچنے سے پہلے انہیں اس پر ٹیکس ادا کرنا ... مزید-آئی جی سندھ نے شہری کے پولیس کیساتھ نامناسب رویے کا نوٹس لے لیا-نواز شریف کی ضمانت پر اظہار تشکر کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی-عدالتی حکم پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا، ڈاکٹر شہباز گل مریم نواز کی درخواست پر کارڈیالوجی سینٹر جیل کے اندر بنایا گیا تھا ۔ کارڈیالوجی سینٹر میں 21 ڈاکٹرزاور 21 ٹیکنیشن ... مزید-نواز شریف کو ان کی ضمانت پر رہائی کے عدالتی حکم کی اطلاع جیل میں دی گئی-شکر ہے عدالت نے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی، وزیر اعظم لندن میں سیل لگی ہوئی تھی اور نواز شریف وہاں شاپنگ کرنے کے لیے مچل رہے تھے، عمران خان-تاریخی شاہی قلعہ میں واقعہ شیش محل کی سیاحت کے لئے سیاحوں پر 100 روپے مالیت کا ٹکٹ لاگو کر دیا گیا-لاہورہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا-اللہ تعالیٰ کا شکر ہے نواز شریف کو رہائی ملی ،عدالتی فیصلے کو سراہتے ہیں،شہباز شریف-وفاقی جامعہ اردو کراچی میں طلباء گروپوں کے مابین تصادم، کھڑکیاں ،دروازے توڑ دیے گئے انتظامیہ جھگڑا رکوانے میں ناکام ، پولیس اور رینجرز طلب کر لی گئی

GB News

نیب نے مریم اورنگزیب کے خلاف مبینہ کرپشن شکایت کی جانچ پڑتال شروع کردی

Share Button

نیب راولپنڈی نے سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے خلاف مبینہ کرپشن شکایت کی جانچ پڑتال شروع کردی’ مریم اورنگزیب پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے’ پی ٹی وی اور پی آئی ڈی کے فنڈز میں مبینہ خورد برد اور من پسند افراد کی غیر قانونی تقرریوں’ گھر کی تزئین و آرائش سرکاری فنڈ سے کرانے کا بھی الزام ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیر مملکت مریم اورنگزیب کے خلاف کرپشن شکایت چند ماہ قبل موصول ہوئی تھی جس میں مریم اورنگزیب پر سرکاری فنڈز میں خورد برد’ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی بھرتیوں کا الزام لگایا گیا تھا۔ اس شکایت میں سابق وزیر مملکت پر گھر کی تزئین و آرائش سرکاری خرچے سے کرانے اور اپنی سیاسی جماعت کی مہم کے لئے سرکاری وسائل استعمال کرنے کا بھی الزام تھا۔ جبکہ آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا معاملہ بھی شکایت میں موجود ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق ڈی جی عرفان نعیم منگی نے مریم اورنگزیب کیخلاف کرپشن شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیدیا ہے اور جانچ پڑتال مکمل ہونے پر لگائے گئے الزامات درست ثابت ہونے کی صورت میں باضابطہ انکوائری کا آغاز کیا جائے گا۔

Facebook Comments
Share Button