تازہ ترین

Marquee xml rss feed

GB News

پاکستان کو ریاستِ مدینہ کے اصولوں پر چلائیں گے ،وزیراعظم

Share Button

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیرِ اعظم عمران خان نے کہاہے کہ ہم نے عہد کیا ہے کہ پاکستان کو ریاستِ مدینہ کے اصولوں پر چلائیں گے ، طالب علموں کے ضروری ہے کہ وہ دنیا کے سب سے عظیم لیڈر ہمارے پیغمبر آنحضرت ۖ کی حیاتِ مبارکہ کے بارے میں تعلیم حاصل کریں تاکہ انکی سیرتِ طیبہ سے رہنمائی حاصل کی جا سکے، آنحضرتۖ کی سیرت طیبہ پر ریسرچ کے فروغ کے لئے ملک کی تین بڑی جامعات میں سیرت چیئر قائم کی جا رہی ہے، بلوچستان میں پانی کا مسئلہ بہت سنگین ہے ، اس پر قابو پانے کے لئے جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے،نئے بلدیاتی نظام میں ترقیاتی فنڈز نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں گے ،ویلیج لیول پر ترقیاتی فنڈز کی فراہمی سے بلوچستان کے علاقوں کی پس ماندگی دور کرنے میں مدد ملے گی، ملک بھر میں سپورٹس کا نیا نظام لائیں گے ۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق منگل کو وزیرِ اعظم عمران خان سے کیڈٹ کالج مستونگ کے طلبا کی وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات کی جس دوران ملاقات میں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال بھی موجود تھیں ، ملاقات میں طلبا کی جانب سے مختلف موضوعات پر وزیرِ اعظم سے بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کیلئے کاروبار کے آسان مواقع پیدا کرنا حکومت کا عزم ہے،فریس لینڈ کیمپینااوراینگروفوڈ کی پاکستان میں کام کی خواہش قابل تحسین ہے ۔منگل کو وزیراعظم عمران خان سے اینگرو فوڈ اور فریس لینڈ کیمپینا گلوبل کے وفد نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاکستان میں ڈیری کے شعبے کی ترقی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر کمپنی کے سی ای او ہین شوماکر نے وزیراعظم کو 145برس قدیم کمپنی سے متعلق آگاہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈیری کے شعبے میں وسیع مواقع موجود ہیں ۔ ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ فریس لینڈ کمپینیااوراینگروفوڈ کی پاکستان میں کام کی خواہش قابل تحسین ہے ۔ سرمایہ کاروں کیلئے کاروبار کے آسان مواقع پیدا کرنا حکومت کا عزم ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت آئل اینڈ گیس سمیت ملک کے تمام شعبوں میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کررہی ہے،کاروباری طبقے کو ہر سہولت مہیا کرنے اورکاروبار آسان بنانے کیلئے توجہ مرکوز ہے۔منگل کو اٹلی کی معروف آئل اینڈ گیس کمپنی ای این آئی کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کمپنی کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں توسیع کی خواہش حوصلہ افزاء ہے، پاکستان میں تیل و گیس کے شعبہ میں وسیع تر سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔

Facebook Comments
Share Button