تازہ ترین

Marquee xml rss feed

بحرین کے دورے کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈران چیف سے ملاقات کی-ساہیوال کے پر درد واقعے نے ننھی زینب کے والد کو بھی غمزدہ کر دیا ننھی زینب کے والد امین انصاری مقتول خلیل کے یتیم بچوں کے ساتھ وقت گزارنے ان کے گھر پہنچ گئے-کنٹرول لائن کے ساتھ جندروٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ ، ایک خاتون سمیت تین شہری زخمی ہو گئے، آئی ایس پی آر-قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل، (کل) صبح 11 بجے کی بجائے شام ساڑھے چار بجے ہوگا-اسلام آباد ، گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن کا نظام متعارف کرا دیا گیا-ٹیکس فائلرز کیلئے بینکوں سے رقوم نکلوانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس مکمل طور پر ختم، 1300 سی سی تک کی گاڑیاں نان فائلر بھی خرید سکے گا ، 1800 سی سی اور اس سے زائد کی گاڑیوں پر ٹیکس ... مزید-نعیم الحق نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر ضبط کرنے کی دھمکی دے دی شہباز شریف اور اس کے چمچوں کی اتنی جرات کہ وہ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم پر ذاتی حملے کریں۔کیا وہ جیل میں ... مزید-وزیراعظم کا سانحہ ساہیول پر وزراء متضاد بیانات پر سخت برہمی کا اظہار آئندہ بغیر تیاری میڈیا پر بیان بازی نہ کی جائے انسانی زندگیوں کا معاملہ ہے کسی قسم کی معافی کی گنجائش ... مزید-وزیر خزانہ اسد عمر کی طرف سے قومی اسمبلی میں پیش کردہ ضمنی مالیاتی (دوسری ترمیم) بل 2019 کا مکمل متن-5 ارب روپے قرض حسنہ کیلئے مختص کرنا خوش آئند ہے، فنانس بل میں غریب آدمی کو صبر کا پیغام دیا گیا ہے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا ... مزید

GB News

وزیر اعظم عمران خان قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے

Share Button

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان  قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام ‘کیپیٹل ٹاک’ میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان  قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم کی اجلاس میں شرکت سے ایوان کو تقویت ملتی ہے۔

خیال رہے کہ ان دنوں قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری پر شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے ن لیگ کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کہا گیا کہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے تک اسمبلی کی کارروائی نہیں ہونے دی جائے گی۔

 اس تناظر میں وزیراعظم عمران خان کی اسمبلی آمد پر بھی اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

پروگرام میں شریک ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہماری گاڑیوں کی تلاشی لی جاتی ہے، سیکیورٹی اہلکار کہتے ہیں کہیں آپ کے پاس انڈے تو نہیں جس پر رہنما پیپلز پارٹی نوید قمر نے کہا کہ جو سسٹم کو ڈسٹرب کرنا چاہتا ہوگا وہ ہی انڈے لائے گا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ این آر او مانگنے والی خبر درست نہ ہوئی تو عمران خان کا کیا ہوگا؟ جس پر علی محمد خان نے کہا کہ مراد سعید مناسب وقت پر این آر او مانگنے والوں کا نام لے آئیں گے۔

Facebook Comments
Share Button