تازہ ترین

Marquee xml rss feed

یہ تاثر قائم کر دیا گیا ہے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرو یا پھر جیل جاؤ، بلاول بھٹو کا بابر اعوان کی بریت پر ردِ عمل حکومت کا صوبوں کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں ہے، یہ صوبائی ... مزید-اگر سیلز ٹیکس واپس ہی کرنا ہے تو پھر لیتے کیوں ہیں؟ عبدالرزاق داؤد ایک دم صفر سے 17فیصد ٹیکس لگانے سے مسائل پیدا ہوں گے،ہم ہمیشہ ریونیو کے پیچھے گئے صنعتی ترقی کے پیچھے ... مزید-نیب نے بابر اعوان کو معاف نہیں کیا، ہمایوں اختر خان بابر اعوان کی بریت کا فیصلہ احتساب عدالت کا ہے، رہنما پاکستان تحریکِ انصاف-حضرو میں ماں اپنی بیٹی کی عزت بچانے کی کوشش میں جان کی بازی ہار گئی حملہ آور نے بیٹی کی جان بچانے کی کوشش کرنے والی خاتون کو چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کیا، بعد ازاں خاتون ... مزید-چند سالوں میں پیٹرول ناقابل یقین حد تک سستا جبکہ اس کا استعمال بھی نہ ہونے کے برابر ہو جائے گا دنیا کی بڑی بڑی کمپنیاں اب بجلی سے چلنے والی ہائبرڈ گاڑیاں تیار کر رہی ہیں، ... مزید-وزیراعلی سندھ سے برٹس ٹریڈ کمشنر فار پاکستان، مڈل ایسٹ کی وزیراعلی ہائوس میں ملاقات-گراں فروشی، ملاوٹ اور غیر معیاری اشیاکی فروخت کے خلاف کاروائی جاری رکھی جائے، وزیراعلی-لیبر تنظیموں کا اپوزیشن کی متوقع احتجاجی تحریک سے مکمل لاتعلقی کا اعلان ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے حکومت اور قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں ‘لیبرتنظیمیں اپوزیشن ... مزید-ناقص معاشی پالیسیوں کے ذمہ دار ہم سے 10 ماہ کا حساب مانگ رہے ہیں، جب تک معیشت بہتر نہیں ہو جاتی ہم ان سے ان کے 40 سالوں کا حساب مانگتے رہیں گے‘ ماضی میں ذاتی مفادات کے لئے ... مزید-نیب لاہور نے ہسپتالوں کے مضر صحت فضلہ سے گھریلو اشیاء کی تیاری کے حوالے سے میڈیا رپوٹس کا نوٹس لے لیا متعلقہ اداروں کے حکام بریفنگ کیلئے طلب ‘ ملوث عناصر کے خلاف ٹھوس ... مزید

GB News

عمران خان انسٹاگرام پر فعال ترین عالمی رہنماؤں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر

Share Button

 پاکستانیوں کیلئے ایک مثبت خبر ، وزیراعظم پاکستان عمران خان فوٹو بلاگنگ سوشل سائٹ پرانتہائی سرگرم افراد کی فہرست میں دوسرے نمبر آگئے ہیں۔

ٹوِپلومیسی کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق پاکستانی کے وزیر اعظم عمران خان کا شمار دنیا میں انسٹا گرام پر سب سے زیادہ سرگرم اور فعال رہنماؤں میں ہوتا ہے۔

فوٹو بشکریہ ٹوپلومیسی

رپورٹ کے مطابق عمران خان ایک دن میں  10 سے زائد پوسٹ کر کے اور9 لاکھ 92 ہزار 976 فالورز کے ساتھ انسٹاگرام پر فعال ترین رہنماؤں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

رپورٹ میں دی گئی فہرست کے مطابق برونائی حکومت کی وزارت اطلاعات دن میں اوسطاً 17 پوسٹس کر کے پہلے نمبر پر جبکہ کویت کی وزارت خارجہ دن میں 8 پوسٹس کر کے فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔

حکومت پاکستان یومیہ آٹھ اور پورٹو ریکو کے گورنر پدو روسیلو فہرست پر بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فالورز کے حساب سے  انسٹا گرام پر بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔ نریندر مودی کے انسٹا گرام پر 14.8   ملین فالورز ہیں۔فہرست میں دوسرے  نمبر پر انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو اور تیسرے نمبر پر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔

یہ ڈیٹا یکم اکتوبر 2018 کو گزشتہ 12 ماہ کے دوران جاری کی گئی پوسٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے کراؤڈ ٹینجل ڈاٹ کام کے ذریعے ترتیب دیا گیا ہے۔

Facebook Comments
Share Button