تازہ ترین

Marquee xml rss feed

GB News

سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے تک ایوان نہیں چلے گا: ن لیگ کا اعلان

Share Button

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی نے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے تک ایوان کی کارروائی نہ چلنے دینے کا اعلان کردیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پارلیمنٹ کے اجلاس اور سیاسی صورتحال پر غوروخوص کیا گیا۔

حکومت معیشت سمیت ہر محاذ پر بُری طرح ناکام ہوچکی، ن لیگی پارلیمانی پارٹی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’نیب نیازی‘ گٹھ جوڑ کے تحت بدترین انتقامی کاروائیاں قانون، انصاف اور شفافیت کی دھجیاں اڑارہی ہیں، انتقام سے ہمیں ڈرایا نہیں جاسکتا، پوری قوت، صبر اور سچائی سے مقابلہ کریں گے۔

اجلاس میں کہا گیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی گرفتاری، حمزہ شہباز کو بلاجواز بیرونی سفر سے روکنا اور مریم اورنگزیب کیخلا ف انکوائری اس عمل کی قابل مذمت اور قابل افسوس مثالیں ہیں۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہوئے تو ایوان کی کاروائی نہیں چلنے دیں گے۔

 اجلاس میں کہاگیا کہ حکومت معیشت سمیت ہر محاذ پر بُری طرح ناکام ہوچکی ہے، اب تک کوئی پالیسی نہیں دی جاسکی، بے سمت حکومت کی نالائقی کا سفر یوں ہی جاری رہا تو ملکی معیشت خدانخواستہ کسی حادثے کا شکار ہوسکتی ہے۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق حکومت روزگار کی جگہ لوگوں کو بیروزگار کررہی ہے، پچاس لاکھ گھر بنانے کے بجائے لوگوں کے بنے بنائے گھر ملبے کا ڈھیر بنارہی ہے، غربت ختم کرنے کے بجائے افراط زر میں اضافہ کرچکی ہے، ہر وعدے میں جھوٹی ثابت ہونے والی حکومت انتقام کے پیچھے چھپ رہی ہے۔

اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف قرارداد مذمت منظوری کی گئی۔

اجلاس میں سی این جی اور فیکٹریوں کی بندش کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں حکومت نے قوم کو اندھیروں اور سی این جی قطاروں سے نجات دلائی تھی، یہ عمل ریورس ہورہا ہے۔

Facebook Comments
Share Button