تازہ ترین

Marquee xml rss feed

گوادر میں پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ترین ائیرپورٹ تعمیر کرنے کی تیاریاں مکمل وزیراعظم عمران خان 29 مارچ کو ساحلی شہر میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، منصوبہ سی پیک ... مزید-بلاول بھٹو 26مارچ کو کراچی سے ٹرین مارچ کا آغاز کریں گے، خورشید شاہ اٹھارہویں ترمیم کی حفاظت کے لیے قانون کےدائرے میں رہ کر جو بھی کر سکتے ہیں کریں گے، بلاول بھٹو زرداری-460ارب جرمانہ ملک ریاض نے نہیں، عوام نے ادا کرنا ہے، محمود صادق ملک ریاض کوعدالت سے ڈیل میں اب بھی 700 ارب منافع ہوگا، بحریہ ٹاؤن پر دباؤ بڑھنے سے کام ٹھپ ہوا تو لوگوں نے ... مزید-مفتی تقی عثمانی پر حملہ کرنیوالے ملزمان بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے،آئی جی سندھ-آئی ایس پی آر اور پاک فضائیہ کی جانب سے یومِ پاکستان 2019 کی مناسبت سے آفیشل نغمے جاری کردیے پاکستان زندہ آباد کے عنوان سے جاری کیے گئے نغمے میں وطن کے محفافظوں کو ... مزید-فیس بک کا بغیر اجازت نامناسب تصاویر اپ لوڈ یا شیئر کرنے والے صارفین کو بلاک کے نئے اقدامات کا اعلان کسی کی نامناسب تصاویر اس کی اجازت کے بغیر شیئر کرنا نقصان دہ ہے، ہم ... مزید-وزیراعلیٰ سندھ کا مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں شہید اہلکار کے نابینا بچوں کے علاج کرانے اور مفت تعلیم کا اعلان-یوم پاکستان : گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر حاضری دی،ملکی سلامتی کیلئے دعاکی-سعودی ولی عہد کی مہمان نواز کرنے والے ملازمین میں ایک کروڑ اعزازی تنخواہ دیئے جانے کا انکشاف-ملائیشیا پاکستان کی دفاعی صنعت سے بے حد متاثر، پاکستان کے اینٹی ٹینک میزائل خریدنے میں دلچسپی کا اظہار گزشتہ روز ملائیشیا کے وزیراعظم نے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی ... مزید

GB News

چیف جسٹس وزیر شکیل کا سروس ٹربیونل کا دورہ، کیسز پر بریفنگ

Share Button

گلگت( پ ر)چیف جسٹس چیف کورٹ جسٹس وزیر شکیل احمد نے چیف کورٹ کے ججز کے ہمراہ گلگت بلتستان سروس ٹریبونل کا دورہ کیا۔ چیئرمین سروس ٹریبونل میر اخلاق حسین نے چیف جسٹس چیف کورٹ اور ججز کا پر تپاک استقبال کیا۔اس موقع پر چیئرمین سروس ٹریبونل میر اخلاق حسین نے سروس ٹریبونل میں زیر سماعت اور نمٹائے مقدمات سمیت ملازمین کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کیلئے اُٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے چیف جسٹس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان سروس ٹریبونل نے سال 2018 میں ملازمین کی سروس کے بارے میں دائر 346 مقدمات میں سے 229 مقدمات کو نمٹایا ہے جبکہ مذید 117 مقدمات زیر سماعت ہیں۔جس کے لئے سروس ٹریبونل اپنے تمام وسائل بروئے کا ر لاتے ہوئے دن رات کام کر رہا ہے۔تاکہ ملازمین کو میرٹ اور قانون کے مطابق انصاف کی فراہمی کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنایا جا سکے۔ اس موقع پر چیف جسٹس چیف کورٹ جسٹس وزیر شکیل احمد نے گلگت بلتستان سروس ٹریبونل کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور میرٹ کی بحالی کیلئے قانون کے تحت مقدمات کو نمٹانا ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔گلگت بلتستان کے تمام ٹریبونل اور عدالتیں آزاد فیصلوں پر یقین رکھتی ہیں۔ جس کی وجہ سے عوام کا عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے۔ اس موقع پر چیئرمین سروس تریبونل میر اخلاق حسین اور ممبر کمال حسین، علی شیر نے چیف جسٹس وزیر شکیل احمد ، جسٹس ملک حق نواز، جسٹس محمد عمر اور جسٹس علی بیگ کو سروس ٹریبونل آمد پر روایتی چوغہ اور ٹوپی پہنا کر خوش آمدید کیا۔

Facebook Comments
Share Button