تازہ ترین

Marquee xml rss feed

پی ٹی اے نے پرانے موبائلوں کی خرید و فروخت پر ٹیکس لگا دیا پاکستان ٹیلی کمیونیشن اتھارٹی نے تاجروں کو پابند کیا ہے کہ پرانے موبائل بیچنے سے پہلے انہیں اس پر ٹیکس ادا کرنا ... مزید-آئی جی سندھ نے شہری کے پولیس کیساتھ نامناسب رویے کا نوٹس لے لیا-نواز شریف کی ضمانت پر اظہار تشکر کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی-عدالتی حکم پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا، ڈاکٹر شہباز گل مریم نواز کی درخواست پر کارڈیالوجی سینٹر جیل کے اندر بنایا گیا تھا ۔ کارڈیالوجی سینٹر میں 21 ڈاکٹرزاور 21 ٹیکنیشن ... مزید-نواز شریف کو ان کی ضمانت پر رہائی کے عدالتی حکم کی اطلاع جیل میں دی گئی-شکر ہے عدالت نے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی، وزیر اعظم لندن میں سیل لگی ہوئی تھی اور نواز شریف وہاں شاپنگ کرنے کے لیے مچل رہے تھے، عمران خان-تاریخی شاہی قلعہ میں واقعہ شیش محل کی سیاحت کے لئے سیاحوں پر 100 روپے مالیت کا ٹکٹ لاگو کر دیا گیا-لاہورہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا-اللہ تعالیٰ کا شکر ہے نواز شریف کو رہائی ملی ،عدالتی فیصلے کو سراہتے ہیں،شہباز شریف-وفاقی جامعہ اردو کراچی میں طلباء گروپوں کے مابین تصادم، کھڑکیاں ،دروازے توڑ دیے گئے انتظامیہ جھگڑا رکوانے میں ناکام ، پولیس اور رینجرز طلب کر لی گئی

GB News

گلگت، خاتون کو گھر میں پناہ دینے والا شخص جیل پہنچ گیا

Share Button

گلگت(سٹاف رپورٹر )گھر سے 2 ماہ تک لاپتہ ہونے والی خاتون کو اپنے شو ہر کے ساتھ بھیج دیا گیا ۔گھرمیں پنا ہ دینے والے شخص کو دو ماہ کے لئے جیل بھیج دیا گیا ہے ۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے شخص نے ایک ہفتہ قبل ایگزیکٹو مجسٹریٹ کی عدالت میں حاضر ہو کر استدعا کی تھی کہ اس کی بیوی بغیر اطلاع کے دو ماہ قبل گھر چھوڑ کر گئی ہے اطلاعات کے مطابق وہ گلگت میں موجود ہے ۔ خاتون کوتلاش کیا جائے جس پر ایگزیکٹو مجسٹریٹ درجہ اول اصغر خان نے ایکشن لیا اور لیویز فورس نے خاتون کا سراغ لگا لیاجو کہ اپنے کزن کے گھر میں موجود تھی خاتون نجمہ مسیح کو عدالت میں طلب کر کے اس کے شوہر اور بچوں سے ملوا دیا گیا اور ایگزیکٹو مجسٹریٹ کے حکم پر میاں بیوی کو فیصل آباد واپس بھیج دیا گیا جبکہ خاتون جس گھر میں بغیر اطلاع کے روپوش تھی اس کے کزن کو تعزیرات پاکستان کے سیکشن 123 کے تحت دو ماہ جیل کی سزاسنائی ہے ۔ فوری اور سستے انصاف کی فراہمی پر اقلیتی برادری عیسائیوں نے ایگزیکٹو مجسٹریٹ کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

Facebook Comments
Share Button