تازہ ترین

Marquee xml rss feed

پی ٹی اے نے پرانے موبائلوں کی خرید و فروخت پر ٹیکس لگا دیا پاکستان ٹیلی کمیونیشن اتھارٹی نے تاجروں کو پابند کیا ہے کہ پرانے موبائل بیچنے سے پہلے انہیں اس پر ٹیکس ادا کرنا ... مزید-آئی جی سندھ نے شہری کے پولیس کیساتھ نامناسب رویے کا نوٹس لے لیا-نواز شریف کی ضمانت پر اظہار تشکر کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی-عدالتی حکم پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا، ڈاکٹر شہباز گل مریم نواز کی درخواست پر کارڈیالوجی سینٹر جیل کے اندر بنایا گیا تھا ۔ کارڈیالوجی سینٹر میں 21 ڈاکٹرزاور 21 ٹیکنیشن ... مزید-نواز شریف کو ان کی ضمانت پر رہائی کے عدالتی حکم کی اطلاع جیل میں دی گئی-شکر ہے عدالت نے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی، وزیر اعظم لندن میں سیل لگی ہوئی تھی اور نواز شریف وہاں شاپنگ کرنے کے لیے مچل رہے تھے، عمران خان-تاریخی شاہی قلعہ میں واقعہ شیش محل کی سیاحت کے لئے سیاحوں پر 100 روپے مالیت کا ٹکٹ لاگو کر دیا گیا-لاہورہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا-اللہ تعالیٰ کا شکر ہے نواز شریف کو رہائی ملی ،عدالتی فیصلے کو سراہتے ہیں،شہباز شریف-وفاقی جامعہ اردو کراچی میں طلباء گروپوں کے مابین تصادم، کھڑکیاں ،دروازے توڑ دیے گئے انتظامیہ جھگڑا رکوانے میں ناکام ، پولیس اور رینجرز طلب کر لی گئی

GB News

یٹکو میں ہونے والی تباہی کے ذمہ داران کو فی الفور کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا،فتح اللہ خان

Share Button

گلگت (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی جنرل سیکر یٹری فتح اللہ خان اور پی ٹی آئی ضلع گلگت کے صدر شیر غازی اور پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین ونگ سینئر رہنما ثروت صباء نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نیٹکو میں ہونے والی تباہی کے ذمہ داران کو فی الفور کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا۔نیٹکو ایک قومی ادارہ ہے۔ادارے میں موجود کالی بھیڑوں کا کڑا احتساب کرنے کا وقت آگیاانہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ نیٹکو گلگت بلتستان کا ایک قومی ادارہ ہے۔اس ادارے سے منسلک 1200 سے ذیادہ خاندان ہیں 2014 تک ایک مستقل منیجنگ ڈائریکٹر کی ذیر نگرانی نیٹکو ترقی کر رہا تھا۔مگر اس کے بعد سے اب تک نیٹکو یتیمی کی کیفیت سے گزر رہا ہے۔ایڈیشنل چارج کے نام پر آنے والے ہر ایم ڈی نے ادارے کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا۔ ادارے میں ذاتی فوائد حاصل کرنے کے لئے مختلف تجربات کر کے ادارے کا بیڑا غرق کر دیا گیا۔2019_2018 کے گندم کا ٹھیکہ مناسب ریٹ پر ملنے کے باوجود سب سے ذیادہ منافع بخش اسٹیشن گلگت اور پڑی بنگلہ کو پلی بارگین کرکے واپس کرنا اور اس کی مد میں لاکھوں کی سیکورٹی ضبط کروانے والے کیا اس ادارے سے مخلص ہیں۔؟ نیٹکو اسٹورذ میں اصطلاحات کے نام پر ذاتی سافٹ ویئر کمپنیوں سے نیٹکو اسٹورذ میں سافٹ وئیر کو مہنگے ترین داموں خرید کر ذاتی کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کی ضرورت کیوں پیش آئی اس کی فوری تحقیقات ہونی چاہئے معلوم ہوا ہے کہ بکنگ سمیت دیگرشعبوں کوآن لائن کرنے کی مدمیں غیرضروری طورپر لاکھوں روپے خرچ ہوئے مخصوص افسروں نے خوب لوٹ مار کی ہے ان کے خلف تحقیقات کرنے والانہیں۔مہنگے داموں کرایے پر دوکانوں کی خریداری اور نیٹکو کی ذاتی ذمین ہونے کے باوجود اسٹورذ کے وئیر ہاوس کے لئے کرایے پر ذمین لے کر لاکھوں کی رقم ادا کرنے والے کیا اس ادارے میں کام کرنے کے اہل ہیں۔؟ مزید انکا کہنا تھا کہ2017_2016 میں ناقص ٹائر اور ناقص اسپئر پارٹس کی مہنگے داموں خریداری سے لے کر خلاف قانون بھرتیاں اور ملاذمین کے ذاتی فنڈ (c.p.f) متعلقہ اداروں کو فراہم نہ کر کے ملاذمین کے حقوق کی پامالی جیسے کئی سنگین جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کو یقینی بنا کر قومی ادارے کو بچانا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے۔حکومت وقت کرپشن کے خلاف ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔اور آنے والا وقت کرپٹ عناصر کا کڑا احتساب کیا جائے گا۔ادارے میں ایک تجربہ کار اور مستقل ایم ڈی کی تعیناتی کو فی الفور یقینی بنا کر ادارے کو تباہ ہونے سے بچایاجائے۔ایم ڈی نیٹکو کی تعیناتی مسلسل تاخیر کا شکار حفیظ سے کوئی جواب طلب نہیںکر رہا۔اگر عوام سڑکوں میں آئی تو ذمداری حفیظ سرکار کی ہو گی نتائج کے ذمہ دار خود حکومت ہو گی

Facebook Comments
Share Button