تازہ ترین

Marquee xml rss feed

بحرین کے دورے کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈران چیف سے ملاقات کی-ساہیوال کے پر درد واقعے نے ننھی زینب کے والد کو بھی غمزدہ کر دیا ننھی زینب کے والد امین انصاری مقتول خلیل کے یتیم بچوں کے ساتھ وقت گزارنے ان کے گھر پہنچ گئے-کنٹرول لائن کے ساتھ جندروٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ ، ایک خاتون سمیت تین شہری زخمی ہو گئے، آئی ایس پی آر-قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل، (کل) صبح 11 بجے کی بجائے شام ساڑھے چار بجے ہوگا-اسلام آباد ، گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن کا نظام متعارف کرا دیا گیا-ٹیکس فائلرز کیلئے بینکوں سے رقوم نکلوانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس مکمل طور پر ختم، 1300 سی سی تک کی گاڑیاں نان فائلر بھی خرید سکے گا ، 1800 سی سی اور اس سے زائد کی گاڑیوں پر ٹیکس ... مزید-نعیم الحق نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر ضبط کرنے کی دھمکی دے دی شہباز شریف اور اس کے چمچوں کی اتنی جرات کہ وہ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم پر ذاتی حملے کریں۔کیا وہ جیل میں ... مزید-وزیراعظم کا سانحہ ساہیول پر وزراء متضاد بیانات پر سخت برہمی کا اظہار آئندہ بغیر تیاری میڈیا پر بیان بازی نہ کی جائے انسانی زندگیوں کا معاملہ ہے کسی قسم کی معافی کی گنجائش ... مزید-وزیر خزانہ اسد عمر کی طرف سے قومی اسمبلی میں پیش کردہ ضمنی مالیاتی (دوسری ترمیم) بل 2019 کا مکمل متن-5 ارب روپے قرض حسنہ کیلئے مختص کرنا خوش آئند ہے، فنانس بل میں غریب آدمی کو صبر کا پیغام دیا گیا ہے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا ... مزید

GB News

بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ ویرات کوہلی پر برس پڑے

Share Button

بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ نے انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے آسٹریلیا کے کیخلاف سیریز میں رویے کو بدترین قرار دے دیا۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پرتھ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور آسٹریلین قائد ٹم پین کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

وکٹ پر موجود ٹم پین نے کوہلی پر جملے کستے ہوئے کہا کہ ’تم کُول بننے کی کوشش کیوں کررہے ہو؟‘ اس صورتحال کی سنگینی کو امپائر گیفینی نے بھانپا اور فوراً مداخلت کرتے ہوئے دونوں کپتانوں کو تنبیہ کی اور کہا کہ تم دونوں کپتان ہو  لہٰذا گیم پر توجہ دو۔

اس دوران کیمرے پر کوہلی کے چہرے کا رنگ بدلتے سب نے نوٹ کیا اور پھر تھوڑی ہی دیر میں کوہلی اور ٹم پین میں ٹکراؤ ہوتے ہوتے رہ گیا۔

اس سارے معاملے کے بعد بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ نے ویرات کوہلی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

انہوں نے فیس بک اپنے پیغام میں لکھا کہ ویرات کوہلی دنیا کے بہترین بیٹسمین مگر بدترین رویے والے کھلاڑی ہیں، ان کا غصہ اور برا رویہ ان کے کرکٹ میں ان کی شہرت کو داغدار کررہا ہے۔

نصیر الدین شاہ نے مزید تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ میرا بھارت چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی بھارتی کرکٹ شائق کی جانب انگلش و آسٹریلوی کھلاڑیوں کی تعریف پر بھڑک اٹھے تھے اور انہیں ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا جس پر کوہلی پر خوب تنقید کی گئی تھی۔

Facebook Comments
Share Button