تازہ ترین

Marquee xml rss feed

بحرین کے دورے کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈران چیف سے ملاقات کی-ساہیوال کے پر درد واقعے نے ننھی زینب کے والد کو بھی غمزدہ کر دیا ننھی زینب کے والد امین انصاری مقتول خلیل کے یتیم بچوں کے ساتھ وقت گزارنے ان کے گھر پہنچ گئے-کنٹرول لائن کے ساتھ جندروٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ ، ایک خاتون سمیت تین شہری زخمی ہو گئے، آئی ایس پی آر-قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل، (کل) صبح 11 بجے کی بجائے شام ساڑھے چار بجے ہوگا-اسلام آباد ، گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن کا نظام متعارف کرا دیا گیا-ٹیکس فائلرز کیلئے بینکوں سے رقوم نکلوانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس مکمل طور پر ختم، 1300 سی سی تک کی گاڑیاں نان فائلر بھی خرید سکے گا ، 1800 سی سی اور اس سے زائد کی گاڑیوں پر ٹیکس ... مزید-نعیم الحق نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر ضبط کرنے کی دھمکی دے دی شہباز شریف اور اس کے چمچوں کی اتنی جرات کہ وہ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم پر ذاتی حملے کریں۔کیا وہ جیل میں ... مزید-وزیراعظم کا سانحہ ساہیول پر وزراء متضاد بیانات پر سخت برہمی کا اظہار آئندہ بغیر تیاری میڈیا پر بیان بازی نہ کی جائے انسانی زندگیوں کا معاملہ ہے کسی قسم کی معافی کی گنجائش ... مزید-وزیر خزانہ اسد عمر کی طرف سے قومی اسمبلی میں پیش کردہ ضمنی مالیاتی (دوسری ترمیم) بل 2019 کا مکمل متن-5 ارب روپے قرض حسنہ کیلئے مختص کرنا خوش آئند ہے، فنانس بل میں غریب آدمی کو صبر کا پیغام دیا گیا ہے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا ... مزید

GB News

تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کیلئے پاکستان سے تعاون کو فروغ دیں گے،چینی سفیر

Share Button

چینی سفیر یائو جنگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کی تعلیمی میدان میں مدد کے لئے تیار ہے’ وزیراعظم عمران خان نے خوشحال پاکستان کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں’ حکومت پاکستان تعلیم کے فروغ کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ جمعہ کو چینی سفیر یائو جنگ نے اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی کے انعقاد کی افتتاحی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چائنہ پاکستان کا ساتھی ہے۔ 25 ہزار پاکستانی سٹوڈنٹس چائنہ میں زیر تعلیم ہیں حکومت پاکستان تعلیم کے فروغ کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ چین پاکستان کی تعلیمی میدان میں مدد کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان نے خوشحال پاکستان کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں، تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کے لئے پاکستان سے تعاون کو فروغ دیں گے۔ انہوں نے کہا ہمارے پاس تعلیم کی بہت بڑی تاریخ ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے چین کا دورہ کیا چین نے پاکستانیوں کے لئے سکالر شپ کا اعلان کیا چین ایسا ملک ہے جو پاکستان میں ترقی کی راہ ہموار کرنا چاہتا ہے۔

Facebook Comments
Share Button