تازہ ترین

Marquee xml rss feed

گوادر میں پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ترین ائیرپورٹ تعمیر کرنے کی تیاریاں مکمل وزیراعظم عمران خان 29 مارچ کو ساحلی شہر میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، منصوبہ سی پیک ... مزید-بلاول بھٹو 26مارچ کو کراچی سے ٹرین مارچ کا آغاز کریں گے، خورشید شاہ اٹھارہویں ترمیم کی حفاظت کے لیے قانون کےدائرے میں رہ کر جو بھی کر سکتے ہیں کریں گے، بلاول بھٹو زرداری-460ارب جرمانہ ملک ریاض نے نہیں، عوام نے ادا کرنا ہے، محمود صادق ملک ریاض کوعدالت سے ڈیل میں اب بھی 700 ارب منافع ہوگا، بحریہ ٹاؤن پر دباؤ بڑھنے سے کام ٹھپ ہوا تو لوگوں نے ... مزید-مفتی تقی عثمانی پر حملہ کرنیوالے ملزمان بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے،آئی جی سندھ-آئی ایس پی آر اور پاک فضائیہ کی جانب سے یومِ پاکستان 2019 کی مناسبت سے آفیشل نغمے جاری کردیے پاکستان زندہ آباد کے عنوان سے جاری کیے گئے نغمے میں وطن کے محفافظوں کو ... مزید-فیس بک کا بغیر اجازت نامناسب تصاویر اپ لوڈ یا شیئر کرنے والے صارفین کو بلاک کے نئے اقدامات کا اعلان کسی کی نامناسب تصاویر اس کی اجازت کے بغیر شیئر کرنا نقصان دہ ہے، ہم ... مزید-وزیراعلیٰ سندھ کا مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں شہید اہلکار کے نابینا بچوں کے علاج کرانے اور مفت تعلیم کا اعلان-یوم پاکستان : گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر حاضری دی،ملکی سلامتی کیلئے دعاکی-سعودی ولی عہد کی مہمان نواز کرنے والے ملازمین میں ایک کروڑ اعزازی تنخواہ دیئے جانے کا انکشاف-ملائیشیا پاکستان کی دفاعی صنعت سے بے حد متاثر، پاکستان کے اینٹی ٹینک میزائل خریدنے میں دلچسپی کا اظہار گزشتہ روز ملائیشیا کے وزیراعظم نے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی ... مزید

GB News

نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری ، پاکستان بدستور پہلے نمبر پر براجمان

Share Button

پاکستانی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی تازہ ترین ٹی ٹونٹی ٹیم رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، بلے بازوں میں بابر اعظم، بائولرز میں راشد خان اور آل رائونڈرز میں گلین میکسویل سرفہرست ہیں، ویسٹ انڈین بلے باز ایون لیوس 11درجے ترقی پا کر ٹاپ فائیو میں شامل ہو گئے، شکیب الحسن اور محموداللہ کی تینوں شعبوں میں ترقی ہوئی ہے، کارلوس بریتھویٹ 8درجے ترقی پا کر ٹاپ رینکنڈ ویسٹ انڈین بائولر بن گئے، کیموپال نے بائولنگ کے شعبے میں 42 اور بیٹنگ میں 34 درجے لمبی چھلانگ لگائی ہے۔آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹی ٹونٹی رینکنگ کے تحت پاکستانی ٹیم بدستور سرفہرست ہے، بھارت دوسرے، انگلینڈ تیسرے، آسٹریلیا چوتھے، جنوبی افریقہ پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں، افغانستان آٹھویں، سری لنکا نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر ہے۔بلے بازوں میں بابر اعظم پہلے، کولن منرو دوسرے ایرون فنچ تیسرے نمبر پر ہیں، ویسٹ انڈیز کے ایون لیوس 11 درجے ترقی پا کر چوتھے نمبر پر آ گئے، شکیب الحسن اور محموداللہ نے تینوں شعبوں میں ترقی پائی ہے، بلے بازوں میں شکیب 7 درجے بہتری کے ساتھ 37ویں، بائولرز میں 3 درجے اوپر چڑھ کر ساتویں اور آل رائونڈرز میں ایک سیڑھی چڑھ کر دوسرے نمبر پر آ گئے، اسی طرح محموداللہ بلے بازوں میں 2 درجے بہتری پا کر 31ویں، بائولرز میں 17 درجے چھلانگ لگا کر 51ویں اور آل رائونڈرز میں ایک سیڑھی چڑھ کر چوتھے نمبر پر آ گئے، لٹن داس 26 درجے ترقی پا کر 47ویں، شائی ہوپ 80ویں نمبر پر آ گئے، نیکولاس پوران 16 درجے ترقی کے ساتھ 88ویں اور روومان پاویل 26 درجے اوپر چڑھ کر 110ویں نمبر آ گئے، بائولرز میں راشد خان پہلے نمبر پر موجود ہیں، شاداب خان کا دوسرا نمبر ہے، کارلوس بریتھویٹ 8 درجے بہتری کے ساتھ 22ویں نمبر پر آ گئے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹاپ رینکڈ ویسٹ انڈین بائولر کا اعزاز بھی پا لیا، کیموپال 42 درجے لمبی چھلانگ لگا کر 30ویں نمبر پر آ گئے، پال کی بیٹنگ کے شعبے میں 34درجے ترقی ہوئی ہے، کوٹریل 64 درجے چھلانگ لگا کر 88ویں، فابین ایلن 86 درجے چھلانگ لگا کر 99ویں نمبر پر آ گئے، تمیم اقبال اور مشفق الرحیم کی بیٹنگ کے شعبے میں بالترتیب دو اور پانچ درجے تنزلی ہوئی ہے۔آل رائونڈرز میں میکسویل سرفہرست ہیں۔

Facebook Comments
Share Button