تازہ ترین

Marquee xml rss feed

گوادر میں پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ترین ائیرپورٹ تعمیر کرنے کی تیاریاں مکمل وزیراعظم عمران خان 29 مارچ کو ساحلی شہر میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، منصوبہ سی پیک ... مزید-بلاول بھٹو 26مارچ کو کراچی سے ٹرین مارچ کا آغاز کریں گے، خورشید شاہ اٹھارہویں ترمیم کی حفاظت کے لیے قانون کےدائرے میں رہ کر جو بھی کر سکتے ہیں کریں گے، بلاول بھٹو زرداری-460ارب جرمانہ ملک ریاض نے نہیں، عوام نے ادا کرنا ہے، محمود صادق ملک ریاض کوعدالت سے ڈیل میں اب بھی 700 ارب منافع ہوگا، بحریہ ٹاؤن پر دباؤ بڑھنے سے کام ٹھپ ہوا تو لوگوں نے ... مزید-مفتی تقی عثمانی پر حملہ کرنیوالے ملزمان بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے،آئی جی سندھ-آئی ایس پی آر اور پاک فضائیہ کی جانب سے یومِ پاکستان 2019 کی مناسبت سے آفیشل نغمے جاری کردیے پاکستان زندہ آباد کے عنوان سے جاری کیے گئے نغمے میں وطن کے محفافظوں کو ... مزید-فیس بک کا بغیر اجازت نامناسب تصاویر اپ لوڈ یا شیئر کرنے والے صارفین کو بلاک کے نئے اقدامات کا اعلان کسی کی نامناسب تصاویر اس کی اجازت کے بغیر شیئر کرنا نقصان دہ ہے، ہم ... مزید-وزیراعلیٰ سندھ کا مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں شہید اہلکار کے نابینا بچوں کے علاج کرانے اور مفت تعلیم کا اعلان-یوم پاکستان : گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر حاضری دی،ملکی سلامتی کیلئے دعاکی-سعودی ولی عہد کی مہمان نواز کرنے والے ملازمین میں ایک کروڑ اعزازی تنخواہ دیئے جانے کا انکشاف-ملائیشیا پاکستان کی دفاعی صنعت سے بے حد متاثر، پاکستان کے اینٹی ٹینک میزائل خریدنے میں دلچسپی کا اظہار گزشتہ روز ملائیشیا کے وزیراعظم نے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی ... مزید

GB News

پاکستان کے ساتھ ملکر افغان تنازعے کے حل کیلئے کردار ادا کریں گے، چینی وزارت خارجہ

Share Button

چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان سٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے افغان تنازعہ کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے میں اپنا کردارادا کریں گے،پاکستان اور چین نے اتفاق کیا ہے کہ ملٹری آپریشنز افغان تنازعہ کو حل کرنے میں مددگار نہیں ہوسکتے ، افغان تنازعہ افغان قیادت میں ہونے والے امن مذاکرات سے ہی حل ہو سکتے ہیں ۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے بدھ کو معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ چین میں اپنے چینی ہم منصب وانگ ای کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی ۔دونوں رہنمائوں نے افغانستان سے متعلق حالیہ واقعات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اوربیشتر امور پر اتفاق رائے پایا گیا ۔دونوں ممالک نے اتفاق کیا کہ صرف سیاسی مصالحت ہی عملی اور قابل عمل طریقے سے کوئی حل نکال سکتے ہیں ۔ دونوں ممالک نے مذاکرات میں پاکستان اور چین کے مابین سدا بہار سٹریٹجک تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔انہوں نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اپنے تمام اقدامات کے حوالے سے اپنے فیصلے خود کرتا ہے ۔ا فغانستان کے حوالے سے چین کا نقطہ نظر ہمیشہ مستقل رہا ہے ۔ چین نے ہمیشہ افغانستان میں مصالحت اور تعاون کو حاصل کرنے کیلئے تعمیراتی کردارادا کیا ہے ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ افغان مصالحتی عمل کو تیز کیا جا سکتا ہے تا کہ افغان عوام امن ، سیکیورٹی اور تعمیر وترقی سے جلد ازجلد فوائد اٹھا سکیں ۔

Facebook Comments
Share Button