تازہ ترین

Marquee xml rss feed

گوادر میں پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ترین ائیرپورٹ تعمیر کرنے کی تیاریاں مکمل وزیراعظم عمران خان 29 مارچ کو ساحلی شہر میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، منصوبہ سی پیک ... مزید-بلاول بھٹو 26مارچ کو کراچی سے ٹرین مارچ کا آغاز کریں گے، خورشید شاہ اٹھارہویں ترمیم کی حفاظت کے لیے قانون کےدائرے میں رہ کر جو بھی کر سکتے ہیں کریں گے، بلاول بھٹو زرداری-460ارب جرمانہ ملک ریاض نے نہیں، عوام نے ادا کرنا ہے، محمود صادق ملک ریاض کوعدالت سے ڈیل میں اب بھی 700 ارب منافع ہوگا، بحریہ ٹاؤن پر دباؤ بڑھنے سے کام ٹھپ ہوا تو لوگوں نے ... مزید-مفتی تقی عثمانی پر حملہ کرنیوالے ملزمان بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے،آئی جی سندھ-آئی ایس پی آر اور پاک فضائیہ کی جانب سے یومِ پاکستان 2019 کی مناسبت سے آفیشل نغمے جاری کردیے پاکستان زندہ آباد کے عنوان سے جاری کیے گئے نغمے میں وطن کے محفافظوں کو ... مزید-فیس بک کا بغیر اجازت نامناسب تصاویر اپ لوڈ یا شیئر کرنے والے صارفین کو بلاک کے نئے اقدامات کا اعلان کسی کی نامناسب تصاویر اس کی اجازت کے بغیر شیئر کرنا نقصان دہ ہے، ہم ... مزید-وزیراعلیٰ سندھ کا مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں شہید اہلکار کے نابینا بچوں کے علاج کرانے اور مفت تعلیم کا اعلان-یوم پاکستان : گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر حاضری دی،ملکی سلامتی کیلئے دعاکی-سعودی ولی عہد کی مہمان نواز کرنے والے ملازمین میں ایک کروڑ اعزازی تنخواہ دیئے جانے کا انکشاف-ملائیشیا پاکستان کی دفاعی صنعت سے بے حد متاثر، پاکستان کے اینٹی ٹینک میزائل خریدنے میں دلچسپی کا اظہار گزشتہ روز ملائیشیا کے وزیراعظم نے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی ... مزید

GB News

پاکستان ٹیم کے ڈریسنگ روم کا ماحول پہلے کی طرح نہیں ہے، گرانٹ فلاور

Share Button

کیپ ٹاؤن: قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کا کہنا ہے کہ ٹیم کے ڈریسنگ روم کا ماحول اس طرح کا نہیں جس طرح پہلے تھا اور کچھ کھلاڑیوں کے لیے خطرہ دکھائی دے رہا ہے۔

جنوبی افریقا سے سنچوریں ٹیسٹ میں شکست کے بعد کپتان اور ہیڈ کوچ کے درمیان گرما گرمی اور ڈریسنگ روم کے ماحول سے متعلق آنے پر بیٹنگ کوچ نے مایوسی کا اظہار کیا۔

کرکٹ کی ویب سائٹ کرک انفو سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے کہا کہ میچ میں شکست کسی کو پسند نہیں ہوتی اور شکست کے بعد ڈریسنگ روم کا ماحول بھی اچھا نہیں ہوتا لیکن پاکستان ٹیم کے ڈریسنگ روم کا ماحول پہلے کی طرح نہیں ہے۔

گرانٹ فلاور نے کہا کہ میں سلیکشن کے معاملات میں شامل تو نہیں لیکن بہت سے کھلاڑیوں کے لیے خطرہ دکھائی دے رہا ہے تاہم ایک دو کھلاڑیوں پر انگلیاں نہیں اٹھائی جاسکتیں۔

ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کھلاڑیوں کے درمیان سخت باتوں سے متعلق خبروں پر گرانٹ فلاور نے کہا کہ سب کو شیشے میں دیکھنے کی ضرورت ہے اور ایسا کبھی نہیں ہونا چاہیے، ہم سب ایک فیملی کی طرح ہیں اور جنوبی افریقا کا دورہ ٹیم ورک ہے۔

بیٹنگ کوچ نے کہا کہ وہ چار سال سے پاکستان ٹیم کے ساتھ ہیں اور اس عرصے کے دوران بہت سی چیزیں لیک ہوئیں اور حالیہ لیک ہونی والی باتیں بھی نئی نہیں لہذا ان کے لیے موجودہ لیک ہوئی باتیں سامنے آنا حیرانی کی بات نہیں۔

Facebook Comments
Share Button