تازہ ترین

Marquee xml rss feed

پی ٹی اے نے پرانے موبائلوں کی خرید و فروخت پر ٹیکس لگا دیا پاکستان ٹیلی کمیونیشن اتھارٹی نے تاجروں کو پابند کیا ہے کہ پرانے موبائل بیچنے سے پہلے انہیں اس پر ٹیکس ادا کرنا ... مزید-آئی جی سندھ نے شہری کے پولیس کیساتھ نامناسب رویے کا نوٹس لے لیا-نواز شریف کی ضمانت پر اظہار تشکر کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی-عدالتی حکم پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا، ڈاکٹر شہباز گل مریم نواز کی درخواست پر کارڈیالوجی سینٹر جیل کے اندر بنایا گیا تھا ۔ کارڈیالوجی سینٹر میں 21 ڈاکٹرزاور 21 ٹیکنیشن ... مزید-نواز شریف کو ان کی ضمانت پر رہائی کے عدالتی حکم کی اطلاع جیل میں دی گئی-شکر ہے عدالت نے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی، وزیر اعظم لندن میں سیل لگی ہوئی تھی اور نواز شریف وہاں شاپنگ کرنے کے لیے مچل رہے تھے، عمران خان-تاریخی شاہی قلعہ میں واقعہ شیش محل کی سیاحت کے لئے سیاحوں پر 100 روپے مالیت کا ٹکٹ لاگو کر دیا گیا-لاہورہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا-اللہ تعالیٰ کا شکر ہے نواز شریف کو رہائی ملی ،عدالتی فیصلے کو سراہتے ہیں،شہباز شریف-وفاقی جامعہ اردو کراچی میں طلباء گروپوں کے مابین تصادم، کھڑکیاں ،دروازے توڑ دیے گئے انتظامیہ جھگڑا رکوانے میں ناکام ، پولیس اور رینجرز طلب کر لی گئی

GB News

پاکستانی قیادت سے جلد ملاقات کا منتظر ہوں، امریکی صدر

Share Button

2018کے بر عکس سال روا ں کا آ غاز ہو تے ہی پاکستان کے لیے امریکا کی خارجہ پالیسی میں بڑی تبدیلی نظر آ گئی، امر یکی صدر ڈو نلڈ ٹرمپ نے کا بینہ اجلاس کے بعد میڈ یا سے گفتگو میں پاکستان کو مثبت پیغام دیتے ہوئے نئی پاکستانی قیادت سے جلد ملاقات کی خواہش ظاہر کر دی، انہو ں نے مز ید کہا کہ ما ضی میں پاکستان ہمارے ساتھ ٹھیک طریقے سے نہیں چل رہا تھا اس لیے پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر دینا بند کر دیئے، ایسے ملکوں کی امداد بند کررہے ہیں جو ہمیں کچھ نہیں دیتے، ان کا کہنا تھا کہ اب وہ پا کستان کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کر نے کے خوا ہشمند ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا طالبان سے اور دوسرے لوگوں سے مذاکرات کر رہا ہے جو درست ہے، روس کبھی سوویت یونین تھا اور افغانستان نے اسے روس بنایا کیوں کہ سوویت یونین افغانستان میں جنگ لڑتے ہوئے دیوالیا ہو گیا تھا۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس افغانستان میں اس لیے گیا تھا کہ دہشت گرد روس میں داخل ہو رہے تھے اور روس کو افغانستان میں مداخلت کا حق تھا۔صدر ٹرمپ کے اس بیان پر ناقدین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے یہ باتیں کر کے افغانستان میں نہ صرف سابق سوویت یونین کی مداخلت جائز قرار دے دی بلکہ ان کا مقصد افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کی راہ بھی ہموار کرنا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ برس یکم جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان مخالف ٹوئیٹ کے بعد سے ہی دونوں ملکوں کے تعلقات تنا کا شکار ہیں،ٹرمپ نے اپنے پیغام میں پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ‘ہم نے گزشتہ 15 سالوں کے دوران پاکستان کو 33 ملین ڈالر امداد دے کر حماقت کی جبکہ بدلے میں پاکستان نے ہمیں دھوکے اور جھوٹ کے سوا کچھ نہیں دیا’۔امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو مذاق کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی نے کئی بار مجھ سے افغانستان میں لائبریری بنانے کی بات کی ہے، آخر یہ لائبریری کس کے کام آئے گی، جمعرات کو سال نو کے پہلے کابینہ اجلاس میں ٹرمپ نے افغانستان کے امن عمل میں بھارت کے دہائیوں پرانے کردار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت آخر طالبان کے خلاف افغانستان کی مدد کیوں نہیں کرتا ،افغانستان میں بھارت جو امداد کر رہا ہے اس کا کوئی فائدہ نہیں۔امر یکی صدر نے بھارتی وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بھارت سمیت روس اور پاکستان افغانستان میں طالبان سے لڑنے کیلئے کلیدی کردار ادا کرے۔اس سے قبل بھی ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت کا بنیادی مقصد یہ ہونا چاہیے کہ افغانستان اس کے ساتھ دوستانہ رویہ برقرار رکھے، جس میں دشمنی کے رویے کی گنجائش نہیں ہوگی۔

Facebook Comments
Share Button