تازہ ترین

Marquee xml rss feed

پی ٹی اے نے پرانے موبائلوں کی خرید و فروخت پر ٹیکس لگا دیا پاکستان ٹیلی کمیونیشن اتھارٹی نے تاجروں کو پابند کیا ہے کہ پرانے موبائل بیچنے سے پہلے انہیں اس پر ٹیکس ادا کرنا ... مزید-آئی جی سندھ نے شہری کے پولیس کیساتھ نامناسب رویے کا نوٹس لے لیا-نواز شریف کی ضمانت پر اظہار تشکر کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی-عدالتی حکم پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا، ڈاکٹر شہباز گل مریم نواز کی درخواست پر کارڈیالوجی سینٹر جیل کے اندر بنایا گیا تھا ۔ کارڈیالوجی سینٹر میں 21 ڈاکٹرزاور 21 ٹیکنیشن ... مزید-نواز شریف کو ان کی ضمانت پر رہائی کے عدالتی حکم کی اطلاع جیل میں دی گئی-شکر ہے عدالت نے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی، وزیر اعظم لندن میں سیل لگی ہوئی تھی اور نواز شریف وہاں شاپنگ کرنے کے لیے مچل رہے تھے، عمران خان-تاریخی شاہی قلعہ میں واقعہ شیش محل کی سیاحت کے لئے سیاحوں پر 100 روپے مالیت کا ٹکٹ لاگو کر دیا گیا-لاہورہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا-اللہ تعالیٰ کا شکر ہے نواز شریف کو رہائی ملی ،عدالتی فیصلے کو سراہتے ہیں،شہباز شریف-وفاقی جامعہ اردو کراچی میں طلباء گروپوں کے مابین تصادم، کھڑکیاں ،دروازے توڑ دیے گئے انتظامیہ جھگڑا رکوانے میں ناکام ، پولیس اور رینجرز طلب کر لی گئی

GB News

دوسرے دن کا کھیل ختم : جنوبی افریقہ کو پاکستان پر 205 رنز کی برتری

Share Button

کیپ ٹاؤن :پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہو گیا۔ دوسرے دن کا کھیل جنوبی افریقہ کے نام رہا ،افریقی بلے بازوں نے کھل پر پاکستانی باؤلرز کی پٹائی کی ۔کپتان فاف ڈوپلیسی نے پاکستان کیکلاف اپنے کیریئر کی پہلی سینچری اسکور کی ۔بواما نے بھی کپتان کا خوب ساتھ دیا اور 75 رنز اسکور کیے ۔ تفصیلات کے مطابق کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز 2 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز سے شروع کیا تو 126 رنز پر محمد عباس نے  ہاشم آملہ کو 24 رنز پر پویلین بھیج کر ان کا دوسرے دن کیلئے اچھا آغاز فراہم کر دیا۔جنوبی افریقہ کی چوتھی وکٹ 149 رنز پر ڈی برون کی صورت میں گری جنہوں نے 13 رنز اسکور کیے اور شاہین شاہ آفریدی کا نشانہ بنے۔پانچویں وکٹ کیلئے پاکستان کو بہت انتظار کرنا پڑا۔ کپتان ڈوپلیسی اور بواما نے پاکستانی باؤلرز کی خوب بھڑکس نکالی دونوں کے چانسز بھی ملے اور دونوں بلے بازوں نے اس کا خوب فائدہ اٹھایا بھی اٹھایا۔کپتان اور بواما کے درمیان 156 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی۔اس موقع پر بواما کی ہمت جواب دے گئی ،305 رنز کے مجموعی اسکور پر بواما کی اننگز کا اختتام شاہین شاہ آفریدی نے کیا۔کپتان ڈوپلیسی نے اپنی بیٹنگ جاری رکھی اور ڈی کوک کیساتھ 51 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی ۔ اس دوران انہوں نے پاکستان کیخلاف اپنے کیریئر کی پہلی سینچری بھی اسکور کی وہ 103 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ڈی کوک اور فلینڈر نے جنوبی افریقہ کا اسکور 382 رنز پر پہنچایا تو دن کا اختتام ہو گیا۔

Facebook Comments
Share Button