تازہ ترین

Marquee xml rss feed

یہ تاثر قائم کر دیا گیا ہے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرو یا پھر جیل جاؤ، بلاول بھٹو کا بابر اعوان کی بریت پر ردِ عمل حکومت کا صوبوں کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں ہے، یہ صوبائی ... مزید-اگر سیلز ٹیکس واپس ہی کرنا ہے تو پھر لیتے کیوں ہیں؟ عبدالرزاق داؤد ایک دم صفر سے 17فیصد ٹیکس لگانے سے مسائل پیدا ہوں گے،ہم ہمیشہ ریونیو کے پیچھے گئے صنعتی ترقی کے پیچھے ... مزید-نیب نے بابر اعوان کو معاف نہیں کیا، ہمایوں اختر خان بابر اعوان کی بریت کا فیصلہ احتساب عدالت کا ہے، رہنما پاکستان تحریکِ انصاف-حضرو میں ماں اپنی بیٹی کی عزت بچانے کی کوشش میں جان کی بازی ہار گئی حملہ آور نے بیٹی کی جان بچانے کی کوشش کرنے والی خاتون کو چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کیا، بعد ازاں خاتون ... مزید-چند سالوں میں پیٹرول ناقابل یقین حد تک سستا جبکہ اس کا استعمال بھی نہ ہونے کے برابر ہو جائے گا دنیا کی بڑی بڑی کمپنیاں اب بجلی سے چلنے والی ہائبرڈ گاڑیاں تیار کر رہی ہیں، ... مزید-وزیراعلی سندھ سے برٹس ٹریڈ کمشنر فار پاکستان، مڈل ایسٹ کی وزیراعلی ہائوس میں ملاقات-گراں فروشی، ملاوٹ اور غیر معیاری اشیاکی فروخت کے خلاف کاروائی جاری رکھی جائے، وزیراعلی-لیبر تنظیموں کا اپوزیشن کی متوقع احتجاجی تحریک سے مکمل لاتعلقی کا اعلان ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے حکومت اور قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں ‘لیبرتنظیمیں اپوزیشن ... مزید-ناقص معاشی پالیسیوں کے ذمہ دار ہم سے 10 ماہ کا حساب مانگ رہے ہیں، جب تک معیشت بہتر نہیں ہو جاتی ہم ان سے ان کے 40 سالوں کا حساب مانگتے رہیں گے‘ ماضی میں ذاتی مفادات کے لئے ... مزید-نیب لاہور نے ہسپتالوں کے مضر صحت فضلہ سے گھریلو اشیاء کی تیاری کے حوالے سے میڈیا رپوٹس کا نوٹس لے لیا متعلقہ اداروں کے حکام بریفنگ کیلئے طلب ‘ ملوث عناصر کے خلاف ٹھوس ... مزید

GB News

راکیش روشن کو گلے کے کینسر کی تشخیص

Share Button

بالی وڈ کے معروف اداکار اور ڈائریکٹر راکیش روشن کو گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، جو ابھی ابتدائی اسٹیج پر ہے۔

راکیش روشن کے صاحبزادے اور معروف اداکار ہریتھک روشن نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں سے یہ خبر شیئر کی۔

ہریتھک نے لکھا، ‘آج صبح میں نے ڈیڈ سے ایک تصویر لینے کا کہا، میں جانتا ہوں کہ سرجری والے دن بھی وہ جِم کو مِس نہیں کریں گے، وہ شاید سب سے مضبوط انسان ہیں، جنہیں میں جانتا ہوں۔ ‘

اداکار نے مزید لکھا، ‘چند ہفتے قبل ہی انہیں (راکیش روشن کو) گلے کے سرطان کی تشخیص ہوئی ہے، جو ابھی ابتدائی اسٹیج پر ہے، لیکن وہ اس سے لڑنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں، بحیثیت خاندان ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہمیں اُن جیسا سربراہ ملا ہے۔’

راکیش روشن نے اپنے کیریئر میں بہت سی کامیاب فلموں کی ہدایات دی ہیں، جن میں ‘کوئی مل گیا’، ‘کہو نا پیار ہے’، ‘کرن ارجن’ اور ‘خون بھری مانگ’ شامل ہیں۔

انہیں فلم ‘خوبصورت’ اور ‘کھیل کھیل میں’ ان کی پرفارمنس کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے۔

راکیش روشن کی صاحبزادی سنینا روشن کو بھی چند سال قبل رحم کے نچلے حصے کا کینسر (cervical cancer) تشخیص ہوا تھا، تاہم علاج کے بعد وہ صحت یاب ہوگئی تھیں۔

Facebook Comments
Share Button