تازہ ترین

Marquee xml rss feed

بحرین کے دورے کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈران چیف سے ملاقات کی-ساہیوال کے پر درد واقعے نے ننھی زینب کے والد کو بھی غمزدہ کر دیا ننھی زینب کے والد امین انصاری مقتول خلیل کے یتیم بچوں کے ساتھ وقت گزارنے ان کے گھر پہنچ گئے-کنٹرول لائن کے ساتھ جندروٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ ، ایک خاتون سمیت تین شہری زخمی ہو گئے، آئی ایس پی آر-قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل، (کل) صبح 11 بجے کی بجائے شام ساڑھے چار بجے ہوگا-اسلام آباد ، گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن کا نظام متعارف کرا دیا گیا-ٹیکس فائلرز کیلئے بینکوں سے رقوم نکلوانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس مکمل طور پر ختم، 1300 سی سی تک کی گاڑیاں نان فائلر بھی خرید سکے گا ، 1800 سی سی اور اس سے زائد کی گاڑیوں پر ٹیکس ... مزید-نعیم الحق نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر ضبط کرنے کی دھمکی دے دی شہباز شریف اور اس کے چمچوں کی اتنی جرات کہ وہ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم پر ذاتی حملے کریں۔کیا وہ جیل میں ... مزید-وزیراعظم کا سانحہ ساہیول پر وزراء متضاد بیانات پر سخت برہمی کا اظہار آئندہ بغیر تیاری میڈیا پر بیان بازی نہ کی جائے انسانی زندگیوں کا معاملہ ہے کسی قسم کی معافی کی گنجائش ... مزید-وزیر خزانہ اسد عمر کی طرف سے قومی اسمبلی میں پیش کردہ ضمنی مالیاتی (دوسری ترمیم) بل 2019 کا مکمل متن-5 ارب روپے قرض حسنہ کیلئے مختص کرنا خوش آئند ہے، فنانس بل میں غریب آدمی کو صبر کا پیغام دیا گیا ہے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا ... مزید

GB News

افغانستان میں قیام امن خطے میں امن واستحکام کیلئے ضروری ہے،شاہ محمود

Share Button

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا،پاکستان نے افغان مسئلے کے سیاسی اور پرامن حل کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے، افغانستان میں قیام امن خطے میں امن و استحکام کیلئے ضروری ہے۔منگل کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے نمائندہ خصوصی افغان صدر عمر دائودزئی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں عمر دائود زئی نے کہا کہ افغان مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا وقت آگیا ہے۔اس موقع پر وزیر خارجہ نے افغان نمائندے کو افغان امن کیلئے پاکستان کے کردار سے آگاہ کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے افغان مسئلے کے سیاسی اور پرامن حل کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے، افغانستان میں قیام امن خطے میں امن و استحکام کیلئے ضروری ہے۔ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ پاکستان کے موقف ، کاوشوں کی آج دنیا بھی تائید کررہی ہے۔

Facebook Comments
Share Button